ایک بزرگ جنگل میں سفر کر رہے تھے وہاں انہوں نے ایک چھوٹی سی بچّی کو پایا تو پوچھا! اے لڑکی تم کہاں رہتی ہو؟
لڑکی نے جواب دیا! اے اللّہ کے نیک بندّے اِس جنگل میں رہتی ہوں۔
بزرگ نے پوچھا: کیا تمہیں اِس جنگل میں تنہا ہونے پر وحشت نہیں ہوتی؟
لڑکی نے جواب دیا: اے نادان! کیا اللّہ سے اُنس رکھنے والے اُس کے ساتھ رہ کر وحشت زدہ ہوں گے۔
پھر بزرگ نے پوچھا: تم کھاتی کہاں سے ہو؟
ننّھی لڑکی نے جواب دیا: یہ بات اللّہ ہی کے علم میں ہے کہ اپنے بندّوں کو کہاں سے رِزق دیتا ہے۔جب وہ اپنے مُنکروں کو کھلاتا ہے تو اہلِ ایمان کو کیوں نہ کھلائے گا،جو قلوب اللّہ تعالیٰ کی معرفت میں فنا ہیں ان کا رِزق اللّہ کی محبت اور اس کا عشق اور اس کا جمال و کمال کا مشاہدہ ہے وہ اہلِ اللّہ ہیں۔روحانی قوت والے ہیں۔وہ شب و روز تسبیح کر کے بھی تھکتے نہیں ہیں۔
اولیاءاللّہ کی باتیں = صفحہ 64،65
مصنف = ڈاکٹر محمّد اعظم رضا تبسم
Similar Threads:
Bookmarks