السلام علیکم
دوستو.......!.۔ ایک نہایت آسان ڈیزائنگ مقابلہ رکھا جا رہا ہے جس میں سب لوگ حصہ لے سکتے ہیں۔
آپ کو فریم بنانے کے لئے ایک ٹکڑا دیا جا رہا ہے، شاعری دی جا رہی ہے اور ساتھ ایک تصویر دی جا رہی ہے جسے آپ نے استعمال کرنا ہے
فریم بنانے کے لئے ٹکڑا
تصویر
شاعری
چُپ نہ رہتے بیان ہو جاتے
تجھ سے گر بد گُمان ہو جاتے
ضبطِ غم نے بچا لیا ورنہ
ہم کوئی داستان ہو جاتے
تُو نے دیکھا نہیں پلٹ کے ہمیں
ورنہ ہم مہربان ہو جاتے
تیرے قصّے میں ہم بھلا خُود سے
کس لیے بد گُمان ہو جاتے
تیرے دل کی زمین ہی نہ مِلی
ورنہ ہم آسمان ہو جاتے
نوشی گیلانی
قوانین
۔ ڈیزائن کے سائز پہ کوئی پابندی نہیں
۔ فریم سیدھا بنانا ہے یعنی کسی قسم کا کوئی خم نہیں دینا
۔ ڈیزائن میں فورم کا نام اور لوگو استعمال کریں گے
۔ آخری تاریخ سے پہلے ڈیزائن کہیں اور شئیر نہیں کریں گے
۔ ڈیزائن شئیر کرنے کی آخری تاریخ 25 نومبر ہے
۔ ڈیزائن اسی تھریڈ میں پوسٹ کریں گے
۔ ایک بار پوسٹ کرنے کے بعد ترمیم یعنی ایڈٹ نہیں کریں گے
۔ ٹیگ ہولڈر یا جن کے پاس ٹیگ نہیں وہ سب حصہ لے سکتے ہیں
Similar Threads:
Bookmarks