google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: کمال کی خوبیوں کے حامل کیلے کے چھلکے یونہی 

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      کمال کی خوبیوں کے حامل کیلے کے چھلکے یونہی 

      کمال کی خوبیوں کے حامل کیلے کے چھلکے یونہی مت پھینکیں




      اس کارآمد تحریر کو پڑھنے کے بعد بہت سے لوگ کیلے کھا کر اس کے چھلکے جگہ جگہ پھینکنے کی اپنی عادت تبدیل کرلیں گے کیونکہ اس کے چھلکوں میں حسن و صحت کے حوالے سے کمال کی خوبیاں موجود ہیں۔چین میں ہونیوالی ایک ریسرچ کے مطابق کیلے کے چھلکے میں سیروٹونن ہارمون کی انسانی جسم میں سطح کو برقرار رکھنے کی خصوصیات موجود ہیں۔واضح رہے کہ یہ ہارمون خوش رہنے کیلئے انتہائی ضروری ہوتا ہے ،ایسے لوگ جن میں اس ہارمون کی کمی ہوجاتی ہے ، وہ بلاوجہ اُداس، مایوس اور پریشان رہنے لگتے ہیں۔کیلے کے چھلکوں میں بھرپور غذائیت اور کاربوہائیڈریٹس ہوتے ہیں۔ اس میں وٹامن بی 6، بی 12، میگنیشیم کاربوہائیڈریٹ،
      کراچی (نیٹ نیوز) اینٹی آکسیڈینٹ، پوٹاشیم اور مینگنیز جیسے بھرپور غذائی مادّے موجود ہوتے ہیں ۔ماہرین کے مطابق کیلے کے چھلکے کو پیس کر اس کا پیسٹ درد کی جگہ 15 منٹ تک لگائے رکھنے سے سر درد دور ہوسکتا ہے کیونکہ سر کے درد کا سبب خون کی شریانوں میں پیدا ہونے والا تناؤ ہوتا ہے اور کیلے کے چھلکے میں موجود میگنیشیم شریانوں میں سرایت کرکے درد کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے ۔کیلے کے چھلکے کو روزانہ دانتوں پر رگڑنے سے ان میں چمک پیدا ہوتی ہے کیونکہ اس میں موجود مادے دانتوں پر جمے پیلے پن کو دور کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ پیروں یا ہاتھوں میں مسّے نکل آئیں تو ان پر کیلے کے چھلکے رگڑنے اور رات بھر ایسے ہی چھوڑ دینے سے دوبارہ اس جگہ پر مسّے نہیں نکلتے ۔چہرے کے مہاسوں پر کیلے کے چھلکے کو مسل کر پانچ منٹ تک لگانے سے فائدہ ہوتا ہے ۔انڈے کی زردی میں کیلے کے چھلکے کو پیس کر ملا کر چہرے پر لگانے سے جھرّیاں دور ہوتی ہیں۔


      Similar Threads:

    2. #2
      Moderator www.urdutehzeb.com/public_htmlClick image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      BDunc's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      8,431
      Threads
      678
      Thanks
      298
      Thanked 249 Times in 213 Posts
      Mentioned
      694 Post(s)
      Tagged
      6321 Thread(s)
      Rep Power
      121

      Re: کمال کی خوبیوں کے حامل کیلے کے چھلکے یونہی

      Hmmm good


    3. #3
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      160

      Re: کمال کی خوبیوں کے حامل کیلے کے چھلکے یونہی

      Very Nice
      Keep it up


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •