google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 9 of 9

    Thread: Iss se pehle k....!!!

    Threaded View

    1. #1
      MĪИD ßĿ♡ѠĪИƓ www.urdutehzeb.com/public_html Mrs.Qaisar's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      Lahore Pakistan
      Posts
      1,246
      Threads
      135
      Thanks
      0
      Thanked 21 Times in 18 Posts
      Mentioned
      256 Post(s)
      Tagged
      7151 Thread(s)
      Rep Power
      99

      Iss se pehle k....!!!

      لفظ "انسان" کے دو معانی ہیں۔۔۔۔۔ایک"نسیان" سے"بھُلا دینے والا





      "۔اور دوسرا "انس" سے "محبت دینےوالا"انسان "بھُلا دینے والا" اس لیے ہے کیونکہ اس نے اپنے خالق سے روزِاوّل جو وعدہ کیا تھا وہ اس نے بھُلا دیا۔۔۔۔۔۔اور انسان"محبت دینے والا" اس لیے ہے کہ اللہ پاک نے انسان کو ایک دوسرے سے ہمدردی اور احساس کرنے کا حکم دیا ہے۔۔۔۔۔!
      انسان یہ بات اچھی طرح جانتا ہے کہ ہم کون ہیں۔۔۔۔۔۔۔کیا ہیں۔۔۔۔کیوں ہیں۔۔۔لیکن اسے سمجھتا نہیں۔۔بلکہ سمجھنا ہی نہیں چاہتا کہ اسے اللّہ پاک نے اس دُنیا میں اپنا نائب بنا کر بھیجا ہے اور اس کو توحید کا بول بالا کرنا ہے۔۔۔لیکن افسوس کہ آج انسان اپنی پہچان بھُول گیا ہے۔۔۔۔ہم کون ہیں۔کیا ہیں۔۔۔۔۔۔۔واقعی آج اس بات کو کھوجنے کی ضرورت ہے۔۔۔۔

      ہیں انتھک کوششیں جاری حیاتِ جاودانی کی
      ذرا دیکھے کوئی نادانیاں انسانِ فانی کی

      ایک لمحے کو جب میں نے اس بات کی تہہ میں جانے کی کوشش کی کہ ہم کون ہیں۔۔۔۔۔کیا ہیں۔۔۔۔تو یقین مانیں میری روح تک کانپ گئی۔۔۔۔ہم حقیر انسان۔۔۔۔۔جسے اللّہ پاک نے اتنا رُتبہ دیا کہ فرشتوں سے سجدہ کروایا۔۔۔۔۔۔۔۔آج اسی ربّ کے احسانات کو بھُولے بیٹھے ہیں۔۔۔۔! دُنیا کی رنگینیوں میں اسی طرح غرق اچانک کیں سے موت آ کر ہمارا گریبان دبوچ لے اور کہے چل اب تیرے رب کا بُلاوا آ گیا ہے۔۔جب منکر نکیر ہم سے اندھیری قبر میں سوالات کریں گے۔۔تب ہمیں یاد آ جائے گا کہ ہم کون تھے۔۔۔کیا تھے اور کیوں اس عارضی دُنیا میں آئے۔۔۔۔!
      ایک پل میں موت کی تُرشی سے یاد آ جائے گا
      کس نشے میں مست ہے مستِ شرابِ زندگی

      لیکن تبھی میرے اندر سے ایک آواز آئی ۔۔۔۔۔۔۔"نہیں۔۔۔۔۔!" میرے ضمیر کو جیسے اچانک کسی نے گہری نیند سے جگا دیا ہو۔۔۔۔کیونکہ مسلمان کا ضمیر کبھی مرتا نہیں۔۔۔ہاں لیکن سو ضرور جاتا ہے اور ہمارے ضمیر کو بھی کفاّر کی فریب کاریوں نے تھپکی دے کر گہری نیند سُلا دیا ہو جسے اگر آج بھی ہم نے نہ جگایا تو ہم یہ کبھی نہیں جان پائیں گے کہ ہم کون ہیں۔۔۔۔کیا ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ہمارے ربّ نے ہمیں کس مقصد کے لیے اس دُنیا میں بھیجا۔۔۔۔!!!!۔۔۔۔۔
      آؤ مسلمانوں۔۔۔۔۔۔۔۔آج اپنے رب کے حضور گڑگڑا کر یہ دُعا کریں کہ ہمیں ہماری پہچان لوٹا دے۔۔۔۔ہمیں اس مشکل سوال کا جواب کھوجنے کی توفیق دے کہ ہم کیا ہیں۔۔۔اور کیوں ہیں۔۔۔کہ تیرے سوا اس کا جواب ہمیں کہیں سے نہیں مل سکتا۔۔۔۔۔۔!

      اس سے پہلے کہ یہ دُنیا مجھے رُسوا کر دے
      تُو میرے جسم میری رُوح کو اچھا کر دے
      کس قدر ٹُوٹ رہی ہے میری وحدت مجھ سے
      اے میری وحدتوں والے! مجھے یکجا کر دے
      یہ جو حالت ہے میری میں نے خود بنائی ہے
      جیسا تُو چاہتا ہے اب مجھے ویسا کر دے
      میرے ہر فیصلے میں تیری رضا شامل ہو
      جو تیرا حُکم ہو وہ میرا ارادہ کر دے
      ضائع ہونے سے بچا لے میرے محبوب مجھے
      یہ نہ ہو وقت مجھے کھیل تماشا کر دے
      میں مسافر ہوں سو رستے مجھے راس آئے ہیں
      میری منزل کو میرے واسطے رستہ کر دے
      میری آواز تیری حمد سے لبریز رہے
      بزمِ کونین میں جاری میرا نغمہ کر دے
      اس سے پہلے کہ یہ دُنیا مجھے رُسوا کر دے
      تُو میرے جسم میری رُوح کو اچھا کر دے
      آمین
      ثم آمین
      آمنہ رانی


      Similar Threads:
      Last edited by Mamin Mirza; 05-25-2014 at 06:37 PM.


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •