ستم کی آنچ کہیں ہو ہمیں ہی تڑپائے
ہمیں ہی جیسے ودیعت ہوئی یہ خُوئے سپند
Printable View
ستم کی آنچ کہیں ہو ہمیں ہی تڑپائے
ہمیں ہی جیسے ودیعت ہوئی یہ خُوئے سپند
کمک کے باب میں ایسا ہے جیسے ایک ہمِیں
ندی میں ڈوبتے جسموں سے ہیں ضرورت مند
سراب نکلا ہے ماجد ہر ایک خطۂ آب
مٹے ہیں فاصلے جب بھی کبھی بہ زورِ زقند
اِس آس پر کہ جمالِ شجر نکھر جائے
ہوا کو ضد ہے، مرا آشیاں بکھر جائے
عقاب عقاب ملی ڈھیل وہ جھپٹنے کی
کہ جیسے طشتری فصلوں پہ، سر بہ سر جائے
نکلتی دیکھ کے بَونوں کی قامتیں ماجد
ہنر دکھانے کہاں کوئی با ہنر جائے
پھل اور پھُول کے جھڑنے سے کترانا کیا
لِیے کے لَوٹانے پر شور مچانا کیا
آدم زاد ہوں میں، مردُودِ خدا بھی ہوں
کھو کر خود فردوسِ سکوں، پچتانا کیا
ڈالنی کیا مشکل میں سماعت شاہوں کی
بول نہ جو سمجھا جائے، دُہرانا کیا
بہرِ ترّحم جسم سے کچھ منہیٰ بھی کرو
ہاتھ سلامت ہیں تو اُنہیں پَھیلانا کیا