SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 4 of 4

    Thread: ایک امتحان

    1. #1
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 587 Times in 428 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      198

      Pen ایک امتحان

      ایک امتحان
      ایک نوجوان اپنے باپ کا مال دوستوں کے ساتھ مل کر اڑانے کا عادی تھا۔ ہر وقت اس کے اردگرد خوشامدیوں کا ہجوم رہتا اور وہ دن رات روپیہ کو برباد کرتے رہتے۔ اس کا باپ اسے ہمیشہ نصیحت کرتا کہ یہ خوشامدی اور خود غرض نوجوان ہیں انہیں تم سے حقیقی محبت نہیں۔ تم ان پر اپناروپیہ برباد مت کرو۔ مگر وہ اپنے باپ کی نصیحت کو کبھی تسلیم نہ کرتا اور یہی جواب دیتا کہ یہ میرے سچے دوست ہیں۔ باپ نے کہا۔ تمہیں اتنے دوست کہاں سے مل گئے مجھے تو ساری عمر میں صرف ایک دوست ملا ہے اور تمہاری یہ حالت ہے کہ تمہارے اردگرد ہر وقت دوستوں کا ہجوم رہتا ہے۔ جب بہت عرصہ گزر گیا اور باپ کی نصیحت اس نے تسلیم نہ کی تو ایک دن باپ نے اسے کہا اگر تمہیں میری بات پر اعتبار نہیں تو تجربہ کرلو اور اپنے دوستوں کا امتحان لے لو۔ پھر تمہیں خودبخود پتہ لگ جائے گا کہ تمہارے کتنے حقیقی دوست ہیں۔ اس نے کہا میں اپنے دوستوں کاکس طرح امتحان لوں۔ باپ نے کہا۔ کہ تم ہر دوست کے مکان پر جاؤ اور اسے کہو کہ میرے باپ نے مجھے گھر سے نکال دیا ہے اور جائداد سے مجھے بے دخل کردیا ہے مجھے اس وقت کچھ روپیہ دیا جائے تا کہ میں روز گار کا انتظام کرسکوں۔ جب وہ اپنے دوستوں کے مکانوں پر گیا۔ اور انہیں معلوم ہوا کہ اسے باپ نے گھر سے نکال دیا ہے تو کسی نے اندر سے کہلا بھیجا کہ میں بیمارہوں افسوس ہے کہ اس وقت مل نہیں سکتا۔ کسی نے خادم کے ذریعہ کہلوا دیا کہ وہ گھر پر نہیں ہیں۔ کسی نے معذرت کا اظہار کردیا اور کہدیا کہ روپیہ تو تھا مگر آج ہی فلاں کو دیدیا گیا ہے۔ اسی طرح وہ خالی ہاتھ اپنے باپ کے پاس واپس پہنچا اوراسے کہا کہ آپ کی بات درست ثابت ہوئی۔ میری توکسی شخص نے مدد نہیں کی۔ باپ نے کہا: اب آؤ میں تمہیں اپنا دوست بتاتا ہوں۔ یہ کہہ کر وہ اسے اپنے ساتھ شہر سے باہر جنگل کی طرف لے گیا اور ایک مکان کے پاس پہنچ کر اس نے آوازدی۔ جس طرح اس زمانہ میں ریل پر پہرہ ہوتا ہے اس طرح پرانے زمانے میں سڑکوں پر پہرہ ہوا کرتا تھا اور وہ شخص بھی انہی پہرہ داروں میں ملازم تھا۔ اس نے زنجیر کھٹکھٹائی تو اندر سے آواز آئی کہ کون ہے۔ اس نے اپنا نام لیا کہ فلاں شخص ہوں۔ اس نے کہا: بہت اچھا مگر اتنا کہنے کے بعد خاموشی طاری ہوگئی اور آدھ گھنٹے تک اندر سے کوئی جواب نہ آیا۔
      بیٹا کہنے لگا: آپ کا دوست بھی میرے دوستوں جیسا ہی ثابت ہوا ہے۔
      باپ نے کہا: گھبراؤ نہیں، ابھی پتہ لگ جاتاہے کہ اس نے نکلنے میں کیوں دیر لگائی ہے۔
      پانچ دس منٹ اور گذر نے کے بعد وہ شخص باہر نکلا۔ اس نے ایک ہاتھ میں اپنی بیوی کا ہاتھ پکڑا ہوا تھا۔ اس کی کمر میں میان بندھی ہوئی تھی اور اس کے دوسرے ہاتھ میں تلوار تھی۔ اس نے باہر نکل کر کہا: میرے دوست معاف کرنا مجھے دیراس لئے ہوگئی کہ آج آپ آدھی رات کے وقت تشریف لائے ہیں۔ جب آپ نے دروازہ کھٹکھٹایا تو میرے دل میں خیال آیا کہ آدھی رات کے وقت آپ کا میرے پاس آنا ضرور اپنے اندر کوئی غرض رکھتا ہے۔ چنانچہ میں نے سوچا کہ ممکن ہے آپ پر اس وقت کوئی مصیبت آئی ہوئی ہو اور آپ مدد کے لئے میرے پاس آئے ہوں اس خیال کے آنے پر میں نے تلوار اٹھالی۔ کیونکہ یہی اک چیز ہے جس سے میں آپ کی مدد کرسکتا تھا۔ پھر مجھے خیال آیا کہ گو آپ کروڑ پتی ہیں مگر کبھی کروڑپتیوں پر بھی ایسی مصیبت آجاتی ہے کہ وہ پیسہ پیسہ کے محتاج ہوجاتے ہیں میں ساری عمر پیسہ پیسہ جمع کرکے چار پانچ سو روپیہ اکٹھا کیا تھا اور اسے زمین میں دبا رکھا تھا۔ اس خیال کے آنے پر مَیں نے زمین کھودنی شروع کردی اور وہ تھیلی نکال لی اس لئے مجھے باہر آنے میں دیر ہوگئی ہے اس کے بعد مجھے خیال آیا کہ ممکن ہے آپ کے گھر والے بیمار ہوں اور ان کی تیمار داری کے لئے کسی کی مدد کی ضرورت ہو۔ چنانچہ مںھ نے اپنی بیوی کو جگایا اور اسے بھی اپنے ساتھ لے لیا۔ اب یہ تینوں چیزیں حاضر ہیں۔ بتائیے آپ کو کیا کام ہے۔ باپ نے اپنے بیٹے سے کہا : دیکھا۔ اس قسم کے دوست ہوا کرتے ہیں۔ یہ مثال اپنے اندر یہ سبق رکھتی ہے کہ اگر انسانوں کے دوست اس قسم کے ہوسکتے ہیں تو خدا تعالیٰ کے دوست کو کیسا ہونا چاہئے۔ (خطباتِ محمود جلد 2 صفحہ 299 تا صفحہ 301








      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    2. The Following 2 Users Say Thank You to KhUsHi For This Useful Post:

      intelligent086 (03-16-2016),Mamin Mirza (03-15-2016)

    3. #2
      Charagh e Aab...........! www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Mamin Mirza's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Uroos Ul Bilad,Sheher e Qaid.....Karachi..!
      Posts
      2,368
      Threads
      338
      Thanks
      1,026
      Thanked 1,107 Times in 704 Posts
      Mentioned
      346 Post(s)
      Tagged
      3232 Thread(s)
      Rep Power
      60

      Re: ایک امتحان

      Behtreen
      Lajwab

      !میری زمیں میرا آخری حوالہ ہے۔۔۔۔

    4. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: ایک امتحان






      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    5. #4
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 587 Times in 428 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      198

      Re: ایک امتحان

      Thanks






      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •