تُمھارا رویہ
مرے ساتھ ایسا رہا ہے
کہ جوایک کہنہ سیاسی مُدبر کاکمسن صحافی کے ہمراہ ہوتا ہے ا۔ہر حرف اپنے عواقب سے ہشیارہر نقط تولا ہوا(مسئلہ فقرے بازی میں الجھا ہوا )کوئی بات ایسی نہ ہو پائے ، جو بعد میںاُس کے حق میںخود اُس کی زباں سے چلایا ہُوا تیر بن جائے(اور وہ پشیمان ہو)
