google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: اے پیاری ماں!

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      اے پیاری ماں!

      اے پیاری ماں!
      (جَزَاکِ اﷲُ خَیْرًا)
      ”والدہ ، اُم ، امی ، مادر ، ماں“ ترے ہی نام ہیں
      تجھ پہ سب قربان ، روح و جاں ترے ہی نام ہیں

      نو مہینے تک اٹھا کر مجھ کو تو چلتی رہی
      میری ننھی جان تیرے پیٹ میں پلتی رہی

      تو ہی سب کچھ ہے مری جاں کے لیے اے پیاری ماں!
      جانِ جاں، جانِ جہاں ،جانِ جہانانِ جہاں

      دل میں ہے تیری محبت کا سمندر موج زن
      میری جاں ، میرا جگر ، میری تمنا ، میرا تن

      ہو فدا تجھ پر ، تری قربانیوں پر میری جاں
      میری ننھی جاں پہ تو نے دیں کئی قربانیاں

      خادموں سے بڑھ کے تو رکھتی رہی میرا خیال
      آگے پیچھے گھومتی کہتے ہوئے ’’اے میرے لعل!‘‘

      رونا آتا ، جب کوئی بھی شے نہ بھاتی تھی مجھے
      کام سارے چھوڑ کر تو چپ کراتی تھی مجھے

      تیرا دامن میرا بستر ، گود تیری میرا گھر
      تو تھی میرا کل جہاں اور میں تری جانِ جگر

      سردی لگتی جب مجھے ، تو میرا ہوتی تھی لحاف
      میرے ننھے کپڑے کرتی تھی ’’لگن‘‘ سے پاک صاف

      دیکھ کر ناپاک مجھ کو تو دھلاتی تھی مجھے
      جاگ کر خود لوریاں دے کر سلاتی تھی مجھے

      گھومتی تھی ہر جگہ مجھ کو اٹھا کر گود میں
      چاشنی اخلاص کی پائی ہے تیرے دودھ میں

      میری ’’اُوں آں‘‘ سنتے ہی بے چین ہوجاتی تھی تو
      میرا رونا دیکھ کر یک دم ہی روجاتی تھی تو

      تھی تری گودی ہی میری سب سے پہلی درس گاہ
      ’’اللہ اللہ‘‘ ، ’’امی امی‘‘ میں نے سیکھا جس جگہ

      کچھ نہ آتا تھا ، فقط آتا تھا اک رونا مجھے
      بیٹھنا مجھ کو سکھایا ، پھر کھڑا ہونا مجھے

      پھر سہارا دے کے تو مجھ کو چلانے لگ گئی
      اے مری امی! تو میری تربیت میں تھک گئی

      چلتے چلتے لڑکھڑاہت آگئی مجھ میں کبھی
      تو لپک کر ہاتھ پھیلائے مِری جانب بڑھی

      مجھ کو گرتے دیکھ کر فوراً نکلتی تیری چیخ
      چیخ تیری سن کے فوراً ہی نکلتی میری چیخ

      میری سیدھی سادی باتوں پر بھی ہنس جاتی تھی تو
      میرے شور و غل کو سن کر بھی خوشی پاتی تھی تو

      تیرے سر میں درد ہوتا یا تجھے ہوتا بخار
      میری خاموشی تجھے کردیتی پھر بھی بے قرار

      آہ! وہ تیرا سویرے ہی سویرے جاگنا
      میرا سوتے رہنا ، تیرا منہ اندھیرے جاگنا

      وہ محبت سے ترا مجھ کو کرانا ناشتہ
      وہ لگاوٹ سے بتانا مجھ کو میرا راستہ

      شام دروازے پہ تکتے رہنا میرا راستہ
      کچھ نہ ہوجائے کہیں مجھ کو خدا نہ خواستہ

      ّّآہ!! اے امی مری! اے میری جانِ دلربا!
      گلشنِ بچپن کے اندر تو تھی اک بادِ صبا

      میں نے جو خواہش بھی کی تو نے وہ پوری کرہی دی
      کوئی مجبوری ہو ، ورنہ تو نے فوری کرہی دی

      زندگی کی راہ میں یہ ننھی جاں چلتی رہی
      تیری ممتا کے شجر کے سائے میں پلتی رہی

      آندھی ہو ، طوفان ہو ، کوئی مصیبت آئی ہو
      ہے نہیں کوئی پناہ جو تجھ سے بہتر پائی ہو

      کیسے بھولوں آج تیرے دل کے سب گوشوں کو میں
      تیری ان نازک ، مگر مضبوط آغوشوں کو میں

      وقت نے پھر بدلی کروٹ ، دورِ ثانی آگیا
      مجھ میں طاقت آگئی ، تجھ پر بڑھاپا چھاگیا

      پہلے تیری گود تھی اب میرے بازو آگئے
      نیکیوں کا بدلہ دینے کے ترازو آگئے

      آگئی میرے ذہن میں اک حدیثِ پاک بھی
      ’’ماں کے قدموں کے تلے جنت ہے‘‘ تو بھی پاکبھی

      حج کرایا ماں کو کندھے پر بٹھا کر ایک نے
      ماں کے احسانوں کا بدلہ دینا چاہا نیک نے

      اپنا قصہ اس نے سب ابنِ عمر سے جب کہا
      سن کے بولے ’’ایک شب کا بھی نہیں بدلہ ہوا‘‘

      کیوں حلیمہ کا ادب کرتے رہے پیارے نبی
      سہ گنہ حق تیرا زیادہ رکھ دیا والد پہ بھی

      اے دل و جاں سے بھی زیادہ میری پیاری پیاری ماں!
      ہے دعا تیرے لیے قرآں میں ’’رَبِّ ارْحَمْھُمَا‘‘

      ’’اُعْبُدُوا اﷲ‘‘ حکم ہے واضح ہمیں قرآن کا
      اور حکمِ رب ہے پھر ماں باپ کے احسان کا

      میری خاطر تو نے کیا کیا سہہ لیا اے میری ماں!
      حمل، وضع حمل، ارضاعِ لبن، تہذیبِ جاں

      رات دن میرے لیے رب سے دعا کرتی رہی
      ہر گھڑی میری محبت کا ہی دم بھرتی رہی

      میری بیماری میں تیری نیند اڑجاتی تھی کیوں؟
      ’’ہائے‘‘ میری سن کے چلتے چلتے مڑجاتی تھی کیوں؟

      صبح کو منزل بتا پڑھ پڑھ کے دم کرتی تھی کیوں؟
      رات دن میری لیے ’’یٰس‘‘ ختم کرتی تھی کیوں؟

      مجھ کو آنے میں اگر تاخیر ہوجاتی کبھی
      بدحواسی وہ تری ہے یاد مجھ کو آج بھی

      مجھ کو کھانا دے کے اپنے کام کرسکتی تھی تو
      پاس میرے بیٹھ کر یک ٹک مجھے تکتی تھی تو

      کون سا جذبہ ہے تجھ میں، کیسا آخر جوش ہے؟
      دیکھ کر تیرا جنوں عقلِ جہاں مدہوش ہے

      کوئی قربت بھی غَرَض سے اس جگہ خالی نہیں
      ایک تیری ہی ہے الفت جو غرَض والی نہیں

      گرمیوں میں فجر کا تو من کو بھاتا روپ ہے
      سردیوں میں ظہر کی تو تن کو بھاتی دھوپ ہے

      دل کی ہلچل تیری گویا عصر اور مغرب کا بین
      ہے تری خاموشی میں رازِ سکوتِ مغربین

      کام میرے کرنا تیرا سب سے پہلا کام ہے
      ’’مان‘‘ لیتی ہے ، جبھی تو ’’ماں‘‘ ہی تیرا نام ہے

      میرے یہ الفاظ تیرے سامنے سب تنگ ہیں
      تیری عظمت کو بتانے کے لیے بے ڈھنگ ہیں

      تیری الفت ، تیری عظمت جانتا ہے بس خدا
      میں تو اتنا جانتا ہوں ، میرا سب تجھ پر فدا

      مجھ سے تیرے حق میں کوئی سی بھی گستاخی ہوئی
      کوئی چھوٹی سی بھی غلطی ، کوئی کوتاہی ہوئی

      آہ بس اپنا سمجھ کر مجھ کو کردے تو معاف
      اپنا رِستا خوں سمجھ کر کردے آنچل سے تو صاف

      جس قدر رب نے رکھی ہیں تجھ میں میری الفتیں
      تیری خدمت میں رکھیں میرے لیے ہیں برکتیں

      حق بھی تیرا میرے ذمے اس قدر رکھا بڑا
      حق ہو تیرا ہر ادا ، یہ امتحاں ہے اک کڑا

      اے خدا! مجھ کو تو اپنے فضل سے توفیق دے
      حق جو مجھ پر ماں کا ہے، اس کی دلی تصدیق دے

      ماں کے قدموں کو بنادے بس تو میری سرزمیں
      زندگی گزرے یہیں ، پھر روح بھی نکلے یہیں

      ہر گھڑی ماں کی ہی خدمت اب رہے پیشِ نظر
      ماں کے قدموں ہی میں اب مولیٰ! رہوں میں عمْربھر

      دل کی گہرائی سے نکلی ہے اساؔمہ کی دعا
      خدمتِ مادر کی تو توفیق اسے کردے عطا
      ​محمد اسامہ سرسری


      Similar Threads:

    2. #2
      Moderator www.urdutehzeb.com/public_htmlClick image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      BDunc's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      8,431
      Threads
      678
      Thanks
      298
      Thanked 249 Times in 213 Posts
      Mentioned
      694 Post(s)
      Tagged
      6321 Thread(s)
      Rep Power
      121

      Re: اے پیاری ماں!

      Zabardast


    3. #3
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 586 Times in 427 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      199

      Re: اے پیاری ماں!

      Buhat umda

      zabardast

      Thanks for sharing






      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •