میرے نبی سے میرا رشتہ، کل بھی تھا اور آج بھی ہے
لب پہ نعت نبی کا نغمہ، کل بھی تھا اور آج بھی ہے
اور کسی جانب کیوں جایئں، اور کسی کو کیوں دیکھیں
اپنا سب کچھ گنبد خضرا ، کل بھی تھا اور آج بھی ہے
لب پہ نعت نبی کا نغمہ، کل بھی تھا اور آج بھی ہےپست وہ کیسے ہو سکتا ہے، جس کو حق نے بلند کیا
دونو جہاں میں انکا چرچا، کل بھی تھا اور آج بھی ہےلب پہ نعت نبی کا نغمہ، کل بھی تھا اور آج بھی ہے
بتلاییں ہر دشمن دیں کو، غیرت مسلم زندہ ہےان پہ مر مٹنے کا جذبہ ، کل بھی تھا اور آج بھی ہے
لب پہ نعت نبی کا نغمہ، کل بھی تھا اور آج بھی ہےجس کے فیض سے بنجر سینو،نے شادابی پایی ہے
موج میں وہ رحمت کا دریا، کل بھی تھا اور آج بھی ہےلب پہ نعت نبی کا نغمہ، کل بھی تھا اور آج بھی ہے
جن آنکھوں سے طیبہ دیکھا، وہ آنکھیں بیتاب ہیںان آنکھوں میں ایک تقاضا، کل بھی تھا اور آج بھی ہے
لب پہ نعت نبی کا نغمہ، کل بھی تھا اور آج بھی ہےسب ہو آییں انکے در سے، جا نہ سکا تو ایک صبیح
یہ کہ ایک تصویر تمنا، کل بھی تھا اور آج بھی ہےلب پہ نعت نبی کا نغمہ، کل بھی تھا اور آج بھی ہے
میرے نبی سے میرا رشتہ، کل بھی تھا اور آج بھی ہےلب پہ نعت نبی کا نغمہ، کل بھی تھا اور آج بھی ہے
Similar Threads:



Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out
Reply With Quote








Bookmarks