باب:بکری کا گوشت اور ستو کھانے کے بعد وضوء ن
باب:بکری کا گوشت اور ستو کھانے کے بعد وضوء نہ کرنا۔صحیح بخاری
بَاب مَنْ لَمْ يَتَوَضَّأْ مِنْ لَحْمِ الشَّاةِ وَالسَّوِيقِ وَأَكَلَ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَعُثْمَانُ رَضِيَ اللہُ عَنْهُمْ فَلَمْ يَتَوَضَّئُوا
بکری کا گوشت اور ستو کھانے کے بعد وضوء نہ کرنا، اور حضرت ابوبکر، عمر اور عثمان رضی اللہ عنہم نے (گوشت) کھایا اور وضو نہیں کیا۔
جلد نمبر ۱ / پہلا پارہ / حدیث نمبر ۲۰۵ / حدیث مرفوع
۲۰۵۔حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ يُوسُفَ قَالَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَکَلَ کَتِفَ شَاةٍ ثُمَّ صَلَّی وَلَمْ يَتَوَضَّأْ۔
۲۰۵۔عبدللہ بن یوسف، مالک، زید بن اسلم، عطاء بن یسار، عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بکری کا ایک شانہ کھایا، اس کے بعد نماز پڑھی اور (جدید) وضو نہیں کیا۔
جلد نمبر ۱ / پہلا پارہ / حدیث نمبر ۲۰۶ / حدیث مرفوع
۲۰۶۔حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ بُکَيْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي جَعْفَرُ بْنُ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ أَنَّ أَبَاهُ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ رَأَی النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَحْتَزُّ مِنْ کَتِفِ شَاةٍ فَدُعِيَ إِلَی الصَّلَاةِ فَأَلْقَی السِّکِّينَ فَصَلَّی وَلَمْ يَتَوَضَّأْ۔
۲۰۶۔یحیی بن بکیر، لیث، عقیل، ابن شہاب جعفر بن عمرو بن امیہ سے ان کے والد عمرو بن امیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بکری کا ایک شانہ کاٹ کر کھاتے ہوئے دیکھا، پھرنماز کے لئے بلائے گئے، تو چھری پھینک دی اور نماز پڑھی، لیکن وضو نہیں کیا۔