اسلام علیکم
امیدِ واثق ہے کہ آپ سب اللہ سائیں کے کرم سے بخیر وعافیت ہونگے۔
شعروشاعری کے ماہانہ مقابلے کے اعلان کے ساتھ حاضر ہوں۔
اس ماہ آپ نے جو شاعری پوسٹ کرنی ہے وہ لفظ''مٹی یازمین یا وطن “ سے متعلق ہو۔یعنی آپ جو شاعری پوسٹ کریں اس میں لفظ مٹی یازمین یا وطن کا ہونا لازمی ہے۔
نظم یا غزل کی کوئی قید نہیں۔دونوں ہی شئیر کی جاسکتی ہیں۔
قوانین برائے مقابلہ
١:ایک رکن ایک ہی بار مقابلے میں شرکت کرسکتا ہے۔
٢:پہلے سے شئیر کی گئی غزل یا نظم دوبارہ شئیر نہیں کی جاسکتی۔اگر کسی نے کی تو بناء کسیانتباہکےاسے تلف کردیا جائے گا۔
٣: تمام تراندارجِ مقابلہ یعنی انٹریزاسی تھریڈ میں ہونگی۔
٤: اردو اور رومن دونوں رسم الخط میں شاعری پوسٹ کرنے کی اجازت ہے۔
٥:شاعرکانام بھی ممکن ہوتوساتھ ضرورلکھیں۔
٦: کسی غلطی کی درستگی کی اجازت ہے مگر ایک بار شئیر کر دی جانے والی شاعری کو بدلنے کی نہیں۔
٧:مقابلے کی آخری تاریخ ٢٠ مارچ ٢٠١٦ ہے۔
Bookmarks