SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 10 of 10

    Thread: کس میں کتنا ہے دَم؟! بھارت اور پاکستان کی بر&a

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      کس میں کتنا ہے دَم؟! بھارت اور پاکستان کی بر&a

      کیپٹن جنید خان
      یہ13دسمبر 2001ء کی بات ہے کہ نامعلوم افراد نے بھارتی پارلیمنٹ پر حملہ کر دیا۔ اس حملے میں سات افراد مارے گئے۔بھارتی حکومت نے پاکستانی خفیہ عسکری تنظیم پر یہ حملہ کرانے کا الزام لگایا چناں چہ بدلہ لینے کی خاطر بھارت نے وسیع پیمانے پر اپنی افواج کو متحرک کر دیا۔ یوں ’’آپریشن پراکرم (Operation Parakram)‘‘ کا آغاز ہوا، تاہم بھارتیوں کے مقابلے میں پاکستانی افواج زیادہ چست و تیز ثابت ہوئیں۔ انہوں نے بہت جلد بھاری اسلحہ بین الاقوامی سرحدوں پر پہنچایا اور یوں دشمن پر برتری حاصل کر لی۔ بھارتی افواج کو سست رفتاری پر خاصی خفت اْٹھانا پڑی۔ اس تلخ تجربے کے بعد بھارتی افواج کو احساس ہوا کہ وہ کئی پیشہ وارانہ امور میں پاکستانیوں سے پیچھے ہیں۔ چناں چہ بھارتی افواج کو ہر لحاظ سے جدید ترین بنانے کے ایک بہت بڑے منصوبے کا آغاز ہوا جو ’’انڈین ملٹری ڈاکٹرِن‘‘ کہلاتا ہے۔ اس ڈاکٹرِن کے مطابق بھارت کو 2020ء تک دنیا کی ایک بڑی جنگی قوت بنانا مطلوب ہے۔ یہی وجہ ہے‘ بھارت 2006ء سے دنیا میں سب سے زیادہ اسلحہ خریدتا چلا آ رہا ہے۔ اس کاسالانہ جنگی بجٹ 47ارب ڈالر (4841ارب روپے) کی خطیر رقم تک پہنچ چکا ہے۔ بھارتی افواج دنیا بھر سے جدید ترین ٹینک‘ توپیں‘ لڑاکا طیارے‘ میزائل‘ طیارہ بردار جہاز‘ آبدوزیں وغیرہ خرید رہی ہیں۔ سوال یہ ہے کہ ایک بڑی جنگی قوت بن کر بھارتی حکومت کیا مقاصد پانا چاہتی ہے؟ بھارتی ملٹری ڈاکٹرِن کی رو سے بھارت کو اپنے تمام پڑوسیوں سے خطرہ ہے۔ اسی لیے پورے بھارت میں فوجی اڈے بنا کر بھارتی افواج کو پھیلایا جا رہا ہے۔ ڈاکٹرِن کے مطابق بھارت کو سب سے زیادہ خطرہ پاکستان سے ہے،اسی باعث اکیسویں صدی کے اوائل ہی میں بھارتی عسکری ماہرین نے پاکستان پر حملہ کرنے کے سلسلے میں ’’کولڈ سٹارٹ اسٹریٹیجی‘‘ نامی فوجی نظریہ پیش کیا۔ اس نظریے کی رو سے بھارتی افواج کو اتنا سریع الحرکت اور طاقتور بنانا مقصود ہے کہ وہ 72گھنٹوں کے اندر اندر حملہ آور ہو کر پاکستان پر قبضہ کر لے۔ یہ حملہ اتنا اچانک ہو کہ پاکستانی قیادت فیصلہ نہ کر سکے کہ ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے ہیں یا نہیں۔ یہ حقیقت ہے کہ پاکستانیوں نے جیسے تیسے ایٹم بم بنا کر قومی دفاع بہت مضبوط کر لیا۔ لیکن افواج پاکستان کو اتنا طاقتور رکھنا ضروری ہے کہ وہ روایتی جنگ میں دشمن کو منہ توڑ جواب دے سکے۔ پاکستان اور بھارت کے مابین کشمیر بنیادی وجہ نزاع ہے۔ چونکہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر کو اپنا ’’اٹوٹ انگ‘‘ قرار دیتی ہے‘ لہٰذا دونوں ممالک کے تعلقات معمول پر نہیں آ پاتے۔ بین الاقوامی سرحد پر فریقین کے درمیان فائرنگ کا معمولی سا واقعہ بھی دونوں ملکوں میں زبردست تنائو پیدا کر ڈالتا ہے۔ دو بڑی عسکری قوتیں بھارت جنوبی ایشیا میں سب سے بڑا ملک ہے۔ اسی لیے وہ تعداد میں پڑوسیوں کی نسبت بہ لحاظ تعداد کہیں بڑی افواج رکھتا ہے۔ اگر حاضر و محفوظ (ریزرو) فوجیوں کو شامل کیا جائے‘ تو بھارتی بری فوج دنیا کی سب سے بڑی آرمی قرار پاتی ہے، تاہم پچھلے 63سالوں کے دوران ہر پاکستانی حکومت نے بھرپور کوششیں کی ہیں کہ پاکستانی افواج کو بھارتیوں کے ہم پلہ رکھا جائے۔ اس ضمن میں دونوں بڑی عسکری قوتوں کا تقابلی جائزہ پیش خدمت ہے: پاکستانی اور بھارتی بری فوج بھارت اس وقت قریباً11لاکھ 29ہزار حاضر سروس فوجی رکھتا ہے… جبکہ 9لاکھ 60ہزار فوجی محفوظ فوج کا حصہ ہیں۔ بھارت میں نیم فوجی دستے (پیراملٹری فورسز) تقریباً تیرہ لاکھ افراد پرمشتمل ہیں۔ ان دستوں میں حکومتوں کی سپیشل فورسز اور پولیس شامل ہے۔ بھارتی بری فوج نو کور (Corps)رکھتی ہے۔ بھارتی بری فوج کی ملکیت اہم روایتی اسلحے کی تعداد درج ذیل ہے:ٹینک 3569 ‘ بکتربند گاڑیاں 3569‘ توپیں 4000‘ ٹینک شکن میزائل ایک لاکھ اور زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل 7500۔ اب آئیے پاکستانی بری فوج کا جائزہ لیتے ہیں۔ یہ فوج 5لاکھ 50ہزار حاضر سروس فوجیوں اور 5لاکھ محفوظ فوج پر مشتمل ہے۔ 8کور رکھتی ہے۔ پاکستان میں نیم فوجی دستوں سے تقریباً ساڑھے چار لاکھ مرد و زن منسلک ہیں… واضح رہے‘ وطن عزیز کے شمالی علاقہ جات میں جاری شورش کی وجہ سے پاک فوج میں 7لاکھ 25ہزار فوجی متحرک ہیں۔ پاک فوج درج ذیل اہم روایتی اسلحہ رکھتی ہے:ٹینک 3000‘ بکتر بند گاڑیاں 2800‘ توپیں 3500‘ ٹینک شکن میزائل 36ہزار سے زائد اور زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل 5500۔ پاک فضائیہ بمقابلہ بھارتی فضائیہ بھارتی فضائیہ کا شمار دنیا کی بڑی ائیرفورسوں میں ہوتا ہے۔ سوا لاکھ سے زائد مرد و زن اس سے وابستہ ہیں۔ یہ کل 1370طیارے رکھتی ہے۔ سخوئی ایس یو۔ 30ایم کے آئی بھارتی فضائیہ کا جدید ترین ملٹی رول (کثیرکرداری) فائٹر طیارہ ہے۔ بھارت ایسے 170روسی ساختہ طیارے رکھتا ہے۔ مزید 272کا آرڈر دے رکھا ہے۔لڑاکا طیاروں میں جیگوار نمایاں ہیں۔ بھارتی فضائیہ میں ایسے 130طیارے شامل ہیں۔ بھارتی روسی ساختہ مگ سیریز کے لڑاکا (فائٹر) طیارے رکھتے ہیں۔ ان میں مگ۔29(66)‘ مگ۔27 (90) اور مگ۔ 21 (264) شامل ہیں۔ فرانسیسی ساختہ ملٹی رول طیارہ‘ دسولت میراج (51طیارے) بھی بھارتی فضائیہ میں شامل ہیں۔ ہال تیجاس ( Hall Tejas)کے نام سے بھارت مقامی طور پر بھی ایک لڑاکا طیارہ تیار کر رہا ہے۔ ایسے 79طیارے تیار کرنے کا منصوبہ ہے۔ مزیدبرآں بھارتیوں نے فرانس کے جدید ترین ملٹی رول طیارے‘ رافیل کا بھی 126کی تعداد میں آرڈر دے رکھا ہے۔ گویا فی الوقت بھارتی فضائیہ 779مختلف جنگی طیاروں پرمشتمل ہے۔ اب دیکھتے ہیں کہ پاک فضائیہ کس مقام پر کھڑی ہے۔ پاک فضائیہ میں 65ہزار کل وقتی مرد و زن کام کرتے ہیں۔ جن میں سے دس ہزار بطور محفوظ فوج موجود ہیں۔ ہوابازوں (پائلٹوں) کی تعداد تقریباً تیس ہزار ہے۔ جے ایف۔ 17 تھنڈر پاک فضائیہ کا جدید ترین طیارہ ہے۔ یہ ملٹی رول طیارہ چینی اور پاکستانی ماہرین نے مل کر تیار کیا ہے۔ پاک فضائیہ امسال ایسے ڈھائی سو تا تین سو طیارے خریدنا چاہتی ہے۔ فی الوقت 100جے ایف۔ 17تھنڈر پاک فضائی بیڑے کا حصہ بن چکے ہیں۔ دیگر جنگی طیارے یہ ہیں: 63ایف۔ سولہ فائٹنگ فالکن۔ یہ ایک عمدہ ملٹی رول طیارہ ہے۔ 157دسولت میراج۔ یہ بھی فرانسیسی ساختہ ملٹی رول جنگی جہاز ہے۔ 186چنگدو ایف۔ 7سکائی بولٹ۔ یہ چینی ساختہ لڑاکا طیارہ ہے۔ پاک فضائیہ امسال درج بالا پرانے جنگی طیاروں کو ختم کرنا چاہتی ہے۔ اس کی جگہ جے ایف۔ 17اور جے۔ 10اس کے مرکزی جنگی طیارے بن جائیں گے۔ جے10چینی ساختہ جدید ترین ملٹی رول طیارہ ہے۔ پاک بحریہ بمقابلہ بھارتی بحریہ بحیرہ ہند اور قریبی سمندروں میں چین کے بعد بھارت ہی کی بحریہ سب سے زیادہ طاقتور ہے۔ 58ہزار سے زائد مرد و زن اس سے وابستہ ہیں۔ بھارتی بحریہ ایک طیارہ بردار جہاز‘ اندرون سمندر کھڑی ہونے والی گودی (Dock)‘ گائیڈڈ میزائلوں سے لیس 8 تباہ کن جہاز (ڈسٹرائر)‘ 15فریگیٹ‘ 1ایٹمی آبدوز‘ 140روایتی آبدوزیں‘ 24چھوٹے جنگی جہاز (corvettes)‘ 30گشتی جہاز‘ اور بارودی سرنگ شکن جہاز رکھتی ہے۔ بھارتی حکومت تیزی سے بحری قوت بڑھانے میں مصروف ہے تاکہ بحرہند اور بحیرہ جنوبی چین میں چینی بحریہ کی زبردست طاقت کا مقابلہ کر سکے۔ دوسری جانب پاک بحریہ کسی قسم کے استعماری عزائم نہیں رکھتی۔ پاک بحریہ میں 25ہزار فوجی باقاعدہ ملازم ہیں۔ نیز وہ 5ہزار فوجیوں پر مشتمل محفوظ فوج بھی رکھتی ہے۔ پاک بحریہ کا جنگی بیڑا 5فریگیٹ جہازوں‘ 88 آبدوزوں‘ 12گشتی و حملہ آور جہازوں اور 3بارودی سرنگ شکن جہازوں پر مشتمل ہے۔ درج بالا اعداد و شمار دونوں ممالک کی مسلح افواج سے وابستہ ویب سائٹس اور وکی پیڈیا سے لیے گئے ہیں۔ یہ اوائل 2013ء تک اپ ڈیٹ سمجھے جاتے ہیں۔ افواج کا تقابلی جائزہ وطن عزیز اپنے پڑوسی کے مقابلے میں چھوٹا ملک ہے۔ اسی لیے وہ افواج بھی بہ لحاظ تعداد کم رکھتا ہے۔ تاہم دونوںممالک کی بری فوجوں کے درمیان ایک بڑا فرق یہ ہے کہ پاک فوج امریکی و چینی ساختہ اسلحہ سے لیس ہے۔ اس کا بیشتر اسلحہ جدید اور معیاری ہے۔دوسری طرف آج بھی سوویت دور کا دقیانوسی و فرسودہ اسلحہ بھارتی بری فوج کے زیراستعمال ہے۔ یا پھر بھارت اپنا اسلحہ خود تیار کرتا ہے جو عالمی معیار کا نہیں ہوتا۔ چنانچہ فی الوقت پاک بری فوج بہ لحاظ معیاری اسلحہ پڑوسی پر برتری رکھتی ہے۔ گو عددی طور پر بھارت زیادہ طاقت ور ہے‘ لیکن تمام پہلوئوں کا جائزہ لینے کے بعد دونوںبری افواج ہم پلہ ٹھہرتی ہیںچونکہ بھارتی حکومت تمام پڑوسیوں کو دشمن سمجھتی ہے‘ لہٰذا اس نے ہر پڑوسی ملک کی سرحد کے نزدیک اسلحہ جمع کر رکھا ہے اور اسی واسطے بھارتی بری فوج نے پاکستان سے زیادہ ٹینک‘ توپیں‘ میزائل وغیرہ اکٹھے کر رکھے ہیں۔تاریخی اعتبار سے پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کی نسبت اب تک بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔ عدو کے مقابلے میں پاک بحریہ بہت چھوٹی ہے کیونکہ وطن عزیز کا ساحل سمندر بھی چھوٹا ہے۔ تاہم حکمت عملی‘ تیاری اور جنگی تربیت کے اعتبار سے پاک بحریہ کسی طرح کمتر نہیں۔ اس کا ہر فوجی جذبہ دفاع وطن سے سرشار ہے۔ کیا بھارت حملہ کرے گا؟ پاکستانی ایٹمی دھماکوں کے بعد ہر بھارتی حکومت پاکستان سے تعلقات کی بابت ملے جلے سگنل دیتی آ رہی ہے۔ کبھی کہا جاتا ہے کہ وہ پاکستان کو مضبوط و خوشحال ملک کی حیثیت سے دیکھنا چاہتی ہے… مگر شواہد موجود ہیں کہ بلوچستان اور خیبرپختون خواہ کے باغیوں کو بھارتی امداد حاصل ہے۔ کئی بھارتی عسکری ماہرین دعویٰ کرتے ہیں کہ ’’انڈین ملٹری ڈاکٹرِن‘‘ کا کوئی وجود نہیں‘ کیونکہ بھارت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا۔ اسے پاکستان سے بحیثیت ’’ناکام ریاست‘‘ زیادہ خطرہ ہے۔ اس کے بجائے بھارت کا بڑا دشمن اب چین بن چکا ہے حتیٰ کہ 2009ء میں تب کے وزیردفاع‘ اے کے انطونی نے بھی چین ہی کو بھارت کا بنیادی حریف قرار دیا تھا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ گو چین اور بھارت کے مابین تجارتی روابط بڑھ رہے ہیں‘ مگر ان کے درمیان سرحدی جھڑپیں بھی جاری رہتی ہیں۔ دیگر بھارتی ماہرین عسکریات کے مطابق مستقبل میں بھارت کو دوجہتی جنگ لڑنا پڑے گی… یعنی ایک طرف چین ہو گا اور دوسری جانب پاکستان۔ اسی لیے لائن آف کنٹرول (مقبوضہ کشمیر) اور لائن آف ایکچوئیل کنٹرول (ہماچل پردیش) میں گرما گرمی رہتی ہے۔ حرف آخر سن تنرو چین کا ایک مشہور جرنیل گزرا ہے۔ وہ ساری عمر جنگیں لڑتا رہا۔ جب بوڑھا ہوا‘ تو فلسفی بن گیا اور زندگی بھر کے تجربات اقوال کی صورت بیان کرنے لگا۔ اس کا قول ہے : ’’جنگ کوئی بھی ہو‘ وہ مکر و فریب ہے۔‘‘یہ حقیقت ہے کہ جنگ اقوام کو تباہ کر کے ہی چھوڑتی ہے۔ بدقسمتی سے حکمران بھارتی طبقہ جنگجویانہ ذہنیت رکھتا ہے۔ اسی باعث وہ اسلحے کے انبار لگانے میں مصروف ہے۔ ہر سال اربوں روپے کا اسلحہ خریدا جاتا ہے۔ دوسری طرف کروڑوں بھارتیوں کو دو وقت کی روٹی میسرنہیں اور وہ بنیادی سہولتوں سے بھی محروم ہیں۔ حکمرانوں کی ایسی سنگ دلی اور شقادت قلبی کسی اور ملک میں نظر نہیں آتی۔بھارتی حکومت کی جنگجویانہ پالیسی کے باعث پاکستان بھی مجبور ہے کہ وہ جدید ترین اسلحہ خرید کر اپنا قومی دفاع مضبوط بنائے۔ دعا ہے کہ مستقبل میں بھارتیوں کو عوام دوست اور امن پسند رہنما ملیں جو برصغیر پاک و ہند کو پیار و محبت کا گہوارا بنا دیں۔ یونہی دونوں ملکوں کی بقا ممکن ہے‘ ورنہ ایٹمی جنگ کا خطرہ جنوبی ایشیا کو ارضی جہنم بنا سکتا ہے۔ (بحوالہ: اُردو ڈائجسٹ)

