اے میرے پیارو!
ناراض لوگو!
اب تلک کیا
خفا ہو مجھ سے؟
لو ہاتھ جوڑے
لو کان پکڑے
کہو تو قدموں میں گر پڑوں میں؟
کہ خاک ہوتےـــــ یہی ہے آساں
اے میرے اللہ !
توہی بتا دے
یہ پیارے بندے
کیوں روٹھتے ہیں؟
چلو نا اب تو مسکرادو
ستاؤ نا اب
اور جب تم معاف کردو تو
ایک کپ چائے پلا دو
یا پھر ونیلا آئسکریم کھلا دو
ااے میرے پیارو
تمہاری خوشیاں ہی میرا مطلب
تمہارے غم سب سمیٹ لوں میں
اپنی قسمت کی ساری خوشیاں
تمہی میں بانٹوں
یوں نہ ستاؤ
ترس ہی کھا لو
رحم ہی کردو
مسکرادو!
اے میرے پیارو!
Similar Threads:
Bookmarks