موبائل فون کے لیے ایک سے بڑھ کر ایک مفید اوردلچسپ ایپ سامنے آ رہی ہے اور اگرچہ ان میں سے اکثر مفت دستیاب ہیں لیکن کچھ کے لیے ادائیگی بھی کرنا پڑتی ہے۔ان ایپس کی تاریخ میں ایسی ایپ بھی شامل ہے جس کی قیمت تقریباً ایک لاکھ روپیہ تھی لیکن اس کا فنکشن بالکل صفر تھا،یعنی آپ اسے کام کے لیے استعمال نہیں کر سکتے تھے۔
یہ نایاب ایپ I Am Rich کے نام سے جانی جاتی ہے اور اسے آرمن ہینچر نامی پروگرامر نے بنایا ۔اسے ڈاﺅن لوڈ کرنے پر سکرین پر صرف ایک چمکتے ہوئے سرخ ہیرے کی تصویر ظاہر ہوتی تھی جسے کلک کرنے پر یہ الفاظ نمودار ہو جاتے :
میں امیر ہوں
میں اس کا اہل ہوں
میں خوش باش ،
صحتمند اور
کامیاب ہوں
اور بس اس سے زیادہ یہ ایپ کچھ نہ کرتی تھی۔اسے بنانے والے نے اسے فن کا شاہکار قرار دیا اور کہا جاتا ہے کہ اس کا مقصد صرف یہ تھا کہ اسے رکھنے والا دوسروں کو دکھا سکے کہ وہ انتہائی مہنگی ایپ کا مالک ہے۔
ایپل کمپنی نے اس کے سامنے آنے کے دوسرے ہی دن بغیر کسی وضاحت کے اسے ایپ سٹور سے ہٹا دیا لیکن اس مختصر عرصے کے دوران اسے آٹھ لوگ خرید چکے تھے۔


Similar Threads: