google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: اسٹرابیری گنٹھیا اور جوڑوں کے درد میں فائž

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      اسٹرابیری گنٹھیا اور جوڑوں کے درد میں فائž

      اسٹرابیری گنٹھیا اور جوڑوں کے درد میں فائدہ مند



      لاہور
      : مرکزی سیکرٹری جنرل کونسل آف ہربل فزیشنز پاکستان اور یونانی میڈیکل آفیسر حکیم قاضی ایم اے خالد نے ''ہیلتھ پاک'' کے زیر اہتمام منعقدہ ایک ہفتہ وار تقریب میں اسٹرابیری کی افادیت کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹرابیری گلاب کے خاندان سے تعلق رکھتی ہے اسے محبت کی علامت اور صحت کی ضمانت بھی کہا جاتا ہے چھ سو سے زائد اقسام کی اسٹابیریز پاکستان سمیت دنیا بھرمیں آئسکریم، ملک شیک و دیگرمشروبات، میٹھے پکوان اور سلاد کی جان ہے۔ 94 فیصد امریکیوں کے ساتھ ساتھ اب (پاکستان میں اس کی وافر کاشت کی وجہ سے) پاکستانیوں کی بھی کثیر تعداد اسٹرابیری استعمال کر رہی ہے۔ جدید طبی تحقیقات کے مطابق اسٹرابیری کا روزانہ استعمال انسانی جسم کی قوت مدافعت بڑھانے اور صحتمند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس میں وٹامن سی کی وافر مقدار پائی جاتی ہے نیز فولیٹ اور مانع تکسید اجزا سرطان سے بچائو کرتے ہیں اسی وجہ سے اسٹرابیری کھانے والا کینسر جیسے مہلک مرض کا شکار نہیں ہوتا، اسٹرابری میں فائبر (غذائی ریشہ) سیلی کون، پوٹاشیم، میگنیشیم، جست، آیوڈین 'فولک ایسڈ، فلیوونائڈز، فائیٹو کیمیکلز' وٹامن بی ٢، بی٥، بی٦ اور میگنیز کی کافی مقدار پائی جاتی ہے، حکیم خالد نے کہا کہ اسٹرابیری میں بیس مختلف اجزا اینٹی ایجنگ صلاحیت رکھتے ہیں جس کے باعث یہ جھریوں اور بڑھاپے سے بچا کر انسانی جسم کو جوان رکھتی ہے۔ اسٹرابیری جوڑوں کے درد اور گنٹھیا کے مرض میں فائدہ مند ہے۔ امراض چشم میں انتہائی مفید ہے 'بینائی کے نقائص' بصری اعصاب کی تقویت' آنکھوں کی انفیکشن میں کارآمد ہے۔ اسٹرابیری میں موجود فائٹو کیمیکلز کولیسٹرول لیول کو نارمل رکھتے ہیں جبکہ یہ پوٹاشیم اور میگنیشیم کی بدولت ہائی بلڈ پریشر میں فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔ اسٹرابیری کھانے سے قوت مدافعت بحال رہتی ہے جس کی وجہ سے نزلہ زکام سمیت بیشتر اقسام کی انفیکشینز سے بدن انسانی محفوظ رہتا ہے۔ اسٹرابیری میں موجود فائٹو نیوٹرنٹس 'سوجن یعنی ورم کو روکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اسٹرابیری میں ایک معدنی جز بورون پایا جاتا ہے جو خواتین کے جسم میں زنانہ ہارمونز کی سطح بڑھا دیتا ہے جس سے یہ بیشتر نسوانی امراض میں بھی فائدہ مند ہے اس میں موجود فلیو نائڈز مزمن امراض 'سرطان، امراض قلب، بلند فشار خون 'دانتوں کے امراض اور ہڈیوں کی کمزوری میں فائدہ مند ہیں، اسٹرابری کھانے سے پیاس کم لگتی ہے اسٹرابری کا بیرونی استعمال رنگت میں نکھار کے علاوہ ایکنی و چھائیوں کو دور کر کے چہرہ خوبصورت بناتا ہے۔ گردے، پتے اور جگر کے پیچیدہ امراض کی صورت میں اسٹرابریز کھانے سے پرہیز کیا جائے۔



      Similar Threads:

    2. #2
      Moderator www.urdutehzeb.com/public_htmlClick image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      BDunc's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      8,431
      Threads
      678
      Thanks
      298
      Thanked 249 Times in 213 Posts
      Mentioned
      694 Post(s)
      Tagged
      6321 Thread(s)
      Rep Power
      121

      Re: اسٹرابیری گنٹھیا اور جوڑوں کے درد میں فائ&

      Awesome


    3. #3
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 586 Times in 427 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      200

      Re: اسٹرابیری گنٹھیا اور جوڑوں کے درد میں فائ&

      Nice sharing






      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •