SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 6 of 6

    Thread: Shabe Meraj ki Nafil Namaz aur Roza

    1. #1
      ...."I don't need your attitude. I've my own"..... www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Arosa Hya's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Peace
      Posts
      5,286
      Threads
      972
      Thanks
      973
      Thanked 827 Times in 507 Posts
      Mentioned
      518 Post(s)
      Tagged
      6978 Thread(s)
      Rep Power
      242

      news Shabe Meraj ki Nafil Namaz aur Roza



      ستّائیسویں رَجَبُ الْمُرَجَّب کی عظمتوں کے کیا کہنے ! اس رات کواللہ عزوجل نے اپنے پیارے محبوب صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کو معراج شریف کی دولت عطا فرمائی اور پیارے آقا صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جنت اور دوزخ کو ملاحظہ فرمایا اور چشمان مبارک سے اللہ عزوجل کا دیدار کیا۔لہذا اس رات کوخوب عبادت میں گزارنا چاہنے



      حضرت ِسیِّدُناسلمان فارسی رضی اللہ تعالٰی عنہ سے مروی ہے ،اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے محبوب ، دانائےغُیُوب،مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیُوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَسَلَّم کا فرمانِ ذِیشان ہے:’’رجَب میں ایک دن اور رات ہے جو اُس دن روزہ رکھے اور رات کو قِیام (عبادت )کرے تو گویا اُس نے سو سال کے روزے رکھے ، سو برس کی شب بیداری کی اور یہ رَجَب کی ستائیس تاریخ ہے۔‘‘(شُعَبُ الْاِیْمَان ج۳ص۳۷۴حدیث ۳۸۱۱


      ایک نیکی سو سال کی نیکیوں کے برابر
      رجب میں ایک رات ہے کہ اس میں نیک عمل کرنے والے کو سو برس کی نیکیوں کا ثواب ہے اور وہ رجب کی ستائیسویں شَب ہے ۔جو اس میں بارہ رکعت اس طرح پڑھے کہ ہر رکعت میں سورۂ فاتِحہ اورکوئی سی ایک سُورت اور ہر دو رکعت پراَلتَّحِیّاتُ پڑھے اور بارہ پوری ہونے پر سلام پھیرے ، اس کے بعد100بار یہ پڑھے: سُبْحٰنَ اللہِ وَالْحَمْدُلِلّٰہِ وَلَآاِلٰہَ اِلَّااللہُ وَاللہُ اَکْبَر ، اِستِغفار100 بار، دُرُود شریف 100 بار پڑھے اوراپنی دنیاوآخِرت سے جس چیز کی چاہے دُعا مانگے اور صبح کوروزہ رکھے تو اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کی سب دُعائیں قَبول فرمائے سوائے اُس دُعا کے جوگناہ کے لئے ہو۔ (شُعَبُ الْاِیمان ج۳ص۳۷۴حدیث۳۸۱۲


      چھ رکعات نفل دو سلام سے ہر رکعت میں سورۂ فاتِحہ کے بعد۷ بار سورہ اخلاص پڑھیں۔ چھ رکعات مکمل ہونے کے بعد50 بار دُرُود شریف پڑھے - انشائ اللہ تعالیٰ جو بھی حاجت ہو قبول ہوگی


      دو رکعات نفل پڑھے ہر رکعت میں سورۂ فاتِحہ کے بعد۷ ۲ بار سورہ اخلاص پڑھیں اَلتَّحِیّاتُ کے بعد۷ ۲ بار درود ابراہیم پڑھیں پِھر سلام پھیرے اس کا ہدیہ حضور صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں پیش کریں


      دو رکعات نفل پڑھے پہلی رکعت مے سورۂ فاتِحہ کے بعد۱ بار سورہ علم نشرح اور دوسری رکعت مے سورۂ فاتِحہ کے بعد۱ بار سورہ قریش پڑھے - انشائ اللہ تعالیٰ یہ نماز پڑھنے سے اولیا کے ساتھ نماز پڑھنے کا ثواب ملےگا


      دس رکعات نفل پانچ سلام سے ہر رکعت میں سورۂ فاتِحہ کے بعد ۳ بار سورہ کافروں اور۳ بار سورہ اخلاص پڑھیں دس رکعات پوری ہونے پر۱ بار کلمہ توحید یعنی چوتھا کلمہ پڑھیں


      شب مے اپنی کذا نمازیں پڑھے ، گسل کرے گسل یا ودو کے بعد ٢ رکعت نفل تہایتول ودو پڑھے ، اتر لگاے، سرما پہنے ، اپنی گناہوں سے توبہ کرے استگفار پڑھے ، دررود شریف ، قرآن شریف پڑھے ، سرہ یاسین پڑھے ، دوا مانگے ، صدقہ - خیرات کرے ، بے ہدا اور خرافاتی باتوں سے بچے

