google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: جواب دہ کون؟

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      جواب دہ کون؟

      جواب دہ کون؟




      نظام الملک طوسی سلجوقی سلطان جلال الدین ملک شاہ کے وزیراعظم تھے، وہ نہایت دیندار، ذہین، اللہ تعالیٰ کے آگے ہمیشہ سربسجود اور حکومتی انتظامات کے اعلیٰ ترین ماہر تھے۔ انہوں نے حکومتی انتظامات پر ایک نہایت بیش قیمت کتاب سیاست نامہ کے نام سے ترتیب دی تھی اس میں اچھی حکومت کرنے کے اعلیٰ طریقے اور حکمرانوں کو وہ تمام اعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جو ان کو عوام میں ہر دل عزیز کر دیں۔ اپنے اس سیاست نامہ میں نظام الملک طوسی نے کئی دلچسپ واقعات بیان کئے ہیں جو ایک طرح سے ہدایت ہیں۔ ان میں سے ایک واقعہ یہ ہے: کہاوت ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمر (رضی اللہ تعالی عنہ) نے اپنے والد حضرت عمر بن خطاب (رضی اللہ تعالی عنہ) سے بوقتِ وفات دریافت کیا کہ اب ان کی ملاقات ان سے کب اور کہاں ہو گی؟ حضرت عمر (رضی اللہ تعالی عنہ) نے فرمایا کہ اگلی دنیا میں تو حضرت عبداللہ بن عمر (رضی اللہ تعالی عنہ) نے عرض کیا کہ وہ ان سے جلد ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔ حضرت عمر(رضی اللہ تعالی عنہ) نے فرمایا کہ وہ ان کو خواب میں اسی رات یا دوسری رات کو یا تیسری رات کو ملنے آئیں گے لیکن 12 سال تک حضرت عمر(رضی اللہ تعالی عنہ) بیٹے کے خواب میں نہیں آئے اور جب 12سال بعد آپ خواب میں تشریف لائے تو بیٹے نے شکایت کی کہ آپ نے تو فرمایا تھا کہ تین راتوں کے اندر اندر تشریف لائیں گے لیکن یہ تو 12سال سے زیادہ عرصہ ہو گیا ہے۔ حضرت عمر نے فرمایا کہ وہ بے حد مصروف تھے کیونکہ بغداد کے قرب میں ایک پل خستہ ہو گیا جو ان کے زمانہ میں تعمیر ہوا تھا اور ذمہ دار لوگوں نے اس کی مرمت نہیں کی تھی۔ ایک بکری کی اگلی ٹانگ ایک سوراخ میں پھنس کر ٹوٹ گئی تھی اور میں اس تمام عرصہ میں اس کی جواب دہی کرتا رہا ہوں۔ اس واقعے کا اخلاقی پہلو سب پر عیاں ہو جانا چاہئے خواہ کارندے ہوں یا حکمران، حقیقت یہ ہے کہ اس مملکت خداداد پاکستان میں ہر شخص اپنی مرضی کا مالک ہے نہ کسی کا احتساب ہوتا ہے اور نہ ہی کسی کو سزا دی جاتی ہے۔ نظام الملک طوسی کا سیاست نامہ سچائی، ایمانداری، قرآنی آیات، احادیث اور شریعت پر مبنی ہے۔ یہ اس ہندو چانکیہ ، جوچندرگپت موریہ کا وزیراعظم تھا، کی سیاسی اور سفارتی ہدایات سے بالکل مختلف ہے جو جھوٹ ، بے ایمانی اور دھوکہ دہی پر مبنی ہے۔




      Similar Threads:

    2. #2
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html ayesha's Avatar
      Join Date
      Jul 2014
      Posts
      2,117
      Threads
      446
      Thanks
      3
      Thanked 45 Times in 40 Posts
      Mentioned
      183 Post(s)
      Tagged
      6972 Thread(s)
      Rep Power
      131

      Re: جواب دہ کون؟

      nice sharing...



    3. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: جواب دہ کون؟

      Quote Originally Posted by ayesha View Post
      nice sharing...
      بہت بہت شکریہ


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •