Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

مجھے تم بھول جانے کی سعی میں یاد رکھو گے
کہ مجھ سے دور جا کہ خود کو بھی برباد رکھو گے
یاد رکھو کسی بھی حوالے سے
ہر حوالے سے ہم تمہارے ہیں
استخارہ کہتا ہے کنارہ کرلے
دل کہتا ہے پھر استخارہ کرلے
کیا کہا قاصد تونے؟ان کی آنکھیں!،،،
میرا ذکر؟
اور آنسو!،،،
ناممکن !!!

باہر سردی اندر آگ
دونوں موسم یکجا مجھ میں
کون پوچھے گا مجھے اب اداس کیوں ھوں
اس دل سے تو اتر گئے ھم
Last edited by Arosa Hya; 01-19-2015 at 02:46 PM.

تجھ کو پانے میں مسئلہ یہ ہے
تجھ کو کھونے کے وسوسے رہیں گے
خدا کرے سلامت رہے میری دعا کیطرح
اک تو اور دوسرا مسکرانا تیرا
مجھکو معلوم نہ تھی ہجر کی یہ رمز کہ تو. . .
جب میرے پاس نہ ہو گا تو ہر سو ہو گا. .
آ عندلیب مل کر کریں آہوزاریاں
تو پکار ہاۓ گل، میں پکاروں ہاۓ دل!

کھلتا نہ کسی پر میرے دل کا معاملہ
شعروں کے انتخاب نے مجھے رسوا کر دیا

پہلے تھی تیری آرزو مجھکو
اب میں اپنی تلاش میں گم ھوں

شکوہ تو ایک چھیڑ ہے لیکن حقیقتا
تیرا ستم بھی تیری عنایت سے کم نہیں
بے فائدہ الم نہیں بے کار غم نہیں
توفیق دے خدا تو یہ نعمت بھی کم نہیں
There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)
Bookmarks