پنجاب میں غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کے لئے اد&
پنجاب میں غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کے لئے ادارہ قائم کرنے کا فیصلہ
http://img.dunyanews.tv/news/2015/Au...3_22950914.jpg
پنجاب پولیس میں غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کے لئے سپشل یونٹ بنے گا۔ سپشل پروٹیکشن یونٹ غیر ملکیوں، اہم عمارتوں اور اہم شخصیات کی سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے گا۔
لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے پنجاب سپشل پروٹیکشن یونٹ آرڈیننس کا اجراء کر دیا ہے۔ آرڈیننس کے مطابق پنجاب پولیس میں غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کے لئے سپشل یونٹ بنے گا۔ سپشل پروٹیکشن یونٹ غیر ملکیوں، اہم عمارتوں اور اہم شخصیات کی سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے گا۔ سپشل پروٹیکشن یونٹ کی خدمات ادائیگی پر پرائیویٹ سیکٹر اور پبلک سیکٹر کے لئے بھی دستیاب ہوں گے۔ تاہم معاوضہ کتنا ہوگا فریقین بات چیت سے طے کریں گے۔ سپشل پروٹیکشن یونٹ کا سربراہ ڈائریکٹر ہوگا جو ڈی آئی جی کی سطح کا آفیسر لیا جائے گا۔ یونٹ آئی جی پنجاب پولیس کی نگرانی میں کام کرے گا۔ سپشل پروٹیکشن یونٹ میں بھرتی اور ریٹائرمنٹ کی عمر بھی دیگر سرکاری ملازمتوں سے مختلف ہوں گی۔ سیکیورٹی اہلکار نوجوان ہوں گے جن کی عمر اٹھارہ سے بیس سال ہوگی جبکہ ریٹائرمنٹ کی عمر بھی بیالیس سے پچاس سال تک ہوگی۔
Re: پنجاب میں غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کے لئے اد
Nice Sharing
Thanks For Sharing
Re: پنجاب میں غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کے لئے اد
Quote:
Originally Posted by
UmerAmer
Nice Sharing
Thanks For Sharing