google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: نابینا افراد کے لیے بریل فون بازار میں

    1. #1
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Anmol's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      6,040
      Threads
      1965
      Thanks
      0
      Thanked 86 Times in 82 Posts
      Mentioned
      298 Post(s)
      Tagged
      4782 Thread(s)
      Rep Power
      77

      نابینا افراد کے لیے بریل فون بازار میں

      نابینا افراد کے لیے بریل فون بازار میں
      17 May, 2014
      فون کی قیمت کم رکھنے کے لیے ہم نے اس کی باہری سطح تھری ڈی پرنٹر سے پرنٹ کر کے بنائی ہے


      لندن میں ایک برطانوی کمپنی نے نابینا افراد کے لیے دنیا کا پہلا بریل موبائل فون مارکیٹ میں متعارف کروایا ہے۔


      برطانوی کمپنی کے مطابق اس فون کی بیرونی سطح تھری ڈی پرنٹر سے بنائی گئی ہے۔


      واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی نابینا افراد کے لیے موبائل فون ایجاد کیے گئے ہیں تاہم اون فون نامی کمپنی کا کہنا ہے کہ اِن کا فون مارکیٹ میں صارفین کے استعمال لیے متعارف کیا جانے والا پہلا فون ہے۔


      یہ فون فی الوقت صرف برطانیہ میں متعارف کیا گیا ہے اور اس کی قیمت 60 پاؤنڈ رکھی گئی ہے۔


      فون کے موجد ٹام سنڈرلینڈ نے بی بی سی کو بتایا کہ فون کی قیمت کم رکھنے کے لیے ہم نے اس کی بیرونی سطح تھری ڈی پرنٹر سے پرنٹ کی ہے۔


      اس فون کی مدد سے نابینا افراد اپنے دوستوں اور خاندان کے لوگوں سے ہر وقت رابطے میں رہ سکتے ہیں۔


      سنڈرلینڈ نے کہا کہ فون میں نابینا افراد کے لیے دو سے تین بریل زبان کے بٹن دیے گئے ہیں جن سے ان کا نہ صرف اپنے پیاروں سے رابطہ کرنا ممکن ہوگا بلکہ اسے وہ ہنگامی حالات میں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔


      یاد رہے کہ 2012 میں اْون فون نے دنیا کا پہلا جزوی تھری ڈی فون متعارف کروایا تھا اور بعد ازاں 2013 میں انھوں نے بچوں کے لیے کریڈٹ کارڈ جتنا فون ریلیز کیا تھا۔


      سنڈرلینڈ نے مزید کہا کہ جو لوگ بریل زبان نہیں پڑھ سکتے ان کے لیے ہم نے اس فون میں ابھرے ہوئے حروف متعارف کروائے ہیں۔ ہم فون سے ٹیکسچر اور حروف بھی پرنٹ کر سکتے ہیں تاہم اس کا پیٹنٹ لائسنس ابھی تک ہمیں نہیں ملا۔


      فون خریدنے کے خواہش مند افراد اْون فون کی ویب سائٹ پر اپنی مرضی کے مطابق فون ڈیزائن کر سکتے ہیں۔


      بریل موبائل فون کا تصور نیا نہیں ہے۔ سنہ 2013 میں کریئیٹ نامی بھارتی کمپنی نے بریل فون کا پہلا نمونہ بنایا تھا جس کی سکرین پر اْبھرے ہوئے حروف اور مخصوص حرکات کے لیے وائبریشن کی سہولت موجود تھی۔








      Similar Threads:


    2. The Following User Says Thank You to Anmol For This Useful Post:

      Moona (05-10-2016)

    3. #2
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      16

      Re: نابینا افراد کے لیے بریل فون بازار میں

      @Anmol
      Thanks 4 informative sharing


      Politician are the same all over. They promise to bild a bridge even where there is no river.
      Nikita Khurshchev

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •