کیوں تو اچھا لگتا ہے , وقت ملا تو سوچیں گے
تجھ میں کیا کیا دیکھا ہے, وقت ملا تو سوچیں گے
سارا شہر شناسائی کا , دعویدار تو ہے لیکن
کون ہمارا اپنا ہے , وقت ملا تو سوچیں گے
ہم نے اسکو لکھا تھا , کچھ ملنے کی تدبیر کرو
اس نے لکھ کر بھیجا ہے , وقت ملا تو سوچیں گے
موسم خوشبو باد صبا چاند شفق اور تاروں میں
کون تمہارے جیسا ہے ,وقت ملا تو سوچیں گے
یا تو اپنے دل کی مانو , یا پھر دنیا والوں کی
مشورہ اسکا اچھا ہے ,وقت ملا تو سوچیں گے
بہت عمدہ۔۔۔۔۔۔۔
لاجواب شیئرنگ
There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)
Bookmarks