google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: دومسلم پائلٹ خواتین

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      دومسلم پائلٹ خواتین



      فائزہ نذیر احمد
      قدیم زمانے سے ہی انسان میں پرواز کرنے کا جذبہ موجود رہا ہے۔ علم و سائنس میں ترقی و پیش رفت اور انواع و اقسام کے چھو ٹے بڑے ہوائی جہازوں کے بننے سے انسان کے پرواز کرنے کے خواب نے حقیقت کا روپ دھار لیا۔ ماضی میں پائلٹ صرف مرد حضرات بنتے تھے لیکن آہستہ آہستہ خواتین نے بھی اس میں دلچسپی لینا شروع کر دی۔اسلامی دنیا میں خواتین کا پائلٹ بننا کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے لیکن سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی خاتون کو جہاز اڑانے کا لائسنس دیا گیا ہے۔نہ جانے 35 سالہ خاتون حنادی الہندی کو کیا سوجھی کہ اس نے شہزادہ الولید بن طلال کی سیاحتی کمپنی کیلئے بطورہواباز کام شروع کر دیا ، جہاں وہ چھو ٹے اور ’وائڈ باڈیڈ‘ لگژری جہاز اڑ رہی ہیں۔ہندی پہلے ہی سے تربیت یافتہ پائلٹ تھیں لیکن ابھی تک انھیں سعودی عرب میں جہاز اڑانے کا موقع نہیں ملا تھا۔ تاہم اب شہزادہ الولید کی سفارش پر انھیں حکام کی طرف سے ملک کے اندر جہاز اڑانے کی اجازت کا سرٹیفیکیٹ نصیب ہو گیا ہے۔ ہندی کہتی ہیں کہ ان کے والد کی خواہش تھی کہ ان کے بچوں میں سے کوئی پائلٹ بنے۔ انہوںنے 2001کے دوران مڈل ایسٹ اکیڈمی آف ایوی ایشن میں درخواست دی تو کمپنی کا مینیجر اس قدر حیران ہوا کہ اس نے ان کے والد سے پوچھا کہ کیا وہ واقعی اس بات کے حق میں ہیں کہ ان کی بیٹی ایک ایسا پیشہ اختیار کرے جو روایتی طور پر محض مردوں کیلئے مخصوص ہے۔سعودی عرب میں اسلامی قوانین کے باوجودہندی نے ایک ایسے ملک میں جہاز اڑانے کا لائسنس حاصل کر لیا جہاں عورتوں کو گاڑی چلانے کی بھی اجازت نہیں ہے۔ سعودی خواتین ایک عرصہ سے گاڑی چلانے کی آزادی‘حاصل کرنے کیلئے کوششیںکر رہی ہیں لیکن گذشتہ سال حکومت کے ایک ترجمان نے واشگاف الفاظ میں کہا تھا کہ عورتوں کو گاڑی چلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اسی طرح افغان ائیر فورس سیکینڈ لیفٹیننٹ نیلوفر رحمانی وہ پہلی خاتون ہیں ،جنہوںنے گذشتہ برس 14 مئی کو پائلٹ تربیتی پروگرام کامیابی سے مکمل کر کے اور پائلٹ کا عہدہ حاصل کر کے نئی تاریخ رقم کی۔ 21سالہ رحمانی کابل کی کی چندگریجویٹس میں سے ایک تھیں جو اپنی تربیت کے اگلے مرحلے میں جائیں گی جو کہ سیسنا 208 ائیر کرافٹ کی ہے۔رحمانی کو اپنے اس پیشے پر فخر ہے۔ وہ کہتی ہیں:’’میں ایسا کرنے والی پہلی خاتون ہونے پر بھی فخر کرتی ہوں، اس کیلئے سخت محنت کرنی پڑی لیکن میں اپنے ملک کی خواتین کو یہ دکھانا چاہتی تھی کہ ہم یہ کر سکتی ہیں۔ افغانستان میں خاتون کی حیثیت سے پلنے بڑھنے اور ایک پائلٹ ہونے کے خواب کے ساتھ بہت سے مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا لیکن ان قربانیوں کا صلہ بہت اچھا تھا۔ میں اپنے بھائیوں کے ساتھ مل کر خدمت کرنے کے قابل ہونا چاہتی ہوں‘‘۔رحمانی نے بھی اس کاسہرااپنے والد کے سر باندھتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں تک انھیں یاد ہے انھیں آسمان سے محبت تھی اور وہ جانتی تھیں کہ پائلٹ بننا ہی وہ چیز تھی جو وہ چاہتی تھیں۔ پورے خاندان نے بھی شروع سے ہی ان کی حوصلہ افزائی کی۔رحمانی معترف ہیں کہ والد صاحب نے ہمیشہ مجھ پر یقین رکھا اور میری حوصلہ افزائی کی۔ میں اپنے خاندان اور اساتذہ کی مدد کے بغیر ایسا نہ کر سکتی تھی۔یوپی ٹی میں داخلہ کے اہل ہونے کیلئے، طالب علموں کو انگریزی کی بحیثیت ثانوی زبان کا کورس لازمی مکمل کرنا ہوتا ہے، جو 6 ماہ سے لے کر ڈیڑھ سال کے عرصہ پر مشتمل ہو سکتا ہے جس کا انحصار طالب علم پر ہوتا ہے۔داخلہ ملنے کے بعد، زیر تربیت پائلٹ ایک تین مراحل پر مشتمل پروگرام سے گزرتے ہیں جس میں تقریباً سال بھر لگ جاتا ہے۔رحمانی کی تعنیاتی پرجنرل محمد کریمی، افغان قومی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف کے بقول’افغان ایئر فورس اور افغانستان کیلئے ایک اچھا دن ہے۔ نہ صرف ہم آج پائلٹوں کو گریجویٹ کرتے ہیں، لیکن بہتر افسران قیادت کرنے کیلئے بھی۔ یہ بہت ضروری ہے۔ یہ سامان کی طرح نہیں ہے۔ ہم وہ خرید سکتے ہیں جو لوگوں کو نہیں خرید سکتے۔ انھیں فیصلہ ساز بنانے کی تربیت میں بہت وقت اور پیسہ لگتا ہے۔اگرچہ ایک افغان عورت کیلئے زندگی بھر کا خواب سچ ہو گیا ہے، ان کا مقصد اپنے بعد آنے والوں کی مدد کرنا اور ان کی اس پیغام کے ذریعے ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے کہ جو کچھ وہ کر سکتی ہیں اس کی آسمان حد ہے۔ ٭…٭…٭ -









      Similar Threads:

    2. #2
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Miss You's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Rahim Yar Khan
      Posts
      2,914
      Threads
      379
      Thanks
      242
      Thanked 420 Times in 329 Posts
      Mentioned
      259 Post(s)
      Tagged
      6841 Thread(s)
      Rep Power
      188

      Re: دومسلم پائلٹ خواتین

      MashAllah


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •