انڈرائیڈ 6.0 مارش میلو کے مزیدار نئے فیچرز
http://i.dawn.com/large/2015/10/5627bb194406d.jpg
انڈرائیڈ نے حال ہی میں اپنے تازہ ترین اپ ڈیپ انڈرائیڈ 6.0 مارش میلو کا اعلان کیا تھا تاہم کیا آپ جانتے ہیں کہ اس اپ ڈیپ میں کیا کیا نئے فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے؟ ہم یہاں ان ہی نئے فیچرز کے حوالے سے آپ کو آگاہ کررہے ہیں۔ بیٹری کا بہتر استعمال
دنیا بھر کے اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ صارفین بیٹری جلد ختم ہونے کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں تاہم اس اپ ڈیٹ میں اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔مارش میلو میں دو نئے ایسے فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے آپ کی ڈیوائس بیٹری کا کم استعمال کرتی ہے۔ڈوز نامی ایک فیچر کا مقصد اس بات کو شناخت کرنا ہے کہ آپ کی ڈیوائس ابھی استعمال ہورہی ہے یا نہیں۔ یہ شناخت کرنے کے بعد کہ ڈیوائس استعمال نہیں ہورہی، یہ فیچر اسے گہری نیند میں بھیج دیتا ہے جس سے بیٹری کی بچت ہوتی ہے۔اس کے علاوہ ایپ اسٹینڈ بائی نامی فیچر آپ کی جانب سے کم استعمال کی جانے والی ایپس کو ایک الگ کیٹیگری میں شامل کردیتا ہے اور ان ایپس کی ایک الگ کیٹیگری بن جاتی ہے جو آپ زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ اس کے باعث بیٹری کی بچت ہوتی ہے۔
پرائیویسی پر زیادہ کنٹرول
انڈرائیڈ مارش میلو سے آپ کو اپنی ایپس پر پرائیویسی لگانے کے حوالے سے زیادہ کنٹرول ملتا ہے۔ ایپ پرمیشن ماڈل نامی فیچر سے آپ اس بات کا انتخاب کرسکتے ہیں کہ کسی مخصوص ایپ کو استعمال کے وقت آپ اپنے ڈیوائس کی کن کن چیزوں کے استعمال کی اجازت دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ پرانی پرائیویسی سیٹنگز کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔ سیکیورٹی میں اضافہ
جن ڈیوائسز پر فنگر پرنٹ سینسر موجود ہے ان کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ اب مارش میلو کے ذریعے آپ کے ڈیوائس کی سیکیورٹی مزید بڑھ جائے گی۔ اس اپ ڈیٹ میں آپ کے تھمب امریشن کے بغیر آپ کے موبائل تک رسائی نہیں مل سکتی جبکہ گوگل پلے اسٹور تک رسائی کے لیے بھی آپ کے انگوٹھے کے نشان کی ضرورت پڑے گی۔ فوری مدد
اگر آپ اپنا اسمارٹ فون استعمال کرتے ہوئے مدد کی تلاش میں ہوتے ہیں تو انڈرائیڈ کے اس اپ ڈیٹ کے بعد آپ کی یہ مشکل حل ہوجائے گی۔مثال کے طور پر اگر آپ کو اپنے کسی دوست کی پارک میں ملاقات کے حوالے سے ای میل موصول ہوتی ہے۔ آپ کو صرف ہوم بٹن کو دبا کر رکھنا ہے جس کے بعد آپ کو اس پارک کے حوالے سے معلومات مل جائیں گی۔
نئے ڈیوائس کو سیٹ اپ کرنا انتہائی آسان
لالی پاپ میں انڈرائیڈ نے پرانے فون سے نئے فون پر منتقل ہونے کا طریقہ آسان بنایا تھا۔ تاہم مارش میلو میں اسے مزید آسان بنادیا گیا ہے۔ اب آپ کو صرف "OK Google, set up my device" کہنا ہے اور باقی آپ کو فون سب خود کردے گا۔ یہاں تک کے آپ کے وائی فائی کا پاسورٹ بھی منتقل ہوجائے گا۔
.
Re: انڈرائیڈ 6.0 مارش میلو کے مزیدار نئے فیچرز
ماشاءاللہ
موبائل کی دنیا کے حوالے سے اہم اور مفید معلومات
شیئر کرنے کا شکریہ
Re: انڈرائیڈ 6.0 مارش میلو کے مزیدار نئے فیچرز
Re: انڈرائیڈ 6.0 مارش میلو کے مزیدار نئے فیچرز
good job.ham tlh janab mobile sets badal badal ke pagal ho jayainge..aur in mobiles compaies ne hamain mobile purchase karne ke dhande pe daala hua hai.halanke..kaam iska zaroori sirf telephonic calls hain.. :P
Re: انڈرائیڈ 6.0 مارش میلو کے مزیدار نئے فیچرز
Quote:
Originally Posted by
CaLmInG MeLoDy
good job.ham tlh janab mobile sets badal badal ke pagal ho jayainge..aur in mobiles compaies ne hamain mobile purchase karne ke dhande pe daala hua hai.halanke..kaam iska zaroori sirf telephonic calls hain.. :P
meri tarah ek bar he sasta aur acha sa mobile le lo :P
Re: انڈرائیڈ 6.0 مارش میلو کے مزیدار نئے فیچرز
Nice Sharing
Thanks for sharing