وزیراعظم نواز شریف نے وزراء کو غیر ذمہ دار&
وزیراعظم نواز شریف نے وزراء کو غیر ذمہ دارانہ بیانات سے روک دیا
http://img.dunyanews.tv/news/2015/Au...5_48732592.jpg
وزیراعظم محمد نواز شریف کی اپنے رفقاء سے ڈیڑھ گھنٹہ تک مشاورت، نواز شریف نے وفاقی وزراء کو غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے سے روک دیا۔
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم محمد نواز شریف کے زیر صدارت اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس آج تیسرے پہر اسلام آباد میں ہوا جس میں وفاقی وزراء اسحاق ڈا، چودھری نثار، پرویز رشید، مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور معاون خصوصی طارق فاطمی شریک ہوئے۔ اجلاس میں دہشتگردی، ملک میں امن و امان کی صورتحال، پاک بھارت تعلقات اور نیشنل ایکشن پلان پر مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق مشاہد اللہ کا بی بی سی کو انٹرویو کا معاملہ بھی زیر غور آیا اور استعفے سے سول ملٹری تعلقات پر اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے تمام وزراء کو غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے سے روکتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھنا ضروری ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہنے والے اجلاس میں اٹک میں صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ پر دہشتگردی کے حملے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
-
Re: وزیراعظم نواز شریف نے وزراء کو غیر ذمہ دار
Nice Sharing
Thanks For Sharing
Re: وزیراعظم نواز شریف نے وزراء کو غیر ذمہ دار
Quote:
Originally Posted by
UmerAmer
Nice Sharing
Thanks For Sharing
http://www.mobopk.com/images/pasandbohatbohatvyv.gif