google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: kuch rafta ki yadain

    1. #1
      UT Poet www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Dr Maqsood Hasni's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Posts
      2,263
      Threads
      786
      Thanks
      95
      Thanked 283 Times in 228 Posts
      Mentioned
      73 Post(s)
      Tagged
      6322 Thread(s)
      Rep Power
      84

      kuch rafta ki yadain


      جب سے بھوک کے لفظ پڑھے تھے اخباروں میں
      ڈھونڈ رہا ہوں سایہ اپنا گلیوں میں بازاروں میں
      میں تو سورج بن کر چمکوں گا ہراک پل
      چاہے چن دو تم مجھ کو پتھر کی دیواروں میں
      دل میں آگ لگی من بوجھل بوجھل سا ہے
      کاش میں شامل ہو جاؤں کونجوں کی ڈاروں میں
      جانے کس جانب سے آ جاتا ہے چہرا تیرا
      جب بھی درد کہانی چھڑتی ہے یاروں میں
      سب رنگ موسم کے زاہد کو شوبھا دیتے ہیں
      پھول بن کر جب زخم کھلتے ہیں بہاروں کے
      29-10-1970


      حریت کی راہ پر چلنے والو
      ہر پل نیا ایک پھندا ہو گا
      شہادت کے در وا ہوں گے
      ضمیر جس قوم کا زندہ ہو ا
      حرص کی راہ میں کھوج عدل کی
      ٹقلید مغرب دھندا ہو گا
      گر اسلام نہ آیا بستی میں
      کائی دھوپ سرکنڈا ہو گا
      خواب غفلت سے جاگو ورنہ
      پیٹھ تمہاری کفر کا ڈنڈا ہو گا
      بھیک کا طوق نہ لے کر جانا
      حضور خدا کے شرمندہ ہو گا
      ہتھیلی پر سر رکھنے والا
      آج بھی زندہ کل بھی زندہ ہو گا
      عمل میں جتنی تاخیر کرو گے
      دل مردہ ذہن پرگنندہ ہو گا
      امسال کعبہ میں پھر حسنی
      آقا ہو گا نہ بندہ ہو گا
      29-10-1970



      مغرب جب سے ہمارا خدا ہوا ہے
      دشمنوں میں ہر چند اضافہ ہوا ہے
      ہر کوئی حصول زر میں لگا ہوا ہے
      دوست بھی دشمن کا ہم نوا ہوا ہے
      عیش و طرب کی خاطر آج ابن آدم
      قرض کے جہنم کا ایندھن بنا ہوا ہے
      مرے دور کے بےحس انسانوں نے
      خودی بیچ دینے کا عہد کیا ہوا ہے
      ظالم عزت و توقیر کا مستحق ٹھہرا ہے
      مظلوم پا بہ زنجیر رکھا ہوا ہے
      کون بولے اس بےحجاب حمام میں
      ہر کسی کے منہ میں زیرہ بھرا ہوا ہے
      بوری کے اندر کیا ہے کوئی کیا جانے
      بوری کا منہ ٹھیک سے سلا ہوا ہے
      7 جون 1978


      موچی ہیں درزی ہیں یا نائی ہیں
      سوچو ہم بھی توتمہاے بھائی ہیں
      قدرت ہے اس مالک دوجہان کی
      کچھ بن گیے پہاڑ کچھ رائی ہیں
      کچھ امن کے داعی ہیں ان میں
      کچھ مردہ ضمیر کچھ سراپا لڑائی ہیں
      بات کریں جو روٹی کی اس دور میں
      وہ دیوانے ہیں پاگل ہیں سودائی ہیں
      1970

      ایمان ان کا تھا حاصل دین ان کی ملکیت
      دولت ان کا ہے حاصل ایمان کی جاگیریں
      ادھر پہنے ہے ہزار سوٹ اور نیچے کار
      ادھر غریب پہنے ہے غریب کھدر کی لیریں
      کھانے کو ملتا نہیں سوکھا ٹکڑا غریب کو
      کھاتے ہیں وہ زردے پلاؤ اور کھیریں
      مفت بکتا ہے اب کہ خون غریب کا
      کھوٹی ہوئی ہیں ان کے ماتھے کی لکیریں
      غریب کی دنیا میں اندھیرے ہیں زاہد
      'ورنہ قوم بدلے تو بدل جاتی ہیں تقدیریں'
      1970

      کانٹوں کی سیج پر پڑی حیا دیکھ
      خون میں ڈوبی ہوئی فضا دیکھ
      آباد تھیں کل تک جو بستیاں
      آج بہتا واں خون کا دریا دیکھ
      کل تک رواں تھا جو قفلہ
      آج وہ سر بازار لٹا دیکھ
      تل گئی شرافت اہل مغرب کے ترازو پر
      گویا آج پھر منصور سولی چڑھا دیکھ
      1970


      Similar Threads:

    2. #2
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 586 Times in 427 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      199

      Re: kuch rafta ki yadain

      Buhat umda

      zabardast

      Thanks for sharing






      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    3. #3
      UT Poet www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Dr Maqsood Hasni's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Posts
      2,263
      Threads
      786
      Thanks
      95
      Thanked 283 Times in 228 Posts
      Mentioned
      73 Post(s)
      Tagged
      6322 Thread(s)
      Rep Power
      84

      Re: kuch rafta ki yadain

      shukarriya janab


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •