google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 5 of 5

    Thread: ماڈل ایان علی کی ڈائری سے کچھ باتیں

    Hybrid View

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      ماڈل ایان علی کی ڈائری سے کچھ باتیں

      آج کل میڈیا پر خوبصورت ماڈل ایان علی کا تذکرہ وزیروں شذیروں اور سیاستدانوں سے بڑھ کر ہوتا ہے۔ سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کا ذکر بھی ایان علی کے حوالے سے ہوتا ہے۔ اس نے جو باتیں اپنی تازہ ترین ڈائری میں کی ہیں تو باقی ماندہ ماڈلز کو بھی کسی نہ کسی طرح کچھ دیر کے لئے جیل کی سیر کر لینا چاہئے۔ خبروں اور تصویروں میں رہنا اس طرح آسان ہو گیا ہے۔ فلمسٹار میرا کے معاملات اور مصروفیات پرانی ہو گئی ہیں۔ خوبرو قیدی ماڈل ایان علی نے کہا ہے کہ جیل کی زندگی اتنی مشکل نہیں ہے جتنی آج تک سمجھتی رہی۔ اس کی تفصیل ایان علی کے حوالے سے میں ابھی بیان کروں گا۔ پہلے یہ بات کہ عدالت میں ایک پیشی کے لئے تیاری پر ایان علی نے ایک لاکھ 69 ہزار روپے خرچ کر ڈالے۔ صرف میک اپ پر 45 ہزار روپے بوتیک کے سوٹ پر 52ہزار روپے وغیرہ وغیرہ۔حیرت ہے کہ پہلے دنوں میں وہ منہ چھپاتی ہوئی عدالت میں آئی اور اب اتنی تیاری سے کہ سب لوگ اسے دیکھ رہے ہوتے ہیں۔ ٹی وی چینل پر اسے ساری دنیا دیکھ رہی ہوتی ہے۔ عورتوں کو کپڑوں کے ڈیزائن اور جیولری وغیرہ کی وجہ سے دلچسپی ہوتی ہے اور مرد اسے صرف دیکھتے ہیں۔ہے دیکھنے کی چیز اسے بار بار دیکھہم پہلے اسے نہیں جانتے تھے بلکہ اس کا نام تک سنا ہوا نہیں تھا۔ سنا ہے وہ بہت خوبصورت ہے۔ تو کیا خوبصورت عورتوں کو میک اپ کی ضرورت ہے؟ جو فطری حسن ہے اس کا تو کوئی متبادل ہی نہیں ہے۔ جو میک اپ فطرت کرتی ہے اس کی کوئی مثال نہیں ہے۔ خدا کی قسم مجھے گہرے میک اپ کی عورتیں بالکل اچھی نہیں لگتیں۔ ہلکا میک اپ تو خیر جائز ہے اور میرے خیال میں عورت کو سجنے سنورے کا مکمل موقع ملنا چاہئے مگر اس طرح وہ اپنا آپ بگاڑ نہ لے۔ اپنے آپ کو سنوارے۔ پہلے زمانے میں سولہ سنگار ہوتے تھے۔ آج کل صرف میک اپ ہے۔ پریشانی یہ ہے کہ اس پر ہزاروں لاکھوں روپے بھی خرچ ہو جاتے ہیں۔ یہ معلومات ایک دوست نے لکھی ہیں اور ایک اخبار کے بیک پیج پر شائع ہوئی ہیں۔ اسے کسی طرح اس ڈائری کے کچھ اوراق کی کاپی مل گئی ہے۔ مجھے حیرت ہوئی اور خوشی بھی ہوئی۔ کبھی حیرانی شادمانی سے آگے نکل جاتی ہے۔ ایک پیارے بچے کی معصوم حیرت سے بڑھ کر کوئی چیز خوبصورت نہیں ہے۔ تحیر اس کی سب سے بڑی دولت ہوتی ہے جبکہ دولت اپنے پائوں سے اکثر لگی ہوئی مٹی سے بھی کمتر ہوتی ہے۔ بچے کا بینک بیلنس نہیں ہوتا اور اس کا ووٹ بھی نہیں ہوتا۔ اسی لئے تو کہتے ہیں کہ بچپن کا بھولپن اگر پچپن برس تک زندہ رہے تو زندگی خوبصورت ہو جائے۔مجھے خوشگوار حیرت یہ ہوئی تھی کہ ایک خوبصورت اور اب مشہور ماڈل ایان علی ڈائری بھی لکھتی ہے۔ اس کی ڈائری کسی ادیب کے ہاتھ لگ جائے تو وہ کئی افسانے بنا سکتا ہے۔ اگر وہ ادیب واقعی ادیب ہو تو سعادت حسن منٹو کی یاد تازہ ہو سکتی ہے۔اس کے ساتھ پہلے اسے ’’صدر‘‘ زرداری رحمان ملک اس کا بھائی اور چند لوگ تعلق رکھتے ہوں گے۔ اب اس کی شناسائیوں اور آشنائیوں کا دائرہ بہت وسیع ہو گیا ہے۔ اب کئی لوگ اس کی زیبائش آرائش اور آسائس کے لئے فکرمند ہوں گے۔اسے جیل اب اچھی لگنے لگی ہے۔ مجاہد ملت مولانا عبدالستار خان نیازی نے جیل کو اپنا سسرال کہا تھا جبکہ ان کی شادی بھی نہ ہوئی تھی۔ شادی تو ایان کی بھی نہیں ہوئی۔ یہ بات بالواسطہ ہے ورنہ ایان اور ریحان دو مختلف دنیائیں ہیں۔ ایان ’’مبارکباد‘‘ کی مستحق ہے کہ سقراط، دانتے، روسو، والٹر، ابوالکلام، شورش کاشمیری، ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو اور کئی نامور لوگوں کے جیل کے تاثرات اپنے ایک جملے میں لمحہ فکریہ بنا دیے ہیں جو جیل ایان علی کو ملی ہے سب قیدیوں کو ملے۔ کئی لوگ کچھ بھی کر کے جیل جانے کو تیار ہو جائیں گے۔ ایان ان کے لئے سفارش کر دے کہ ان کو بھی ایسی ’’جیل‘‘ ملےجب سے وہ اریسٹ ہوئی ہے وہ شاندار ’’ریسٹ ہائوس‘‘ میں ہے۔ بھٹو وزیراعظم تھا۔ جیل میں لکھی ہوئی اس کی کتاب ایان علی ضرور پڑھے۔ ابوالکلام کی غبار خاطر بھی پڑھے اس میں چائے پینے کے حوالے سے جو انہوں نے لکھا ہے اسے پڑھ کر شراب پینے کی یاد آ جائے گی۔ شورش کاشمیری نے کہا کہ اپنی مرضی ختم ہو جانے کا نام قید ہے۔ لگتا ہے کہ اپنی مرضی تو جیل میں کرنے کی آزادی ایان علی کو ملی ہوئی ہے۔ شورش نے 65ء کی جنگ ستمبر کے لئے بڑے نغمات لکھے جو ’’تمغہ خدمت‘‘ کے نام سے ان کی کتاب میں موجود ہیں۔ جنگ ختم ہوئی تو شورش کو جیل بھیج دیا گیا۔ یہ بھی تمغہ خدمت سے عظیم خطیب اور بہادر انسان سید عطاللہ شاہ بخاری کا نام انگریزوں کے خلاف جدوجہد میں پہلے نمبروں پر ہے۔ میرے خیال میں آزادی کے لئے آرزو اور جدوجہد آزادی سے بڑھ کر عظیم صورتحال ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری زندگی کیا ہے۔ آدھی جیل میں گزر گئی۔ آدھی ریل میں گزر گئی۔ کیا ایان علی نے کبھی بخاری صاحب کا نام بھی سنا ہے۔ شورش نے لکھا ہے کہ جیل میں جو چیز سب سے زیادہ پریشان کرتی ہے وہ خیالات کی بازی گری ہے۔ بازی گری کی کئی قسمیں ہیں۔ ممکن ہے کہ ایان علی کے پاس ایسی بازی گری ہو جو خیالات پر اثرانداز نہ ہو صرف حالات بدلنے کی مہارت رکھتی ہو۔اب میں ایان کی ڈائری سے کچھ باتیں بغیر تبصرے کے عرض کرتا ہوں۔ ’’جیل میں تبدیل ہونے والے روزمرہ کے اہلکاروں کے سوا باقی سب کچھ ویسے ویسا ہے۔ آج بھی ٹیلی فون کالز سن کے سر میں درد محسوس ہوا تاہم خادمائوں کی خدمت نے تازہ دم کر دیا۔ جیل سے نکل کر صبح صبح پیشی پر جانا میک اپ اور ملبوسات کا انتخاب؟ بڑا صبر آزما کام ہے۔ ورنہ میں ایک دن ورزش نہ کروں تو میرا جسم ٹوٹنے لگتا ہے۔‘‘





      Similar Threads:

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (03-13-2016)

    3. #2
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Miss You's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Rahim Yar Khan
      Posts
      2,914
      Threads
      379
      Thanks
      242
      Thanked 420 Times in 329 Posts
      Mentioned
      259 Post(s)
      Tagged
      6841 Thread(s)
      Rep Power
      188

      Re: ماڈل ایان علی کی ڈائری سے کچھ باتیں

      bht bari dramay baaz hain ye khatoon


    4. The Following User Says Thank You to Miss You For This Useful Post:

      Moona (03-13-2016)

    5. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: ماڈل ایان علی کی ڈائری سے کچھ باتیں

      Quote Originally Posted by Killer Attitude View Post
      bht bari dramay baaz hain ye khatoon
      آگے آگے دیکھیئے ہوتا ہے کیاbath:۔


    6. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (03-13-2016)

    7. #4
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      16

      Re: ماڈل ایان علی کی ڈائری سے کچھ باتیں

      @intelligent086 Thanks 4 informative sharing

      Politician are the same all over. They promise to bild a bridge even where there is no river.
      Nikita Khurshchev

    8. The Following User Says Thank You to Moona For This Useful Post:

      intelligent086 (03-13-2016)

    9. #5
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: ماڈل ایان علی کی ڈائری سے کچھ باتیں

      Quote Originally Posted by Moona View Post
      @intelligent086 Thanks 4 informative sharing





      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •