اگر آپ کے گھر میں بھی ننھے بچوں کو ٹی وی کے بہت قریب بیٹھنے پر روز ڈانٹا جاتاہے تو اب ان معصوموں کواس ڈانٹ سے نجات مل جانی چاہئے کیونکہ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس بات میں کوئی حقیقت نہیں کہ قریب بیٹھ کر ٹی وی دیکھنے سے بصارت پر منفی اثر پڑتا ہے۔

آپ یہ کہہ سکتے ہیں کہ اگر یہ بات درست ہے تو پھر ہر کوئی یہ کیوں کہتاہے کہ ٹی وی سکرین سے دور بیٹھنا چاہئے۔ دراصل اس کا آغاز 1960کی دہائی میں اس وقت ہو ا جب مشہور الیکڑانک کمپنی جنرل الیکڑک نے ایک ایسا رنگین ٹی وی بنادیا کہ جو فنی خرابی کی وجہ سے قابل قبول حد سے کئی ہزار گنا زیادہ ایکس ریز خارج کرتا تھا۔ کمپنی نے اپنے صارفین کو ہدایت کی کہ اس کی سکرین سے دور بیٹھا جائے اور اسے مسلسل ایک گھنٹے سے زائد نہ دیکھا جائے ۔اگرچہ یہ مسئلہ جلد ہی حل کر لیا گیا اور آج کل کے ٹی وی میں ایسا کوئی مسئلہ نہیں کہ قریب بیٹھ کر دیکھنے سے آنکھوں کو نقصان ہو لیکن نصف صدی پہلے ہونے والے واقعے کے باعث آج بھی سب یہی سمجھتے ہیں کہ ٹی وی کی سکرین کے قریب بیٹھنا آنکھوں کے لیے نقصا ن دہ ہے ۔البتہ ماہرین صحت کے مطابق زیادہ قریب بیٹھنے سے آنکھوں پر دباﺅ اور اس کی وجہ سے سردرد کی کیفیت محسوس ہو سکتی ہے ۔



Similar Threads: