دنیا کے 25 ممالک کے بہترین میٹھے پکوان
کوئی بھی کھانا میٹھے کے بغیر نامکمل لگتا ہے اور دنیا بھر میں یہ خیال حقیقت سمجھا جاتا ہے، لیکن ہر ملک میں میٹھے کے حوالے سے پسند مختلف ضرور ہوتی ہے۔
کچھ پکوان ہلکے پھلکے ہوتے ہیں جبکہ کچھ میٹھاس سے بھرپور اور آج کل چاکلیٹ سے بھرے ہوئے پکوان بھی ‘اِن’ ہیں۔
ذیل میں پاکستان سے لے کر جاپان، ترکی اور دیگر ممالک کے پسندیدہ میٹھے پکوانوں کا ذکر کیا گیا ہے جن کی تصاویر بھی لوگوں میں انھیں کھانے کی خواہش پیدا کرسکتی ہیں۔
پاکستان : گلاب جامن
گلاب جامن پاکستان کے پسندیدہ ترین میٹھے میں سے ایک ہے، جو دنیا کے مختلف حصوں میں بھی پسند کیا جاتا ہے، یہ شیرے سے بننے والی مٹھائی ہے جس کی تیاری کے لیے ملک پاﺅڈر کا استعمال ہوتا ہے اور اسے گھی میں تلا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ منہ میں جاتے ہی یہ گھل جاتی ہے۔
فرانس : کریم برولی
کریم برولی فرانس بھر میں پسند کیا جانے والا میٹھا ہے، جس کا اوپری حصہ کریمی کسٹرڈ جبکہ نیچے سخت، کرنچی کریمیل موجود ہوتی ہے جو اس کی رنگت کو ہلکا سا بھورا کردیتی ہے۔
انڈونیشیا : دادار گولنگ
http://i.dawn.com/primary/2016/09/57ea89bfdaf02.jpg
انڈونیشین زبان میں دادار کا مطلب پین کیک اور گولنگ رول کو کہا جاتا ہے،یہ میٹھا انڈونیشیا میں بہت زیادہ مقبول ہے خاص طور پر جاوا میں، یہ سبز رنگ کا میٹھا ہے جو مخصوص پتوں سے تیار کیا جاتا ہے جس کے اندر کوکونٹ شوگر بھرا جاتا ہے۔ امریکا: ایپل پائی
ترکی: بکلاوا
اٹلی: گیلاٹو
http://i.dawn.com/primary/2016/09/57ea8eedb8628.jpg
اٹلی کی گلیوں میں قطار سے بنے ریسٹورنٹس میں اطالوی آئسکریم گیلاٹو کو فروخت کیا جاتا ہے جو کہ روایتی آئسکریم کے مقابلے میں بہت زیادہ نرم ہوتی ہے، گیلاٹو کئی طرح کے ذائقوں میں دستیاب ہوتی ہے جیسے پستہ، چاکلیٹ، رس بیری وغیرہ۔ پیرو: پیکارونز
روس: سرنیکی
اسپین: ٹارٹا ڈی سانتیگو
http://i.dawn.com/primary/2016/09/57ea921388752.jpg
یہ درحقیقت باداموں کا کیک ہے جس کی تاریخ کافی پرانی ہے، کہا جاتا ہے کہ اسے قرون وسطیٰ میں شمال مغربی اسپین کے علاقے گلیلیشیا میں پہلی بار تیار کیا گیا تھا اور آج تک اسپین میں اسے بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔ جاپان: موشی
http://i.dawn.com/primary/2016/09/57ea93e2e0172.jpg
جاپان کی اس مٹھائی کا نام موشی گوم سے لیا گیا ہے، یہ چاول سے تیار کی جانے والی مٹھائی ہے جسے ایک آمیزے کی شکل دے کر گول شکل دے دی جاتی ہے، یہ مٹھائی سال بھر دستیاب ہوتی ہے مگر جاپان میں نئے سال کے آغاز کے موقع پر اسے بہت زیادہ کھایا جاتا ہے۔ ارجنٹائن: پاسٹیلیٹوز
برطانیہ: بینوفی پائی
برازیل: بریگیڈیروز
چین: ڈریگن بریڈ کینڈی
http://i.dawn.com/primary/2016/09/57eaa3a94f1b8.jpg
ڈریگن بریڈ کینڈی نہ صرف چینی مٹھائی ہے بلکہ یہ اس ملک کا ہاتھ سے تیار کیا جانے والا روایتی آرٹ بھی ہے، یہ سفید ریشے دار مٹھائی عام طور پر چینی اور مالٹ شوگر سے تیار کی جاتی ہے، جس میں مونگ پھلی اور ناریل کو بھی شامل کیا جاتا ہے۔ بیلجیئم: بیلجیئن ویفل
http://i.dawn.com/primary/2016/09/57eaa4d365502.jpg
جیسا کہ نام سے ہی ظاہر ہے کہ یہ بیلجیئم میں تیار ہوتا ہے اور ملک بھر میں عام فروخت ہوتا ہے، مکھن سے بنا یہ میٹھا گرم گرم کھانے میں زیادہ مزیدار لگتا ہے، عام طور پر اس کے اوپر چینی کا پاﺅڈر چھڑک کر پیش کیا جاتا ہے۔ ہندوستان: موتی چور کے لڈو
آسٹریا: سیکھرٹوریٹ
آسٹریلیا: لیمنگٹن
جرمنی: شکروارزوالدر کرسکٹورٹے
آئس لینڈ: اسکائر
کینیڈا: نانیمو بار
جنوبی افریقہ: کوئیکسیسٹرز
سوئیڈن: پرنسیسسٹارٹا
پرنسز کیک یا سوئیڈش زبان میں پرنسیسسٹارٹا سوئیڈن کا مخصوص کیک ہے جس کا ٹاپ سخت اور عام طور پر سبز رنگ کا ہوتا ہے جو اس کیک کو منفرد روپ دیتا ہے۔ اس میں کیک اسفنج، پیسٹری کریم اور ویپیڈ کریم کی تہیں بھی ہوتی ہیں۔
مصر: ام علی
ام علی مصر کا امریکی بریڈ پڈنگ کا عربی ورژن ہے، یہ پف پیسٹری، دودھ، چینی، ونیلا، کشمش، ناریل اور مختلف اقسام کی گریوں سے تیار کیا جاتا ہے۔
پولینڈ: مکوویک
یہ ایک پیسٹری ہے جو سارا سال لوگوں کی غذا کا حصہ بنتی ہے، یہ میٹھے میدے کا ایسا رول ہے جو خشخاش کے دانوں سے بھرا ہوتا ہے جبکہ اس کے اوپر اکثر آئسنگ کی ٹاپنگ بھی کی جاتی ہے۔
Re: دنیا کے 25 ممالک کے بہترین میٹھے پکوان
مزیدارمعلومات
شیئر کرنے کا شکریہ