خرید لیا ہے میں نے ایک خاندانی بکرا
سب بکروں میں نظر آئے یہ ایک ثانی بکرا
گرین آنکھیں ہیں اسکی ایشوریہ رائے جیسی
اک من چلا بولا یہ تو ہے ایک ہندوستانی بکرا
بکریوں سے نفرت بکروں سے جتائے محبت
خان صاحب بولے یہ تو ہے ایک پٹھانی بکرا
ریشم کی طرح اسکے نرم و ملائم بال دیکھ کر
ایک سیانا بولا یہ تو ہے ایک جاپانی بکرا
چھ انچ کی داڑھی اوپر سے دم ہے نسواری
مولوی جی چلائے یہ تو ہے ایک نورانی بکرا
کاٹ کھایا ایک دن ہمسائی کی بکری کا کان
محلے بھر میں مشہور ہوا یہ ایک شیطانی بکرا
دیکھ کر اوباما کی تصویر ہو جائے پاگل سا
کچھ سیاسی لوگ بولے یہ ہے ایک افغانی بکرا
محلے میں بھاگے سارا دن کبھی اِدھر کبھی اُدھر
راہ گیروں نے کہا کہ یہ تو ہے ایک طوفانی بکرا
کھا کھا کہ ہو گیا ہے سانڈ کی طرح موٹا
بیگم نے غصے سے کہا یہ تو ہے ایک پہلوانی بکرا
ایک دن لڑوا دیا محلے کے دو بکروں کو
طاہر کو یہ کہنا پڑا کہ یہ ہے ایک سیاست دانی بکرا
طاہر جاوید طاہر



 Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out
 
				Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out  
		
		 
			
			
 
					
						 
					
						
Bookmarks