google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 4 of 4

    Thread: دنیا بھر میں صحت کے حوالے سے کیسا رہا؟

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      دنیا بھر میں صحت کے حوالے سے کیسا رہا؟

      ء:دنیا بھر میں صحت کے حوالے سے کیسا رہا؟


      مدیحہ انور
      صحت کے حوالے سے بات کریں تو رواں برس کے دوران ایبولا کے باعث ہونے والی ہلاکتیں، چونکا دینے والا معاملہ تھا، جس دوران وائرس سے پھیلنے والی اس بیماری کے بارے میں دنیا بھر میں شعور بیدار کرنے کی مربوط کوششیں کی گئیں۔ یوں تو ایبولا کا زیادہ تر شکار مغربی افریقی ممالک ہوئے، جہاں عالمی ادارہ ِصحت کے اعداد و شمار کے مطابق، 19 ہزار سے زائد افراد میں اس مرض کی تشخیص کی گئی،مگر عالمی سطح پر ہی صحت کے حوالے سے جس دوسری خبر کو نمایاں طور پر اجاگر کیا گیا وہ پاکستان میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بارے میں تھی۔ ایک ایسے وقت میں جبکہ دنیا بھر سے پولیو کا تقریباً خاتمہ ہو چکا ہے، پاکستان میں پولیو کے مریضوں کی بڑھتی تعداد یقینا نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے لیے تشویش ناک صورتحال اختیار کر چکی ہے۔ 2014ء میں ایبولا سے 7,000 سے زائد ہلاکتیں ایبولا وائرس کے بارے میں دنیا بھر میں تشویش اس وقت پیدا ہوئی جب مغربی افریقی ممالک میں ایبولا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ نوٹ کیا گیا۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایبولا وائرس ابھی بھی سیرا لیون، لائبیریا اور گِنی جیسے ممالک میں تیزی سے پھیل رہا ہے، اور بظاہر اس کی سد ِباب کی کوئی سبیل دکھائی نہیں دیتی۔ایبولا وائرس ایک مہلک مرض ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایبولا کی علامات میں بخار، تھکاوٹ، شدید سر درد، کمزوری، قے، پیٹ میں درد اور جسم سے خون بہنا وغیرہ شامل ہیں۔ ابھی تک ایبولا سے متعلق کوئی طریقہ ِعلاج یا ویکسین نہیں دریافت کی جا سکی ہے۔عالمی ادارہ ِصحت کے اعداد و شمار کے مطابق، رواں برس ایبولا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 19،497 ریکارڈ کی گئی، جبکہ 7،588 مریض اس مرض کے ہاتھوں اپنی جان گنوا بیٹھے۔ پاکستان میں پولیو کی بڑھتی تشویشناک شرح 2014ء میں دنیا بھر میں پاکستان میں پولیو کے بڑھتے ہوئے مرض اور اس کی روک تھام سے متعلق کوتاہیوں کو بھی اجاگر کیا گیا۔ عالمی اخبارات میں وقتاً فوقتاً پاکستان میں پولیو کے سامنے آنے والے نئے کیسز اور پولیو ورکرز کے قتل کو بھی نمایاں جگہ دی گئی۔ پولیو کے خاتمے سے متعلق ادارے پولیو ایریڈیکیشن ڈاٹ آرگ پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2014ء میں دنیا بھر میں پولیو کے کل 324 کیسز رپورٹ ہوئے۔ پاکستان میں 4 دسمبر 2014ء تک پولیو کے کل 291 کیسز ریکارڈ کیے گئے۔ ماہرین کے مطابق، پاکستان میں پولیو کا مرض زیادہ تر خیبر پختونخواہ میں پایا جاتا ہے اور رواں برس پاکستان میں پولیو کے سامنے آنے والے کیسز میں اکثریت فاٹا کے علاقے سے ہے۔رواں برس ہی مئی میں عالمی ادارہ ِصحت نے پاکستان میں پولیو کے معاملے کو عالمی سطح پر تشویش کا موجب قرار دیا اور پاکستان سمیت کیمرون اور شام پر سفری پابندیوں کی سفارش کی تھی اور کہا تھا کہ ان ممالک سے پولیو کا وائرس دنیا کے دیگر ممالک میں منتقل ہو رہا ہے۔ یکم جون 2014ء سے پاکستان سے بیرون ِملک سفر کرنے والے تمام مسافروں کے لیے پولیو کی ویکسینیشن کا کارڈ پیش کرنا لازمی قرار دیا گیا۔ اس زمرے میں بچے، بالغ، خواتین اور بزرگ بھی شامل تھے۔عالمی ادارہ ِصحت نے پاکستان میں پائے جانے والے پولیو وائرس کی شام، اسرائیل اور مصر میں موجودگی کے انکشاف کے بعد عالمی ادارہ ِصحت نے حکومت ِپاکستان کو پولیو وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کرنے پر بھی زور دیا۔ 2030 ء تک دنیا سے ایڈز کا خاتمہ ممکن(اقوام متحدہ) سال ِرواں میں یکم دسمبر کو دنیا بھر میں ایڈز کا عالمی دن منایا گیا۔ اقوام ِ متحدہ کے یو این ایڈز پروگرام کے مطابق، 2030ء تک دنیا سے ایڈز کے خاتمے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ایڈز سے متعلق ایک عالمی گروپ کا کہنا ہے کہ 2030ء￿ تک یہ ہدف پورا کرنے کے لیے نہ صرف ٹھوس پلان کی ضرورت ہے، بلکہ درست سمت میں عملی اقدامات اٹھانا بھی ناگزیر ہے۔ موٹاپے ، ذیابیطس، دل کے امراض اور ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کی شرح میں تشویشناک اضافہ عالمی ادارہ ِصحت کے مطابق، 1980ء کے بعد سے دنیا بھر میں موٹاپے کے شکار افراد کی تعداد میں تقریباً دو گنا اضافہ ہوا۔ 2008ء میں دنیا بھر میں 20 برس یا اس سے زائد عمر کے 1.4 ارب افراد موٹاپے کا شکار تھے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ فربہی کے باعث انسان کو ذیابیطس، دل کے امراض اور بلڈ پریشر سمیت دیگر کئی عوارض لاحق ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔ اسی لیے ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ موٹاپے کے شکار افراد کے لیے آگاہی کو ضروری قرار دیا جائے اور روز مرہ کی خوراک میں جنک فوڈ اور دیگر چکنی غذاؤں سے اجتناب کرنے کی تلقین کی جائے۔ ٭٭٭



      Similar Threads:

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (03-20-2016)

    3. #2
      ....You don't need to follow trends to be stylish..... Admin Admin's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Dubai , Al Mamzar
      Posts
      8,008
      Threads
      254
      Thanks
      372
      Thanked 294 Times in 242 Posts
      Mentioned
      681 Post(s)
      Tagged
      6427 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: دنیا بھر میں صحت کے حوالے سے کیسا رہا؟

      Nice Sharing Keep


    4. The Following User Says Thank You to Admin For This Useful Post:

      Moona (03-20-2016)

    5. #3
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      16

      Re: دنیا بھر میں صحت کے حوالے سے کیسا رہا؟



      @intelligent086 Thanks 4 informative sharing


      Politician are the same all over. They promise to bild a bridge even where there is no river.
      Nikita Khurshchev

    6. The Following User Says Thank You to Moona For This Useful Post:

      intelligent086 (03-21-2016)

    7. #4
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: دنیا بھر میں صحت کے حوالے سے کیسا رہا؟

      Quote Originally Posted by Moona View Post


      @intelligent086 Thanks 4 informative sharing





      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •