Writer Section Compt for July 2014
اسلام وعلیکم
امیدِ واثق ہے کہ آپ سب اللہ کریم کی مہربانی سے ہشاش بشاش ہونگے
اردو تہذیب گوشہ ءِ مصنفین کےماہانہ مقابلے کے اعلان کے ساتھ حاضر ہوں۔
اس ماہ آپ لوگوں کو ایک تصویر دی جارہی ہے
http://global3.memecdn.com/officers-..._o_2875297.jpg
آپ کو اس تصویر کو مدِ نظر رکھتے ہوئے عنوان تجویز کرنا ہے اور ساتھ ہی اس جملے کو مکمل بھی کرنا ہے
میرے وطن کی مائیں بھی بہت عجیب ہیں،جوان بیٹے کو خاکی وردی میں رخصت کرنے والی،لکڑی کے تابوت میں سبز ہلالی پرچم میں لپٹے وجود کو وصول کرتے وقت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مقابلے کے قوانین درج ذیل ہیں
١:عنوان ایک سطر سے زائد نہ ہو۔
٢:عنوان کسی شعر یا محاورے پر مشتمل ہو سکتا ہے
٣:ایک رکن ایک ہی بار مقابلے میں حصہ لے سکتا ہے۔۔آئی ڈی بدل بدل کرنہیں۔
٤:زبان و بیان کا خیال رکھیں۔
٥:کوئی غیر اخلاقی لفظ یا الفاظ کا استعمال نہ ہو
٦:اردو اور رومن دونوں میں لکھنے کی اجازت ہے۔
٧:ایک دوسرے کی شئرنگ پر کمنٹس کرنے اور تھریڈ میں غیر ضروری گفتگو سے مکمل گریز کریں۔
مقابلے کی آخری تاریخ ٢٠جولائی٢٠١٤ ہے
دھیان رہے کہ اس مقابلے کی تمام انٹریز اسی تھریڈ میں ہونگی۔
Re: Writer Section Compt for July 2014
http://global3.memecdn.com/officers-..._o_2875297.jpg
اے وطن کے نکمے جوانو۔۔۔!۔
میرے وطن کی مائیں بھی بہت عجیب ہیں،جوان بیٹے کو خاکی وردی میں رخصت کرنے والی،لکڑی کے تابوت میں سبز ہلالی پرچم میں لپٹے وجود کو وصول کرتے وقت ایک آنسو نہیں بہاتیں۔۔۔بہایئں بھی کیوں۔ان کا بیٹا اتنےاعلی مقام پر جو فائز ہوا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Re: Writer Section Compt for July 2014
تو شاہین ہے پرواز ہے کام تیرا
میرے وطن کی مائیں بھی بہت عجیب ہیں،جوان بیٹے کو خاکی وردی میں رخصت کرنے والی،لکڑی کے تابوت میں سبز ہلالی پرچم میں لپٹے وجود کو وصول کرتے وقت
سر فخر سے بلند رکھتی ہیں. اور اپنے باقی بچوں کو وطن پہ جان نثار کرنے کے لئے تیار کرتی ہیں .
Re: Writer Section Compt for July 2014
ھم پسر تیرے ، کبھی گود میں ‘ کبھی لحد میں
http://global3.memecdn.com/officers-..._o_2875297.jpg
میرے وطن کی مائیں بھی بہت عجیب ہیں،جوان بیٹے کو خاکی وردی میں رخصت کرنے والی،لکڑی کے تابوت میں سبز ہلالی پرچم میں لپٹے وجود کو وصول کرتے وقت
ایسے سینہ تان کر کھڑی رہتی ہیں ۔ جیسے لاڈلے کا لاشہ نہیں بلکہ تمغہ وصول کر رھی ھوں ۔
Re: Writer Section Compt for July 2014
یہ سماں بھی ہم نے دیکھا سرِ خاک رُل رہے ہیں
!!!گل و انگبیں کے مالک مہ و کہکشاں کے پالے۔۔۔۔۔۔
http://global3.memecdn.com/officers-..._o_2875297.jpg
میرے وطن کی مائیں بھی بہت عجیب ہیں،جوان بیٹے کو خاکی وردی میں رخصت کرنے والی،لکڑی کے تابوت میں سبز ہلالی پرچم میں لپٹے وجود کو وصول کرتے وقت یوں سینہ سپر ہوتی ہے جیسے خود بھی اک محاذ پر ہو۔۔۔۔صبر،ہمت،استقلال،جرات،بہادری کے محاذ پر۔۔۔۔۔ساری زندگی لاڈلے کی یادوں کے سہارے جینے کے محاذ کے آغاز پر۔۔۔۔۔۔سسکتی ضرور ہے پر روتی نہیں۔۔۔۔۔میرے وطن کی مائیں،اس جہان کی مائیں نہیں۔۔۔۔۔کسی دوسرے جہان کی باسی ہوتی ہیں۔۔۔۔۔!!!!
Re: Writer Section Compt for July 2014
ہم سا ہو تو سامنے آے
http://global3.memecdn.com/officers-..._o_2875297.jpg
میرے وطن کی مائیں بھی بہت عجیب ہیں،جوان بیٹے کو خاکی وردی میں رخصت کرنے والی،لکڑی کے تابوت میں سبز ہلالی پرچم میں لپٹے وجود کو وصول کرتے وقت نہ گھبراتی ہیں نہ ہچکچاتی ہیں بلکہ دنیا کو فخر سے دکھاتی ہیں کہ اس پاک سرزمین پر ایسے ہزاروں لاکھوں بیٹے قربان