سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ ٹوئٹر جلد ہی ’اینی م
اب ٹوئٹر کے ذریعے تصاویر، سروے اور پولز کے درمیان گفس شامل کی جاسکتی ہے جو موبائل میں بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ ٹرینڈنگ اور اپنے موڈ کو بھی مختلف گفس کے ذریعے ظاہر کر سکتے ہیں۔ اس سے قبل فیس بک اور ٹمبلر بھی پوسٹ میں اینی میشن گفس کی سہولت فراہم کرچکے ہیں۔ توقع ہے کہ ٹویٹر تھرڈ پارٹی کے ذریعے گفس کی سہولت فراہم کرے گی تاہم ٹوئٹرنے اس کی مزید تفصیلات بتانے سے انکار کردیا ہے لیکن ٹوئٹر صارفین اس سہولت کے منتظر اور اسے جاننے کے لئے مضطرب ہیں۔
تجزیہ کاروں کا اندازہ ہے گفس ٹول کو چند مخصوص رضاکار آزما رہے ہیں اور اس کی روشنی میں اسے بہتر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ فائنل ورژن کو غلطیوں سے پاک بناکر لانچ کیا جاسکے۔ دوسری جانب امریکا اور یورپ کے کئی صارفین نے نوٹ کیا ہے کہ ان کی ٹوئٹر ایپ پر گف کا بٹن نمودار ہوا ہے جس پر کلک کرتے ہی بہت سی تیار شدہ گفس دکھائی دیتی ہیں۔
Re: سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ ٹوئٹر جلد ہی ’اینی