قائد اعظم غیر مسلموں کی نظر میں
چرچل
مسٹر جناح اپنے ارادوں میں پکے اور رائے میں سخت ہیں۔ان کے رویے میں کوئی لوچ نہیں پایا جاتا۔
وہ مسلم قوم کے مخلص رہنما ہی نہیں،بلکہ سچے وکیل بھی ہیں۔
گوپال کرشنا گھوکلے
محمد علی جناح ان تمام خوبیوں کے مالک ہیں جو ایک مسلم قائد میں ہونی چاہیئں۔وہ فرقہ وارانہ تعاصب سے بالا تر ایک عظیم
شخصیت ہیں۔
گاندھی
محمد علی جناح ایک ایسی شخصیت ہیں،جنھیں کوئی خرید نہیں سکتا اور نہ انھیں کوئی قوم اور وطن کے خلاف
استعمال کر سکتا ہے۔
پنڈت جواہر لال نہرو
قدرت نے مسٹر جناح کو قیادت کے لیے پیدا کیا ہے۔دوسروں کے ساتھ جنگ آزادی میں راستہ بنانے کے
مسلمانوں کو مسٹر جناح جیسے رہنما کی ضرورت ہے۔
لارڈ میکیڑونلڈ
مسٹر جناح کو کسی قیمت خریدا نہیں جا سکتا۔ لالچ اور خوف کے الفاظ ان کی لغت میں کہیں نہیں ہیں۔
ٹرو مین
دولت پاکستان کا معمار،دنیا کی سب سے بڑی اسلامی سلطنت کا باپ،مجھے یقین ہے کہ مسٹر جناح کی غیر معمولی قیادت
کی یاد حکومت پاکستان اور اس کے باشندوں کے لیے مشعل راہ ثابت ہو گی۔
راجہ گوپال اچاریہ
ایشیا کی اہم ترین شخصیت،ایک ساٹھ سالہ دراز قد،اچھے لباس والا نفاست پسند انسان ہے۔
برٹرینڈرسل
محمد علی جناح ایک بہترین سیاست دان ہیں،بڑے زہین۔مسلمانوں کے اس عظیم لیڈر کی یاد کو میں کبھی فراموش
نہیں کر سکتا۔



Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out


Reply With Quote
Bookmarks