[size=5خوابوں کی فہرست ![/size]
آپ ایک ورق لیں او راس پر اپنے خوابوں کی فہرست بنائیں۔ ان الفاظ کے نیچے لائنیں لگائیں اور سوچیں کہ آپ کیا کچھ سرانجام دے سکتے ہیں، جس میں آپ کی راہ میں کوئی دیوار نہ بنے۔ بہت سے لوگ اس لیے کامیابی حاصل نہیں کر پاتے کہ اپنے ہی بنائے ہوئے نظریات ان کی راہ میں رکاوٹ بن جاتے ہیں۔ آپ ان حقیقتوں کو بھی اپنے خوابوں کی فہرست میں لکھیں جن سے آپ کو محبت ہے۔ اپنے ذہن کو آزادانہ سوچنے دیں او رپھر لکھیں۔ آپ کیسا خواب دیکھنے کا حوصلہ رکھتے ہیں؟ یہ ایک بہت ہی اچھا سوال ہے کہ آپ کیسا خواب دیکھنے کا حوصلہ رکھتے ہیں جس کو آپ پور اکر سکیں۔ اگر آپ کو کسی مقصد کے حصول کا یقین ہو جائے، وہ مقصد بڑا ہو یا چھوٹا، ایسا مقصد کم عرصے میں حاصل ہوسکتا ہو یا لمبے عرصے تک اس کے لیے کوشش کرناہو۔ وہ کیا مقصد ہو سکتا ہے؟ اگر آپ کو دس کھرب ڈالر کا چیک دے دیا جائے تو آپ کونسا کام کرنا پسند کریں گے؟ اگر آپ کوئی ملازمت کرنا چاہتے ہیں تو وہ ملازمت کیسی ہو؟ اگر آپ کسی کمپنی میں کام کرنا چاہتے ہیں تو وہ کمپنی کیسی ہو؟ وہ کمپنی کیسی ہو گی؟ اس میں کس نوعیت کا کام ہو گا؟ اگر آپ کا خاندان ایک اچھی زندگی گزار رہا ہے اور آپ کے اپنے خاندان سے تعلقات بھی بہت اچھے ہیں توآپ اس کے لیے کیا کریں گے؟ ان سوالوںکے جواب واضح طور پر لکھ لو۔ (برائن ٹریسی کی کتاب جیسے خیالات ویسی زندگی سے ماخوذ) ٭٭٭
Similar Threads:



Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out
Reply With Quote

Bookmarks