boht khooob.........
سوچتا ہوں کہ اُسی قوم کے وارث ہم ہیں
جس نے اَولادِ پیمبرکا تماشا دیکھا
جس نے سَادات کے خیموں کی طنابیں توڑیں
جس نے لَختِ دلِ حیدرکو تڑپتا دیکھا
برسرِ عام سکینہ کی نقابیں اُلٹیں
لشکر ِحیدرِ کرارکو لُٹتا دیکھا
اُمِ کلثوم کے چہرے پہ طمانچے مارے
شام میں زینب وصُغریٰ کا تماشا دیکھا
شہِ کونین کی بیٹی کا جگر چاک کیا
سِبطِ پیغمبرِ اسلام کا لاشا دیکھا
دیدۂ قاسم و عباس کے آنسو لُوٹے
قلب پر عابدِ بیمار کے چَرکا دیکھا
توڑ کر اصغرواکبر کی رگوں پر خنجر
جورِدوراں کا بہیمانہ تماشا دیکھا
بھائی کی نعش سے ہمشیر لِپٹ کر روئی
فوج کے سامنے شبیر کو تنہا دیکھا
پھاڑ کر گُنبدِخضریٰ کے مکیں کا پرچم
عرش سے فرش تلک حَشر کا نَقشا دیکھا
قلبِ اسلام میں صَدمات کے خنجر بھونکے
کربلا میں کفِ قاتل کا تماشا دیکھا
اُبوسفیان کے پوتے کی غلامی کرلی
خود فروشوں کو دِنائت سے پنپتا دیکھا
اے مری قوم! ترے حُسنِ کمالات کی خیر
تُونے جوکچھ بھی دکھایا وُہی نقشا دیکھا
Similar Threads:
boht khooob.........
There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)
Bookmarks