SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 4 of 4

    Thread: مولانارومیؒ اور اُن کے شاگرد

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      مولانارومیؒ اور اُن کے شاگرد

      یک روز جلال الدین رومیؒ اپنے شاگردوں کو ساتھ لے کر ایک کھیت میں پہنچے۔ یہ ان کے پڑھانے اورعلم سکھا نے کا انداز تھا۔ وہ زندہ مقالوں کے ذریعے اپنے شاگردوں کو بڑی سے بڑی بات آسانی سے سمجھا دیا کرتے تھے، اس لیے آج وہ اپنے شاگردوں کو لے کر ایک کھیت میںآئے تھے۔ ان کے شاگرد سوچ رہے تھے کہ آخر ایسا کو ن سا سبق ہے جو ہم مدرسے میں حاصل نہیں کر سکتے تھے اور جسے حاصل کرنے کے لیے ہم اتنی دور اس کھیت میں آئے ہیں۔ لیکن کھیت میں پہنچ کر جو سبق انہوں نے حاصل کیا اس نے تمام شاگردوں کو یہ سمجھا دیا کہ وہ غلط تھے اور ان کے استاددُرست۔ اس کھیت میں ایک کسان بالکل کسی پاگل آدمی کی طرح زمین کھودنے میں مصروف تھا۔ دراصل وہ اپنے کھیت کے لیے ایک کنواں کھودنا چاہتا تھا مگر جب تھوڑی گہرائی تک زمین کھود کر پانی نہ نکلتا تو وہ اس جگہ کو چھوڑ کر دوسری جگہ زمین کھودنے میں لگ جاتا اور اس طرح اُس کسان نے آٹھ جگہوں سے زمین کھود ڈالی تھی مگر حاصل اسے کچھ بھی نہ ہوا تھا۔ مولانا جلال الدین رومیؒ نے اپنے شاگردوں سے پوچھا:کیا تم کچھ سمجھ سکتے ہو؟۔ تھوڑے وقفے کے بعد اپنے شاگردوں کی جانب دیکھ کر دوبارہ گویا ہوئے۔ اگر یہ آدمی اپنی پوری طاقت، قوت اور وقت صرف ایک ہی کنواں کھودنے میں صرف کرتا تو ابھی تک کافی گہرائی میں جا کر اسے اپنی محنت کا پھل مل چکا ہوتا۔ ایک ہی جگہ اگر یہ کسان زمین کھودتا رہتا تو اب تک وہ پانی حاصل کر چکا ہوتا لیکن اس نے اس قدر محنت بھی کی اور حاصل حصول کچھ نہ ہوا جبکہ الٹا اس نے اپنا کھیت خود ہی اجاڑ دیا اوراُسے مایوسی الگ ہوئی۔ اگر ایسی محنت وہ صرف ایک ہی کنواں کھودنے میں صرف کرتا تو کب کا پانی حاصل کر چکا ہوتا۔ پھر وہ اپنے شاگردوں کی جانب پلٹے اور کہا : کیا تم لوگ بھی اس کسان کی پیروی کرنا چاہو گے کہ کبھی ایک راستے پر کبھی دوسرے راستے پر؟ کبھی ایک کی مانو گے کبھی دوسرے کی؟ کبھی کسی کی بات سنو گے کبھی کسی کی؟ اس طرح شاید تم بہت علم تو حاصل کر لو گے مگر وہ سارا علم بے کار ہوگا کیونکہ وہ علم نہ تو تمہیں روشن خیال بنا پائے گا اور نہ ہی تمہیں بصیرت دے پائے گا۔ ایک چھوٹے سے عمل سے مولانا جلال الدین رومیؒ نے اپنے شاگردوں کو ایک بہت بڑا سبق دیا ہے۔ یہی حقیقت ہے کہ اگر واقعی آپ کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو آپ کو ایک جگہ اپنا ذہن اور اپنی توجہ مرکوز کرنا ہوگی جبھی آپ کامیابی کی بلندیوں کو چھو سکتے ہیں۔ ہمیں اپنے آس پاس بے شمار ایسے لوگ دکھائی دیتے ہیں جن کے پاس بے شمار علم ہے لیکن وہ علم ان کی اپنی زندگی میں کہیں دکھائی نہیں دیتا۔ اس کی یہی وجہ ہے کہ وہ بظاہر تو خود کو علامہ ظاہر کرتے ہیں لیکن اندر سے بالکل کھوکھلے ہوتے ہیں۔ اگر آپ اپنی زندگی کا ایک مقصد بنائیں گے تو اپنی تمام قوتیں اسی مقصد کو حاصل کرنے میں صرف کریں گے، لیکن جب آپ کا مقصد ہی شفاف نہیں ہوگا تو آپ کی قوت، طاقت، ذہانت سب بکھر جائیں گی اور آپ کے ہاتھ کچھ بھی نہیں آئے گا۔ (بینش جمیل کی کتاب زندگی کے انمول سبق سے ماخوذ)


      Similar Threads:

    2. #2
      New Member qaisarabdulaziz's Avatar
      Join Date
      Nov 2014
      Posts
      16
      Threads
      0
      Thanks
      0
      Thanked 1 Time in 1 Post
      Mentioned
      3 Post(s)
      Tagged
      1092 Thread(s)
      Rep Power
      0

      Re: مولانارومیؒ اور اُن کے شاگرد

      Quote Originally Posted by intelligent086 View Post
      یک روز جلال الدین رومیؒ اپنے شاگردوں کو ساتھ لے کر ایک کھیت میں پہنچے۔ یہ ان کے پڑھانے اورعلم سکھا نے کا انداز تھا۔ وہ زندہ مقالوں کے ذریعے اپنے شاگردوں کو بڑی سے بڑی بات آسانی سے سمجھا دیا کرتے تھے، اس لیے آج وہ اپنے شاگردوں کو لے کر ایک کھیت میںآئے تھے۔ ان کے شاگرد سوچ رہے تھے کہ آخر ایسا کو ن سا سبق ہے جو ہم مدرسے میں حاصل نہیں کر سکتے تھے اور جسے حاصل کرنے کے لیے ہم اتنی دور اس کھیت میں آئے ہیں۔ لیکن کھیت میں پہنچ کر جو سبق انہوں نے حاصل کیا اس نے تمام شاگردوں کو یہ سمجھا دیا کہ وہ غلط تھے اور ان کے استاددُرست۔ اس کھیت میں ایک کسان بالکل کسی پاگل آدمی کی طرح زمین کھودنے میں مصروف تھا۔ دراصل وہ اپنے کھیت کے لیے ایک کنواں کھودنا چاہتا تھا مگر جب تھوڑی گہرائی تک زمین کھود کر پانی نہ نکلتا تو وہ اس جگہ کو چھوڑ کر دوسری جگہ زمین کھودنے میں لگ جاتا اور اس طرح اُس کسان نے آٹھ جگہوں سے زمین کھود ڈالی تھی مگر حاصل اسے کچھ بھی نہ ہوا تھا۔ مولانا جلال الدین رومیؒ نے اپنے شاگردوں سے پوچھا:کیا تم کچھ سمجھ سکتے ہو؟۔ تھوڑے وقفے کے بعد اپنے شاگردوں کی جانب دیکھ کر دوبارہ گویا ہوئے۔ ’’اگر یہ آدمی اپنی پوری طاقت، قوت اور وقت صرف ایک ہی کنواں کھودنے میں صرف کرتا تو ابھی تک کافی گہرائی میں جا کر اسے اپنی محنت کا پھل مل چکا ہوتا۔ ایک ہی جگہ اگر یہ کسان زمین کھودتا رہتا تو اب تک وہ پانی حاصل کر چکا ہوتا لیکن اس نے اس قدر محنت بھی کی اور حاصل حصول کچھ نہ ہوا جبکہ الٹا اس نے اپنا کھیت خود ہی اجاڑ دیا اوراُسے مایوسی الگ ہوئی۔ اگر ایسی محنت وہ صرف ایک ہی کنواں کھودنے میں صرف کرتا تو کب کا پانی حاصل کر چکا ہوتا۔‘‘ پھر وہ اپنے شاگردوں کی جانب پلٹے اور کہا :’ کیا تم لوگ بھی اس کسان کی پیروی کرنا چاہو گے کہ کبھی ایک راستے پر کبھی دوسرے راستے پر؟ کبھی ایک کی مانو گے کبھی دوسرے کی؟ کبھی کسی کی بات سنو گے کبھی کسی کی؟ اس طرح شاید تم بہت علم تو حاصل کر لو گے مگر وہ سارا علم بے کار ہوگا کیونکہ وہ علم نہ تو تمہیں روشن خیال بنا پائے گا اور نہ ہی تمہیں بصیرت دے پائے گا‘‘۔ ایک چھوٹے سے عمل سے مولانا جلال الدین رومیؒ نے اپنے شاگردوں کو ایک بہت بڑا سبق دیا ہے۔ یہی حقیقت ہے کہ اگر واقعی آپ کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو آپ کو ایک جگہ اپنا ذہن اور اپنی توجہ مرکوز کرنا ہوگی جبھی آپ کامیابی کی بلندیوں کو چھو سکتے ہیں۔ ہمیں اپنے آس پاس بے شمار ایسے لوگ دکھائی دیتے ہیں جن کے پاس بے شمار علم ہے لیکن وہ علم ان کی اپنی زندگی میں کہیں دکھائی نہیں دیتا۔ اس کی یہی وجہ ہے کہ وہ بظاہر تو خود کو علامہ ظاہر کرتے ہیں لیکن اندر سے بالکل کھوکھلے ہوتے ہیں۔ اگر آپ اپنی زندگی کا ایک مقصد بنائیں گے تو اپنی تمام قوتیں اسی مقصد کو حاصل کرنے میں صرف کریں گے، لیکن جب آپ کا مقصد ہی شفاف نہیں ہوگا تو آپ کی قوت، طاقت، ذہانت سب بکھر جائیں گی اور آپ کے ہاتھ کچھ بھی نہیں آئے گا۔ (بینش جمیل کی کتاب ’’ زندگی کے انمول سبق‘‘ سے ماخوذ)
      very good lesson for all of us...interesting...


    3. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: مولانارومیؒ اور اُن کے شاگرد

      Quote Originally Posted by qaisarabdulaziz View Post
      very good lesson for all of us...interesting...

      بہت بہت شکریہ



    4. #4
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      159

      Re: مولانارومیؒ اور اُن کے شاگرد

      Bohat Khoob
      Umda Sharing



    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •