http://i.dawn.com/large/2015/09/55f6e63c89b26.jpgڈو اے بیرل رول ٹرک
اگر تو آپ انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں تو گوگل کے بغیر گزارہ ممکن ہی نہیں۔ کروڑوں افراد روزانہ اس سرچ انجن کا استعمال کرتے ہیں مگر اس کے اندر کچھ چھپی چیزوں کو جان نہیں پاتے جن کا استعمال پرلطف تجربے سے کم نہیں ہوتا۔اگر آپ ان سے واقف ہو تو اپنے دوستوں کو بہت زیادہ متاثر کرسکتے ہیں تو ایسی ہی گوگل ٹرکس کے بارے میں جانے جو اکثر افراد کو معلوم ہی نہیں ہوتیں۔http://i.dawn.com/primary/2015/09/55...pg?r=164741882اٹاری گیم کا مزہ لیں
اسکرین شاٹ
گوگل کے سرچ پیج پر جائیں اور وہاں " do a barrel roll " ٹائپ کردیں اور پھر جادو دیکھیں کہ آپ کا پیج کس طرح دو بار گھومتا ہے۔http://i.dawn.com/primary/2015/09/55...pg?r=164567370گوگل پیج کو ٹیڑھا کریں
اسکرین شاٹ
گوگل امیجز میں جائیں اور وہاں " Atari Breakout " ٹائپ کریں، وہاں سامنے آنے والی امیجز (تصاویر) بلاکس کی شکل میں تبدیل ہوجائیں گی اور آپ 1970 کی دہائی کی ایک کلاسیک گیم بریک آﺅٹ کا مزہ لے سکیں گے۔http://i.dawn.com/primary/2015/09/55...g?r=1045405669ایک ہی لفظ کی تکرار
اسکرین شاٹ
اگر آپ گوگل پر " tilt " لکھ کر سرچ کریں تو آپ کا پیج ہلکا سا ٹیڑھا ہوجائے گا۔http://i.dawn.com/primary/2015/09/55...pg?r=886373257سرچ پیج کو غائب کریں
اسکرین شاٹ
اگر آپ گوگل پر " recursion " کو سرچ کریں تو آپ ایسے چکر میں الجھ جائیں گے جو ختم نہیں ہوگا۔ جیسا آپ کو معلوم ہی ہے کہ recursion کا مطلب دہرانا یا تکرار ہے تو گوگل آپ کے سامنے یہ آپشن بار بار رکھتا رہے گا " did you mean recursion? "۔ یہ ان افراد کے لیے پرلطف تجربہ ثابت ہوتا ہے جو اپنے دوستوں کو اس چکر میں پھنسا دیتے ہیں۔http://i.dawn.com/primary/2015/09/55...pg?r=240129148گوگل کو الٹا کریں
اسکرین شاٹ
اگر آپ گوگل پر " zerg rush " ٹائپ کریں تو لفظ o اوپر سے نمودار ہوتا ہے اور پورے پیج پر موجود سرچ پیجز کو کھا جاتا ہے اور وہاں سادہ یا بلینک پیج ہی باقی بچتا ہے۔http://i.dawn.com/primary/2015/09/55...jpg?r=42849750گوگل اسکائی
اسکرین شاٹ
گوگل کا ایک الٹا ورژن دیکھنے کے لیے elgoog.im کو اپنے براﺅزر پر سرچ کریں اور آپ کے سامنے گوگل کا ایسا پیج کھل جائے گا جو الٹا کام کرے گا اور اس پر آپ سرچ بھی کرسکتے ہیں۔http://i.dawn.com/primary/2015/09/55...g?r=1217630177گوگل گریوٹی
اسکرین شاٹ
آپ گوگل اسکائی کو استعمال کرتے ہوئے خلاءمیں پرواز کا مزہ لے سکتے ہیں، آپ کو ستاروں، کہکشاﺅں، سیاروں اور زمین کے چاند وغیرہ کو دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔http://i.dawn.com/primary/2015/09/55...g?r=1161120889
اسکرین شاٹ
اگر آپ سرچ پیج پر " Google Gravity " ٹائپ کریں اور پھر " I’ m feeling lucky " بٹن پر کلک کریں تو آپ کے سامنے ایک ایسا فن پراجیکٹ کھل جائے گا جو اس پیج کو زمین پر گرا دے گا جہاں آپ کچھ بھی سرچ کرسکتے ہیں۔