چار چیزیں مائیکرو ویو میں نہ رکھیں
چار چیزیں مائیکرو ویو میں نہ رکھیں
http://dunya.com.pk/news/special_fea...vCRiraCFBx.jpg
شکیل صدیقی
انڈے مائیکروویو میں انڈے اْبالنے کی کوشش نہ کریں،مائیکروویو سے نکلنے والی حدت سے انڈے بے حد سخت ہو جاتے ہیں اورکبھی کبھار پھٹ بھی جاتے ہیں۔جب انڈوں میں پیدا ہونے والی بھاپ ان سے باہر نہیں نکل پاتی تو وہ پھٹ جاتے ہیں۔ گوشت ڈیپ فریز رسے گوشت کابڑا ٹکڑا نکال کر مائیکروویومیں نہ رکھیں، ورنہ گوشت کے نرم وملائم کنارے توپکنا شروع ہوجائیں گے، جب کہ درمیانی حصہ بدستور کچا رہے گا۔ گوشت کو فریزر سے نکالنے کے بعد تقریباََ ایک گھنٹے کے لیے کسی برتن میں رکھ دیں، تاکہ اس کی ٹھنڈک ختم ہوجائے اس کے بعد اسے پکنے کے لیے مائکروویو میں رکھیے۔ اسٹیل کے برتن اگر آپ نے کافی یاچائے اسٹیل کے مگ میں بنانے کے لیے مائیکروویومیں رکھ دی تو وہ نہیں بن پائے گی کیونکہ مائکروویو سے نکلنے والی گرمی سے اسٹیل کا مگ گرم ہونا شروع ہوجائے گا۔ یادرکھیے ، اسٹیل یا ایلومینیم کے برتن مائکروویو میں کبھی نہ رکھیں۔ پلاسٹک کے برتن پلاسٹک کے برتن گرمی سے پگھل سکتے ہیں۔ دوسرے یہ کہ کم درجہ حرارت پر ان میں سے مضر صحت اجزا ء نکل کرکھانے میں شامل ہوجاتے ہیں۔ پلاسٹک کے کئی اقسام کے برتنوں کو چیک کرنے سے معلوم ہوا کہ ان میں سے 95فیصد میں ایسے کیمیائی مادے شامل تھے، جو صحت کے لیے مضر تھے۔چنانچہ آپ انھیں مائکروویو میں نہ رکھیں۔بچوں کے دودھ کی بوتل مائکروویو میں رکھنابھی غلط ہے۔ اس میں رکھی جانے والی غذائوں میں برقی مقناطیسی شعاعیں شامل ہو جاتی ہیں، جومائیکروویوچلانے پر اس میں سے خارج ہوتی ہیں۔ اس لیے مائیکروویومیں مذکورہ چیزیں رکھنے سے اجتناب کرناچاہیے۔ ٭…٭…٭