کسی کے پاس کھانے کیلئے ایک وقت کی روٹی نہیں
کسی کے پاس کھانے کیلئے وقت ہی نہیں
کوئی اپنوں کیلئے روٹی چھوڑدیتاہے
کوئی روٹی کیلئے اپنوں کو چھوڑدیتاہے
یہ دنیا بھی کتنی عجیب ہے
کبھی وقت ملے توسوچنا
کبھی چھوٹی سے چوٹ لگنے پرروتے تھے
آج دل ٹوٹ جانے پر بھی سنبھل جاتے ہیں
پہلے ہم دوستوں کے ساتھ رہتے تھے
آج دوستوں کی یادیں ہمارے ساتھ رہتی ہیں
پہلے لڑنا جھگڑنا اورمنانا روز کاکام تھا
آج ایک بارلڑتے ہیں تو رشتے کھوجاتے ہیں
سچ میں زندگی نے بہت کچھ سکھادیا
نجانے کب ہمیں اتنا بڑابنادیا
Similar Threads:
Bookmarks