علم تک نہیں
نمونہ کی چند ایک بیمار خواتین کا ذکر کیا گیا ہے ورنہ ناہید کے حلقہءادارت میں بیمار خواتین کی کمی نہ تھی۔ ایک سےایک بڑھ کر بیمار خاتون موجود تھی۔ ہر ایک کو اپنے جسم وجان سے متعلق بیماری کا خوب خوب علم حاصل تھا۔ کچھ تو اس ذیل میں زیادہ ہی علم وفضل کی مالک تھیں۔ بیماریوں کی ذیل میں ان کی تشبہات اور استعارے بڑے ہی فصیح وبلیغ ہوتے۔ کتنی عجیب بات ہے ان میں سے کسی کو اپنی اخلاقی و روحانی بیماریوں کا علم تک نہیں۔ نشان دہی کرنے کی صورت میں نشان دہندہ کے کھاتے میں وہ وہ اخلاقی و روحانی بیماریاں درج ہو جائیں گی جن کا ان کی شخصیت سے دور کا بھی تعلق واسطہ نہیں رہا ہو گا
علالتی استعارے
Similar Threads:



Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out


Reply With Quote




Bookmarks