ابھی وقت ہے، ابھی سانس ہے
http://i.dawn.com/large/2015/04/553a...g?r=1749587646
ابھی وقت ہے، ابھی سانس ہے
ابھی وقت ہے، ابھی سانس ہے، ابھی لوٹ آ، میرے گُمشدہ
مُجھے ناز ہے میرے ضبط پر، مُجھے پِھر رُلا، میرے گُمشدہ
یہ نہیں کہ تیرے فراق میں، مَیں اُجڑ گیا یا بِکھر گیا
ہاں محبتوں پہ جو مان تھا، وہ نہیں رہا، میرے گُمشدہ
مُجھے عِلم ہے کہ تُو چاند ہے، کسی اور کا، مگر ایک پل
میرے آسمانِ حیات پر، ذرا جگمگا، میرے گُمشدہ
تیرے التفات کی بارشیں، جو میری نہیں تو بتا مُجھے
تیرے دشتِ چاہ میں کِس لئیے، میرا دِل جلا، میرے گُمشدہ
گھنے جنگلوں میں گِھرا ہُوں میں، بڑا گُھپ اندھیرا ہے چار سُو
کوئی اِک چراغ تو جل اُٹھے، ذرا مُسکرا، میرے گُمشدہ
Re: ابھی وقت ہے، ابھی سانس ہے
BOHAT KHOOB
Thank you so much for nice sharing
Re: ابھی وقت ہے، ابھی سانس ہے
Re: ابھی وقت ہے، ابھی سانس ہے
Re: ابھی وقت ہے، ابھی سانس ہے
آپ سب کی پسندیدگی کا میں شکریہ ادا کرتا ہوں
Re: ابھی وقت ہے، ابھی سانس ہے