راجہ جی آپ نے تھریڈ پڑھا اسے سمجھا، جس پر آپکا بے حد شکریہ۔
آپ نے کہا مجھ پر، یعنی آپکے کہنے کا مطلب ہے کہ آپ کے اوپر جادو ہے؟ کیا آپ نے کسی کو چیک کروایا؟
رہی بات جادو کے الٹنے کی تو ایسا ممکن ہے۔ جادو کی جہاں کاٹ کی جاتی ہے وہاں پلٹایا بھی جا سکتا ہے۔
اسکی عمل کی ضرورت اس وقت پیش آتی ہے جہاں مریض صحتیاب ہونے کے بعد پھر بیمار پڑجاتا ہے۔ اس میں پھر دیکھا جاتا ہے کہ وجہ کیا ہے۔ اگر تو مریض دوبارہ جادو ہونے کی وجہ سے بیمار ہوا ہے۔ یعنی جادوکرنے کروانے والے نے ہماری کاٹ کو پلٹ دیا یا دوبارہ جادو کر دیا۔ تو پھر جادو کرنے اور کروانے ولے پر الٹا دیا جاتا ہے۔ اس عمل میں کرنے اور کروانے والے، دونوں کو نتائج بھگتنا پڑتے ہیں۔ اگر کاٹ کرنے والے کے عمل میں دم ہے تو جس قسم کا جادو ہوگا ویسی ہی پلٹ ہوگی۔ موت کا جادو ہوگا تو مریں گے۔ بیماری کا ہوگا تو بیمار ہونگے۔ بندش ہوگی تو بندھیں گے۔
ہمارا عمل اس بات پر ہے کے ہم جادوگر کو سلب کردیتے ہیں۔ یعنی وہ اپنی صلاحیتوں سے محروم ہوجاتا ہے۔ اسلئے فورا پلٹ ممکن نہیں ہرتی۔ پھر اسکو دوبارہ کچھ کرنے میں وقت لگتا ہے۔ ہو سکتا ہے اللہ پاک اسکو ہدایت عنایت کردیں۔
یہاں ایک بات ذہن مین رکھنا ضروری ہے کے بلاوجہ کسے رشتے دار یا جاننے والے سے بدگمان نہیں ہونا چاہئے کے فلاں ہی نے جادو کیا ہے۔
داغ داغ مت کرو سب داغ دار ہے
بے داغ تو وہی ہے جو پروردگار ہے
There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)
Bookmarks