Sun Sakhiye..........................!!!
(دھیان رہے یہ سراسر ایک فرضی کہانی ہے۔۔کسی فرد یا واقعے سے مماثلت محض اتفاقی ہوگی)
!!!سن سکھئے۔۔۔۔۔
ایک گونہ سکون ہے۔۔۔ایسا سکون جودل و روح کو مکمل یکسو کردیتا ہے۔۔۔دنیا کی ہر تکلیف ہر اذیت سے بےبہرہ کردیتا ہے۔۔۔ایسا سکون جو سمندر کے اتھلے پانیوں میں ہوتا ہے۔۔۔۔خواہ ان کے جڑوں میں کتنے ہی طوفان کیوں نہ برپا ہوں۔۔۔اوائل سردیوں کے دن ہیں۔۔سورج غروب ہونے میں ابھی کچھ وقت باقی ہے۔۔۔پہاڑوں پر تو یوں بھی سورج جلد ہی ڈھل جاتا ہے۔۔۔سرد ہوا بہت دھیمے سروں میں سرسراتی ہے۔۔۔ہوا کی سرسراہٹ سے درخت،پھول پودے انتہائی آہستگی سے حرکت کرتے ہیں۔۔۔یوں کہ اگر ذرا بھی تیزی دِکھائی تو کوئی خطا کربیٹھیں گے۔۔۔۔ماحول میں روح تک اتر جانے والی اداسی اور خاموشی ہے۔۔۔دور کہیں سے آتے کسی ٹیوب ویل کی آواز ماحول میں ارتعاش پیدا کرنے کا سبب بنتی ہے۔۔۔پر پھر بھی تمہارے اردگرد موجود ہر شے ایسے باادب معلوم ہوتی ہے کہ جیسے تمہارا مقام و مرتبہ پہچانتی ہو۔۔۔اور پہچانے بھی کیوں نہ۔۔۔آخر کو ایک شہید کا رتبہ ہے۔۔۔سکون آور کیونکر نہ ہو کہ ایک شہید کی آخری آرام گاہ ہے۔۔۔۔۔!
عمر احمد میرا سب سے چھوٹا بھائی۔۔۔ہم تین بہنوں اور تین بھائیوں میں سب سے چھوٹا۔۔۔۔گھر بھر کا سب سے لاڈلا اور چہیتا۔۔۔۔ماں بابا کی آںکھوں کی ٹھنڈک۔۔۔ایک ایسا زندہ دل انسان جس کے لبوں پر ہمیشہ مسکراہٹ کھیلتی رہتی تھی۔۔۔روتوں کا ہنسانا اس کے بائیں ہاتھ کا کھیل تھا۔۔ایک پکا مسلمان۔۔۔ایک سچا انسان۔۔۔پڑھائی،کھیل،بحث و مباحثے غرض ہر میدان میں اول آنے والا۔۔۔مظفر آباد کی گلیوں میں بڑے بھائیوں کے ساتھ چور پولیس کھیلتے کھیلتے کب پاکستان آرمی میں شمولیتکو اپنا مقصد اور شہادت کو اپنا نصب العین بنا بیٹھا،ہمیں معلوم ہی نہ ہوسکا۔۔۔میرا بھائی کسی اور ہی دنیا کا مسافر ہے،اس کا احساس تو اس وقت ہوا جب وہ آزاد کشمیر رجمنٹ میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد ایس ایس جی کی ٹریننگ کے لئے روانہ ہوا۔۔۔یقین اس وقت آیا جب پاک فوج کا ایک چاک و چوبند دستہ سبز ہلالی پرچم میں لپٹے ایک تابوت کے ساتھ گھر کے دروازے پر آکر رکا۔۔۔!
شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف ایک آپریشن میں اس نے جامِ شہادت نوش کیا۔۔۔وہ کہا کرتا تھا کہ عمر دشمن کی ہر گولی اپنے سینے پر کھائے گا،پیٹھ پر نہیں۔۔۔اور ایسا ہی ہوا۔۔۔اسے دشمن کی چھ گولیاں لگیں اور چھ کی چھ سینے میں پیوست ہوئیں۔وہ ایک شیرتھا۔۔۔جیا شیر کی طرح اور دنیا سے رخصت بھی شیر ہی کی طرح ہوا۔۔۔اپنی 26سالہ زندگی میں اس نے وہ کچھ حاصل کیا اور بانٹا جو لوگ طویل عمری پانے کے باوجود نہیں کرپاتے۔۔۔۔۔۔کچھ لوگ پیدائشی خوش بخت ہوتے ہیں۔۔۔جنھیں دین،دنیا اور آخرت سب کچھ دے کر دنیا میں بھیجا جاتا ہے۔۔۔میرا بھائی ایک ایسا ہی خوش بخت تھا۔۔۔!!
اس کی قبر کے ارد گرد بےپناہ ہریالی اور خوشبو ہے۔۔۔بھینی بھینی دلفریب خوشبو۔۔۔پھولوں کی نہیں میرے شہید بھائی کے وجود کی خوشبو۔۔۔۔اس خون کی جو اس نے مادرِ وطن کی حفاظت کی خاطر بہایا۔۔اور بات یہیں پر ختم نہیں ہوجاتی کہ ابھی میرے دو بھائی اور بھی پاکستان آرمی میں عمر کے مقصد کو آگے بڑھانے کے لیے موجود ہیں۔۔۔۔۔اور صرف دو ہی کیوں۔۔میرے وطن میں سرزمینِ پاک کی بقاء اور سلامتی کے لئے سر کٹانے اور جاں لٹانے والے بیٹوں کی کمی نہیں۔۔۔بس عمر ان سب پر سبقت لے گیا ہے۔۔۔۔۔!!!
یہ غازی یہ تیرے پراسرار بندے
جنھیں تو نے بخشا ہے ذوقِ خدائی
دونیم ان کی ٹھوکر سے صحرا و دریا
!!!سمٹ کر پہاڑ ان کی ہیبت سے رائی۔۔۔۔۔۔
مامن مرزا
Re: Sun Sakhiye..........................!!!
الله پاک عمر کےدرجات بلند کرے. ایسے جذبے ایسی قربانی راینگان جائے گی بھی نہیں. سچ کہوں تو پڑھتے ہوے رونگٹھے کھرے ہوے تھے. کے نا جانے کیا کیا احساسات دل میں جاگے ہونگے جب سبز ہلالی پرچم میں لپٹا ایک تابوت گھر کے سامنے آیا ہوگا . نا جانے یہ کیفیت کیسی ہو گی. الله پاک سے شکر گزاری کی ، کہ شہید کے درجے میں شامل انسان کی آمد ہے. یا پھر ایک بھائی کا روپ جو ایک بہن کے لئے کتنا سچا ، کتنا پر وقار اور عزت کا رکھوالا ہے .
الله پاک تمام ایسے لوگوں کو کہ جو جہاد میں ہیں کامیابیوں سے نوازے آمین.
Re: Sun Sakhiye..........................!!!
Re: Sun Sakhiye..........................!!!
Quote:
Originally Posted by
CaLmInG MeLoDy

آمین۔۔۔۔۔فخر۔۔۔۔فخر کے سوا اور کچھ نہیں ہوتا ایسے موقع پر۔سامنے ماں ہو،بیوی ہو یا بہن،شہید سے رشتہ انسان کو ایسے ہی معتبر بنا دیتاہے۔جانے والے کی کمی تو محسوس ہوتی ہے ساری زندگی،لیکن ایک احساس سرخروئی کا آگے کچھ سوچنے ہی نہیں دیتا۔۔۔بڑا ہی انوکھے لوگ ہوتے ہیں۔۔۔۔!
تحریر پڑھنے اور سراہنے کے لئے نوازش
خوش رہو۔
Re: Sun Sakhiye..........................!!!
Quote:
Originally Posted by
BDunc
MAsha ALlah v good Banno
shukriya veer ji..................!!!
Re: Sun Sakhiye..........................!!!
MashAllah bohat Umdha Momo ,,,,,,,,,,,,,, mukhtasar he par lajawab he parh kar hubalwatni ka jazba mazid bhara aisa lagta he aap ne or bi bohat kuch likhna tha magar mukhtasar kar gaien likin pegham mukamal or jamay he Allah aap ko mazid lajawab tehrirein likhnay ka jazaba or zehar de
me zati tor par aap ka shukriya ada karna chahta hun k aap ne aisi khubsurat or waqt ki zarooorat ko samjhtay huway ye tehrir likhi khush rahye shaad rahye abaad rahye,,,,,,,
Re: Sun Sakhiye..........................!!!
Quote:
Originally Posted by
afaq ali

mukhtasar isliye likhi k aik taveel aur tafseeli tehreer pehlay likh chuki hoon,aap parh bhi chukay hain,lahu jo hai shaheed ka,ye aik naye silsilay k liye likhi gai tehreer aur uski shart ye hai k tehreer mukhtasar ho,taveel na ho,,isliye pehlay say likhi hoi baaton ko phir say likhna munasib na tha...!
baat mukamal ho ye zaroori hota hai aur mera khayal maine baat mukamal ki hai...!!
aapk parhnay aur sarhanay ka shukriya lalay,
aap dua kartay rahain,,,,,aik aur jo adhori chori hai kal tehreer woh bhi mukamal ho kar aapko parhnay k liye dastiyab ho :P
Re: Sun Sakhiye..........................!!!
Quote:
Originally Posted by
Mamin Mirza

Jaldi se Dadtyab karo ji :)
Re: Sun Sakhiye..........................!!!
Re: Sun Sakhiye..........................!!!