      رجب کے نفلی روزے

      ٦٠ مھینوں کا ثواب
      حضرتِ سیِّدُنا ابوہُریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں : ستّائیسویں رجب کا جو کوئی روزہ رکھے، اللہ تَعَالٰی اُس کیلئے ساٹھ مہینے کے روزوں کا ثواب لکھے۔ (فَضائِلُ شَہْرِ رَجَب ، لِلخَلّال ص۱۰)

      سوسال کے روزے کا ثواب
      ستّائیسویں رجب کا جو کوئی روزہ رکھے تو گویا اُس نے سو سال کے روزے رکھے


      جنّتی محل
      تابِعی بُزُرگ حضرتِ سَیِّدُنا ابوقِلابہ رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں :رجب کے روزہ داروں کیلئے جنت میں ایک مَحَل ہے۔(شُعَبُ الْاِیمان ج۳ص۳۶۸حدیث۳۸۰۲


      ایک جنّتی نہر کا نام رجب ہے
      حضرتِسَیِّدُنا اَنَس بن مالِک رضی اللہ تعالٰی عنہ سےروایت ہے کہ رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’جنت میں ایک نَہر ہے جسے ’’رجب‘‘ کہا جا تا ہے جو دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھی ہے تو جو کوئی رجب کا ایک روزہ رکھے تو اللہ عَزَّوَجَل اسے اس نَہر سے سیرَاب کر ے گا۔‘‘ (شُعَبُ الْاِیمان ج۳ص۳۶۷حدیث۳۸۰۰)


      ایک روزے کی فضیلت
      مُحَقِّق عَلَی الِاْطلاق ، خاتِمُ المُحَدِّثین ، حضرتِ علّامہ شیخ عبدُالحقّ مُحَدِّث دِہلویعَلَیْہِرَحْمَۃُ اللہِ القَوِینَقْل کرتے ہیں کہ سلطانِ مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَسَلَّم کا فرمانِ باقرینہ ہے:ماہِ رجَبَ حُرمَت والے مہینوں میں سے ہے اور چھٹے آسمان کے دروازے پر اِس مہینے کے دن لکھے ہوئے ہیں۔اگر کوئی شخص رجَبَ میں ایک روزہ رکھے اور اُسے پرہیزگاری سے پورا کرے تو وہ دروازہ اور وہ(روزے والا)دن اس بندے کیلئےاللہ عَزَّ وَجَلَّ سے مغفِرت طلب کریں گے اور عرض کریں گے:یااللہ عَزَّ وَجَلَّ !اِ س بندے کو بخش دے اور اگر وہ شخص بغیر پرہیزگاری کے روزہ گزارتا ہے تو پھر وہ دروازہ اور دن اُس کی بخشِش کی درخواست نہیں کریں گے اور اُس شخص سے کہتے ہیں :’’اے بندے !تیرے نفس نے تجھے دھوکا دیا۔‘‘
      (مَاثَبَتَ بِالسُّنۃ ص۲۳۴،فَضائِلُ شَہْرِ رَجَب ، لِلخَلّال ص۳،۴)

      اسلامی بھائیواور بہنو ! معلوم ہوا کہ روزے سے مقصود صرف بھوک پیاس نہیں ، تما م اعضاء کو گناہوں سے بچانا بھی ضروری ہے، اگر روزہ رکھنے کے باوجود بھی گناہوں کا سلسلہ جاری رہا تو پھر سخت محرومی ہے۔


      Similar Threads:

    2. #2
      ...."I don't need your attitude. I've my own"..... www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Arosa Hya's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Peace
      Posts
      5,286
      Threads
      972
      Thanks
      973
      Thanked 827 Times in 507 Posts
      Mentioned
      518 Post(s)
      Tagged
      6978 Thread(s)
      Rep Power
      242

      Re: Shabe Meraj ki Nafil Namaz aur Roza





    3. #3
      ...."I don't need your attitude. I've my own"..... www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Arosa Hya's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Peace
      Posts
      5,286
      Threads
      972
      Thanks
      973
      Thanked 827 Times in 507 Posts
      Mentioned
      518 Post(s)
      Tagged
      6978 Thread(s)
      Rep Power
      242

      Re: Shabe Meraj ki Nafil Namaz aur Roza




    4. #4
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Miss You's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Rahim Yar Khan
      Posts
      2,914
      Threads
      379
      Thanks
      242
      Thanked 420 Times in 329 Posts
      Mentioned
      259 Post(s)
      Tagged
      6842 Thread(s)
      Rep Power
      186

      Re: Shabe Meraj ki Nafil Namaz aur Roza

      JazakAllah


    5. #5
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 587 Times in 428 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      198

      Re: Shabe Meraj ki Nafil Namaz aur Roza

      JazakAllah






      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    6. #6
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: Shabe Meraj ki Nafil Namaz aur Roza

      جزاک اللہ خیراً کثیرا



    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •