google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: خواتین کی لمبی عمر کا راز

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      خواتین کی لمبی عمر کا راز



      ایک تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ خواتین کا مدافعتی نظام مردوں کے مقابلے میں دیر سے بوڑھا ہوتا ہے‘ اس لیے خواتین مردوں کے مقابلے میں طویل عمر پاتی ہیں۔جاپانی سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ عمر کے ساتھ ساتھ مردوں کا مدافعتی نظام کمزور ہونے سے ان کی عمر کم ہو جاتی ہے۔ سائنسی جریدے امیونٹی اینڈ ایجنگ میں چھپنے والی تحقیق کے مطابق مدافعتی نظام کے معائنے کے بعد کسی بھی شخص کی عمر کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔مدافعتی نظام جسم میں سرطان اور انفیکشن کے خلاف مدافعت پیدا کرتا ہے اور نظام میں کمزوری کے باعث ہی بیماریاں حملہ آور ہوتی ہیں۔ جاپانی تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ مرد اور عورتوں کی عمروں میں اوسط فرق کی وجہ بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ مدافعتی نظام میں ہونے والی تبدیلیاں ہی ہیں۔ٹوکیو میڈیکل اینڈ ڈینٹل یونیورسٹی کے تحقیق کاروں نے 356 خواتین اور مردوں کے خون کے نمونے اکٹھا کیے۔ ان افراد کی عمر 20 سے 90 سال کے درمیان تھی۔ خون کے نمونوں میں سفید خلیوں اور ان مالیکولز کی سطح جانچی گئی جو براہ راست مدافعتی نظام کے خلیوں سے منسلک تھے۔تحقیق کے مطابق مرد اور خواتین دونوں میں عمر کے ساتھ سفید خلیوں کی فی کس تعداد میں کم ہوتی ہے۔ اس تحقیق میں خواتین اور مردوں میں مدافعتی نظام کے دو اہم اجزا ٹی سیل اور بی سیل کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ ٹی سیل جسم کو انفیکشن سے بچاتے ہیں جب کہ بی سیل جسم میں اینٹی باڈیز بناتے ہیں۔ معلوم ہواہے کہ مردوں میں عمر کے ساتھ ساتھ بی سیل اور ٹی سیل کم ہونے کی شرح زیادہ ہے جب کہ خواتین میں عمر بڑھنے کے ساتھ مدافعتی نظام میں دو طرح کے خلیے، جو قدرتی طور بیماریوں کا خاتمہ کرتے ہیں، مردوں کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے بڑھتے ہیں۔محققین کا کہنا ہے کہ مدافعتی نظام کے جائزے سے کسی بھی شخص کی عمر کا تعین کیا جا سکتا ہے۔جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ نتائج کے مطابق مدافعتی نظام کے دیر سے کمزور ہونے کی وجہ سے ہی خواتین کی عمر مردوں سے زیادہ ہوتی ہے۔رائل ویٹرنری کالج کے سینئر لیکچرار ڈاکٹر ڈونلڈ پیلمر کہتے ہیں کہ چوہوں پر کی جانی والی تحقیق سے بھی ایسے ہی نتائج سامنے آئے ہیں۔ (نیٹ نیوز)


      Similar Threads:

    2. #2
      Moderator www.urdutehzeb.com/public_htmlClick image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      BDunc's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      8,431
      Threads
      678
      Thanks
      298
      Thanked 249 Times in 213 Posts
      Mentioned
      694 Post(s)
      Tagged
      6321 Thread(s)
      Rep Power
      121

      Re: خواتین کی لمبی عمر کا راز

      Allahu AKbar


    3. #3
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 586 Times in 427 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      200

      Re: خواتین کی لمبی عمر کا راز

      Thanks for sharing






      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •