SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 4 of 4

    Thread: غیرت کو انصاف مل گیا !

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      غیرت کو انصاف مل گیا !


      طیبہ ضیاء چیمہپاکستان میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال اور امریکہ میں انصاف کا ترازو بندے کا اسی دنیا میں حساب کتاب کر دیتا ہے۔ پاکستان میں بھیانک سے بھیانک جرم بھی رشوت اور سفارش میں لپیٹ دیا جاتا ہے جبکہ امریکہ کا شہری دنیا کے خواہ کسی بھی گوشے میں جرم کرے، مجرم کو کیفر کردار تک پہنچا دیا جاتا ہے۔ مغرب میں پاکستانیوں کی جھوٹی غیرت اس وقت بیدار ہوتی ہے جب ان کی اولادیں اپنی مرضی سے شادی کرنا چاہتی ہیں اور بیٹیوں کو عزت کے نام پرقتل کروا دیا جاتا ہے یا بہانے سے پاکستان لے جا کر ان کی زبردستی شادی کر دی جاتی ہے۔ اس قسم کے لا تعداد واقعات سننے کو ملتے رہتے ہیں مگر جب مجرم والدین کو ان کی جھوٹی غیرت کی بھینٹ چڑھا دیا جاتا ہے تو ان ممالک کے انصاف کو خراج تحسین پیش کرنا پڑتا ہے۔ کافروں کے ملک میں مکافات عمل اور کیفر کردار نام کی کوئی چیز دیکھنے کو مل جاتی ہے ورنہ مسلمان اپنے مذہب اور ملک کو بدنام کرتے وقت یہ بھول جاتے ہیں کہ اگر وہ اتنے با غیرت تھے تو کافروں کے ملک میں آنے کی ضرورت کیا تھی اور اگر مجبوری انہیں باہر لے ہی آئی تو بالغ اولاد کے ساتھ زبردستی کرنے کے غیر شرعی اقدام کے انجام سے بھی با خبر رہنا چاہئے ۔ پاکستان میں تھوڑی پر گزارا کر لیتے مگر جھوٹی غیرت کا تماشہ تو نہ لگاتے۔ پاکستانیوں کے اپنی بیٹیوں کے ساتھ غیر انسانی رویوں کو مغربی میڈیا غیرت کے نام پر قتل کا شرمناک حوالہ بنا کر پیش کرتا ہے۔ امریکہ میں مسلمانوں کی اولادیں کزن میرج کے خلاف ہیں۔کزنوں کو بہن بھائی سمجھتے ہیں، اس کی ایک وجہ سائنس کی ریسرچ ہے اور دوسری وجہ مغربی ماحول کا اثر ہے لیکن والدین مغرب میں پرورش پانے والی بیٹیوں کی پاکستان جا کر جبراً شادیاں کر دیتے ہیں تا کہ ان کے خاندان کے لڑکوں کو لیگل طریقے سے اپنے پاس باہر بلایا جا سکے اور کاروبار میں مددگار بنایا جا سکے۔ پاکستانی نوجوان نسلوں کا موڈ، غصہ اور ضد اندرون و بیرون ملک مشہور ہے لہٰذا والدین خاندان سے رشتے تلاش کرتے ہیںجو ان کے بچوں کے ساتھ گزارا کر سکیں البتہ یہ بھول جاتے ہیں کہ زبردستی کا یہ گزارا لڑکے کو جیل پہنچا سکتا ہے یا ملک سے نکلوا سکتا ہے۔ چند روز پہلے امریکی اخبار کی زینت بننے والی ایک سٹوری کے مطابق نیویارک کے ایک پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور محمد اجمل چودھری کو ڈسٹرکٹ عدالت نے بیرون ملک غیرت کے نام پر قتل میں ملوث ہونے کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ ٹیکسی ڈرائیور نے اپنی بیٹی آمنہ اجمل کو پاکستان بھیج کر قریبی رشتہ دار سے زبردستی شادی کرانے کی کوشش کی تھی تا کہ خاندانی داماد کو امریکہ بلا سکے۔ اس کی بیٹی اس رشتے پر تیار نہ تھی اور وہ ایک پاکستانی نوجوان کی مدد سے پاکستان سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی۔ لڑکی کے باپ نے بیٹی کے فرار ہونے کے بعد غصے میں اس کی مدد کرنے والے شخص کے باپ اور بھائی کو قتل کروا دیا۔ لڑکی نے جبراً شادی کی کوشش پر امریکی قونصل خانے سے رابطہ کیا، اس تمام معاملے میں ایک پاکستانی نوجوان نے فرار میں اس کی مدد کی، امریکی شہری ہونے کے ناطے امریکی سفارت خانے کے تعاون سے لڑکی واپس امریکہ پہنچا دی گئی۔ امریکہ پہنچ کر اس نے ماں سے رابطہ رکھا، اس دوران اس کا باپ اپنی لڑکی کو فون پر اس کے مددگار کو عبرت ناک انجام تک پہنچانے کی دھمکیاں دیتا رہا۔ اس کا فون ٹیپ ہو رہا تھا، ادھر پاکستان میں اس نے مددگار نوجوان کے باپ اور بھائی کو قتل کروا دیا اور امریکہ میں غیرت کے نام پر قتل میں ملوث مجرم باپ پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔ پاکستان میں عینی شاہدین کے مطابق ٹیکسی ڈرائیور کا بھائی اور دیگر رشتہ دارہاتھوں میں بندوقیں لئے مقتولین کے پاس لاشوں کو کریدتے ہوئے دیکھے گئے۔ قتل کے بعد نیویارک میں مقیم ٹیکسی ڈرائیور چودھری اجمل کو گرفتار کر لیا گیا لیکن پاکستان میں اس قتل کے خلاف کسی پر بھی فرد جرم عائد نہیں کی گئی۔ قتل پاکستان کی زمین پر ہوئے اور ماسٹر مائنڈ کو نیویارک کی عدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی۔ اس طرح کے بے شمار واقعات امریکہ سمیت مغربی دنیا سے آئے روز منظر عام پر آتے رہتے ہیں۔ یہ غیرت نہیں بلکہ اپنی بے بسی اور ضد اور جھوٹی انا کا انتقام ہے۔ پاکستان میں اثر و رسوخ رکھنے والے قاتل بھی گردنیں اکڑا کر دندناتے پھرتے ہیں لیکن مغرب کا قانون ابھی بے غیرت نہیں ہوا، ان ممالک میں ظالم کو مکافات عمل تک پہنچا دیا جاتا ہے۔ لڑکے تو قابو نہیں آتے اور اگر وہ مرضی سے شادی کر لیں تو والدین جھوٹی عزت رکھنے کے لئے کہہ دیتے ہیں کہ جی منڈا ہے، جوانی اندھی ہوتی ہے، خیر ہے جلد سمجھ جائے گا، پھر ہماری مرضی سے شادی کرائے گا وغیرہ لیکن بیٹی کے معاملے میں قانون کا خوف نہ ہو تو مرضی کی شادی کرنے والی بیٹی کو جھوٹی غیرت کی خاطر امریکہ کے چوراہے پر کھڑا کر کے گولی مار دیں۔ سخت قانون کے باوجود جنونی باپ گھروں کے اندر بیٹی کو زہر دے کر اور کبھی گولی مار کر اپنا غصہ ٹھنڈا کر لیتے ہیں اور ساری زندگی جیلوں کی سلاخوں کے پیچھے گزار تے ہیں۔ پاکستان میں اس قسم کے باپ اور بھائی ملک کےبے غیرت قانون کی وجہ سے آزاد پھرتے ہیں۔


      Similar Threads:

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (03-13-2016)

    3. #2
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Miss You's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Rahim Yar Khan
      Posts
      2,914
      Threads
      379
      Thanks
      242
      Thanked 420 Times in 329 Posts
      Mentioned
      259 Post(s)
      Tagged
      6842 Thread(s)
      Rep Power
      187

      Re: غیرت کو انصاف مل گیا !




    4. The Following User Says Thank You to Miss You For This Useful Post:

      Moona (03-13-2016)

    5. #3
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      15

      Re: غیرت کو انصاف مل گیا !

      @intelligent086 Thanks 4 informative sharing

      Politician are the same all over. They promise to bild a bridge even where there is no river.
      Nikita Khurshchev

    6. The Following User Says Thank You to Moona For This Useful Post:

      intelligent086 (03-13-2016)

    7. #4
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: غیرت کو انصاف مل گیا !

      Quote Originally Posted by Moona View Post
      @intelligent086 Thanks 4 informative sharing





      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •