google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: موبائل فون سے رقوم کی ترسیل کی شرح 80فیصد تک پ

    1. #1
      Mobile Expirt www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_htmlClick image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 Aseer e Wafa's Avatar
      Join Date
      Aug 2014
      Posts
      792
      Threads
      170
      Thanks
      72
      Thanked 60 Times in 41 Posts
      Mentioned
      432 Post(s)
      Tagged
      4343 Thread(s)
      Rep Power
      68

      موبائل فون سے رقوم کی ترسیل کی شرح 80فیصد تک پ

      سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی مجموعی آبادی کا صرف 12 فیصد روایتی بینکاری کی سہولیات سے استفادہ کررہا ہے جبکہ موبائل فونز ٹیکنالوجی سے رقوم کی ترسیل اور وصول کرنے والے افراد کی شرح 80 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ برانچ لیس بینکنگ کے ذریعہ لوگوں کو موبائل فونز اورعام دکانوں کے ذریعہ بینکنگ کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ ڈیجیٹل ادائیگیوں کے شعبہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان برانچ لیس بینکنگ کے حوالے سے تیزی سے ترقی کرتی ہوئی بڑی مارکیٹ کا مقام رکھتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک میں اس وقت ایک لاکھ افراد کیلئے بینکوں کی پانچ برانچیں دستیاب ہیں جبکہ عالمی سطح پر اس وقت ایک لاکھ صارفین کیلئے 8.4 بینک برانچز سہولیات فراہم کررہی ہیں۔ حبیب قریشی نے کہا ہے کہ بینک برانچ کے قیام کیلئے زیادہ سرمائے کی ضرورت ہوتی ہے اور اس وقت ملک کے دور دراز اور دشوار گزار علاقوں میں روایتی بینکنگ کی سہولیات کی فراہمی خاصا مشکل کام ہے کیونکہ ایسے علاقوں میں شرح تعلیم کی کمی ، بہت چھوٹی چھوٹی مالیاتی ضروریات اور بینکنگ کے شعبہ کے حوالے سے عوام میں پائے جانے والے روایتی خدشات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کام کرنے والے تقریباً چالیس بینکوں نے اپنی برانچوں کے نیٹ ورک کو ایک لاکھ سے زیادہ تک توسیع دی ہے تاہم اس کے باوجود ملک کی بڑی آبادی کی رقوم جمع و وصول کرنے ، فنڈز کی منتقلی اور قرضوں کیلئے روایتی بینکاری کی سہولیات دستیاب نہیں ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ روایتی بینکاری سے محروم افراد سیلولر کمپنیوں کی سروسز سے استفادہ کرتے ہیں۔


      اس وقت ملک میں 8 کروڑ 50 لاکھ سے زائد افراد کو بینکاری کی روایتی سہولیات دستیاب نہیں ہیں۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں برانچ لیس بینکنگ کے شعبہ کی ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں۔


      Similar Threads:
      * ρяιηcєѕ *

    2. #2
      ....You don't need to follow trends to be stylish..... Admin Admin's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Dubai , Al Mamzar
      Posts
      8,008
      Threads
      254
      Thanks
      372
      Thanked 294 Times in 242 Posts
      Mentioned
      681 Post(s)
      Tagged
      6427 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: موبائل فون سے رقوم کی ترسیل کی شرح 80فیصد تک 

      gr8 sharing...

      asi info fb pr share krne se kfi acha responce aaata hy


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •