google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 4 of 4

    Thread: جب پائلٹ کا ڈپریشن ڈیڑھ سو مسافروں کی موت ک

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      جب پائلٹ کا ڈپریشن ڈیڑھ سو مسافروں کی موت ک






      عارف جمیل
      ائیر بس A320کوحادثہ:24مارچ 2015ء کی صبح 10بج کر 40منٹ پر جنوبی فرانس کی برف سے ڈھکی پہاڑی چوٹی پر جرمنی کے ایک مسافر جہاز ائیر بس A320کو اچانک ایک ایسا حادثہ پیش آیا جس میں جہاں ایک طرف اُس میں سوار عملے سمیت 150مسافر ہلاک ہوگئے وہاں بلیک باکس کی دستیابی سے حیران کُن انکشاف ہوا کہ جہاز کی تباہی کا ذمہ دار27برس کا آندریازلوبٹز نامی وہ معاون پائلٹ تھا جو ایک نفسیاتی عارضے کا شکار تھا ۔ آندریاز لوبٹز کی بے ہنگم خواہش:اُس کی خاتون دوست نے پولیس کے روبرو بیان دیاکہ وہ خواہش رکھتا تھا کہ وہ کچھ ایسا کر جائے کہ دُنیا اُس کو یاد رکھے۔اُس کے مطابق آندریازلوبٹز کو اُس کے معالج نے بتا دیا تھا کہ وہ فی الوقت ذہنی و جسمانی طور پر صحت مند نہیں ہے لیکن یہ بات اُس نے اپنی کمپنی سے پوشیدہ رکھی اور جب 38ہزارفُٹ کی بلندی پر جہاز کا پائلٹ اپنے معاون پائلٹ لوبٹز کوجہاز اُڑانے کی ذمہ داری سونپ کر کاک پیٹ سے باہر گیا تو اُس نے اندر سے دروازہ لاک کر کے جہاز کو اُونچائی سے نیچے لا کر پہاڑپر دے مارا ۔ انتہائی کم بخت :ائیر بس A320 کے زمین سے ٹکرانے سے پہلے پائلٹ بھاگ کر کاک پیٹ کی طرف گیا اورمعاون پائلٹ کو آوازیں دیں کہ یہ کیا کر رہے ہو دروازہ کھولو ۔وہ چیخ چیخ کر آوازیں دے رہا تھا اور جہاز نیچے جاتا جا رہا تھاکہ آخری آواز اُس نے یہ دی : انتہائی کم بخت دروازہ کھول دو لیکن شاید ڈیپر یشن کی شدت کی کوئی ایسی انتہاء تو ضرور رہی ہوگی جو پریشر ککرکی مانند پھٹ پڑی اورمعاون پائلٹ نے ایسا انتہائی خطرناک فیصلہ کرتے ہوئے اپنے ساتھ اتنے مسافروں کو ہلاک کرنے میں بھی کس قسم کی نرمی کا مظاہرہ نہ کیا ۔ آندریاز لوبٹز کی ڈیپریشن کی حد:آندریاز لوبٹزکون تھا ؟کہاں رہتا تھا ؟کب سے نفسیاتی مریض تھا؟ان سوالات کو مد ِنظر رکھتے ہوئے متعلقہ تفتیشی افسر نے معلومات حاصل کرناشروع کر دیں اور اُس کے گھر سے سکون آور ادویات بھی بر آمد کیں ۔اس وقت تفتیشی افسروں و نفسیاتی ڈاکٹروں کے سامنے سب سے اہم سوال یہی ہے کیا ڈپریشن اس قدر خطرناک ہوسکتا ہے؟ احساس ِکمتری و ڈیپریشن:آج تقریباً ہر اخبار و رسالے میں متفرق مضامین میں کہیں نہ کہیں ایک مضمون ضرور ایسا شائع ہو تا ہے جس کا موضوع احساس ِکمتری کی اصطلاح سے نتھی ہو کر اس دور کی ہی ایک اور معروف اصطلاح ڈپریشن (ذہنی تنائو (پر مبنی ہو تا ہے ۔ ان دونوں اصطلاحوں کی تاریخی اہمیت وحقیقت پر سرسری سی نظر ڈالی جائے تو ڈپریشن تو یقینی طور پر صدیوں پرانا نفسیاتی معاملہ ہے لیکن احساس ِکمتری کی نفسیاتی حیثیت کا ذکر 20ویں صدی کے نفسیات دانوں کے ہاں ایک اہم معاملہ سمجھا جانے لگا ہے جس کے باعث یہ خواہش اب ہر دل میں پیدا ہوچکی ہے کہ موجودہ دُنیا کی تمام تر رعنائیاں اُس کے گھر میں سمٹ کر آجائیں۔ظاہری سی بات تھی کہآندریاز لوبٹزبھی اُن میں سے ایک تھا۔ جدید ڈپریشن:چناں چہ قیاس کیا جا سکتا ہے کہ انسان مختلف ناکامیابیوں و حادثات وغیرہ کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار ہوتا رہا لیکن احساس کمتری کی کا تصور اُس وقت عیاں ہو تا ہوا نظر آیا جب فرد ِواحد اپنی کسی بھی جسمانی و ذہنی صلاحیت یا مالی حالت میں کسی دوسرے سے کم تر نظر آیا۔ اُ س کو احساس دلوایا گیا کہ تم میں یہ کمی ہے یا اُس نے بذات ِخود ہی یہ تصور کر لیا کہ وہ کمتر ہے۔حقیقت میںیہ بھی صدیوں پرانا انسانی رویہ ہے ۔لیکن شاید 20ویں صدی میں جدید ضروریات ِزندگی کو حاصل کرنے کی دوڑ میں پیچھے رہ جانے والوں کو اب یہ احساس شدت سے ہونے لگا ہے کہ وہ کامیابی کی سیڑھی اس لیے نہ چڑھ سکے کیوں کہ وہ دوسروں سے کمتر تھے۔ شاید یہی سوچ آندریاز لوبٹزکی بھی ہو گی جو اُس نے یہ قدم اُٹھایا۔


      Similar Threads:

    2. #2
      ...."I don't need your attitude. I've my own"..... www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Arosa Hya's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Peace
      Posts
      5,286
      Threads
      972
      Thanks
      965
      Thanked 827 Times in 507 Posts
      Mentioned
      518 Post(s)
      Tagged
      6978 Thread(s)
      Rep Power
      244

      Re: جب پائلٹ کا ڈپریشن ڈیڑھ سو مسافروں کی موت ک

      so sad


    3. #3
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 586 Times in 427 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      199

      Re: جب پائلٹ کا ڈپریشن ڈیڑھ سو مسافروں کی موت ک

      So sad
      Thanks for sharing






      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    4. #4
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      160

      Re: جب پائلٹ کا ڈپریشن ڈیڑھ سو مسافروں کی موت ک

      Ohhhhhh So Sad


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •