نئے سال کا آغا ز یکم جنور ی سے کیوں ہوتا ہے ؟
http://dailypakistan.com.pk/assets/d...77053-4015.jpg
چند دن کی بات ہے کہ ہمارے ہاں نوجوان نیو ایئر کا پر جوش استقبال کر رہے ہوں گے اور پھر یکم جنوری سے ہم 2014 کو رخصت کر کے 2015 کا آغاز کر دیں گے۔ تقریباً تمام دنیا میں یہی رواج ہے کہ نئے سال کا آغاز یکم جنوری سے کیا جاتا ہے لیکن کم لوگوں کو معلوم ہے کہ سال کا آغاز اس دن سے ہی کیوں کیا جاتا ہے۔
رومی سلطنت میں 153 قبل مسیح سے یہ رواج چلا آ رہا تھا کہ یکم جنوری کو قونصل (شہروں کے انتظام کیلئے مقرر کئے جانے والے حکومتی افسران) مقرر کئے جاتے تھے اور یہ تقرری حکومتی انتظام و انصرام کا اہم ترین جزو سمجھی جاتی تھی۔ اس وقت کی رومی سلطنت میں لوگ سالوں کی پہچان بھی ان میں مقرر کئے گئے قونصلوں کے حوالے سے کرتے تھے۔ تقرریوںکیلئے اس دن کا انتخاب ہی کیوں کیا جاتا تھا؟ اس کے متعلق تاریخ دانوں کا کہنا ہے کہ لفظ جنوری کا تعلق رومن لفظ ’جینس‘ سے ہے جو رومیوں کے ہاں تبدیلی اور آغاز کا دیوتا کہلاتا تھا اور یہی وجہ تھی کہ جنوری کے مہینے کے پہلے دن کو سال کے آغاز کیلئے چنا گیا۔ اگرچہ اس کے بعد بھی کیلنڈر میں تبدیلیاں آئیں لیکن آ ج تک سال نو کا آغاز یکم جنوری سے ہی کیا جاتا ہے۔
Re: نئے سال کا آغا ز یکم جنور ی سے کیوں ہوتا ہے
ahan...good information...
Re: نئے سال کا آغا ز یکم جنور ی سے کیوں ہوتا ہے
Re: نئے سال کا آغا ز یکم جنور ی سے کیوں ہوتا ہے
Umda Thread Nice Sharing Ji
Re: نئے سال کا آغا ز یکم جنور ی سے کیوں ہوتا ہے
اہم معلومات۔۔۔۔۔۔۔
شئیر کرنے کا شکریہ
Re: نئے سال کا آغا ز یکم جنور ی سے کیوں ہوتا ہے