      Similar Threads:

      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. #2
      ....You don't need to follow trends to be stylish..... Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 Admin's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Dubai , Al Mamzar
      Posts
      8,008
      Threads
      254
      Thanks
      372
      Thanked 294 Times in 242 Posts
      Mentioned
      681 Post(s)
      Tagged
      6427 Thread(s)
      Rep Power
      21474854

      Re: کس میں کتنا ہے دَم؟! بھارت اور پاکستان کی بž

      haahhaha india 47 arab kia 47 carooor arab ka le ley Asla..
      per humare dill mai Emaan ki taqaat or khuda pr emaan hy... soo humare emaan ki taqat k aagy ye topay shopay kuch ni... aj jang ho tu apne jisam k sath bomb band kr b jaana paray indian se larne k liye tu khushi khushi jaou.

      bht buzdil qom kr darpook qom hy india

    3. #3
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      158

      Re: کس میں کتنا ہے دَم؟! بھارت اور پاکستان کی بž

      Nice Sharing
      Thanks For Sharing

    4. #4
      ...."I don't need your attitude. I've my own"..... www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Arosa Hya's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Peace
      Posts
      5,286
      Threads
      972
      Thanks
      973
      Thanked 827 Times in 507 Posts
      Mentioned
      518 Post(s)
      Tagged
      6978 Thread(s)
      Rep Power
      242

      Re: کس میں کتنا ہے دَم؟! بھارت اور پاکستان کی بž

      excellent
      thanks to share
      ameen
      boht acha laga jaan ker itni sari maloomat ....
      ibtada aur ikhtatam boht khobsorat likhy inho ne ......
      ikhtatam khas tor pe hmary amanpasand hony ka akkas hai

      boht shukria

    5. #5

      Re: کس میں کتنا ہے دَم؟! بھارت اور پاکستان کی ب&

      Quote Originally Posted by Admin View Post
      haahhaha india 47 arab kia 47 carooor arab ka le ley Asla..
      per humare dill mai Emaan ki taqaat or khuda pr emaan hy... soo humare emaan ki taqat k aagy ye topay shopay kuch ni... aj jang ho tu apne jisam k sath bomb band kr b jaana paray indian se larne k liye tu khushi khushi jaou.

      bht buzdil qom kr darpook qom hy india
      siyany kehty hain
      apny dushman ki taqat ko kbi underestimat nhi krna chahiye yani kamzor nhi krna chahiye
      dosra ye k wo lakh buzdil hon magar bewaqof nhi makkar b hain aur chalak b
      teesra wo hmain shikast de chuky hain us slow poison se jo hmary zehno mai un ka media aur artist bhar chuky hain kehny ko boht kuch h per nhi kahon gi.......... kuch hasil nhi
      aur ek aur eham baat india ki army mai sirf hindu nhi musalman b shamil hain

    6. #6
      ....You don't need to follow trends to be stylish..... Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 Admin's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Dubai , Al Mamzar
      Posts
      8,008
      Threads
      254
      Thanks
      372
      Thanked 294 Times in 242 Posts
      Mentioned
      681 Post(s)
      Tagged
      6427 Thread(s)
      Rep Power
      21474854

      Re: کس میں کتنا ہے دَم؟! بھارت اور پاکستان کی ب&

      Quote Originally Posted by Arosa Hya View Post

      india k.muslims kitna khush hy yw tum ni jaanti. waha ab b job vicancy empty hu tu khai jaga mention hu ta hy ye vicancy muslim k liye ni hy.. india ki ak keyrla state hy wo tu khud ko india ka manti e ni wo tu saf saf kahti hy hum alag state hy...lekin pakistan aik itemi quwaat hy or india se bht aagy hy pakistan itmemi quwaat k lehaz se..

    7. #7
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 587 Times in 428 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      198

      Re: کس میں کتنا ہے دَم؟! بھارت اور پاکستان کی بž

      Buhat achi maloomati post
      Thanks for sharing

      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے

    8. #8
      ...."I don't need your attitude. I've my own"..... www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Arosa Hya's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Peace
      Posts
      5,286
      Threads
      972
      Thanks
      973
      Thanked 827 Times in 507 Posts
      Mentioned
      518 Post(s)
      Tagged
      6978 Thread(s)
      Rep Power
      242

      Re: کس میں کتنا ہے دَم؟! بھارت اور پاکستان کی ب&

      Quote Originally Posted by Admin View Post
      india k.muslims kitna khush hy yw tum ni jaanti. waha ab b job vicancy empty hu tu khai jaga mention hu ta hy ye vicancy muslim k liye ni hy.. india ki ak keyrla state hy wo tu khud ko india ka manti e ni wo tu saf saf kahti hy hum alag state hy...lekin pakistan aik itemi quwaat hy or india se bht aagy hy pakistan itmemi quwaat k lehaz se..
      chaliye hm behas nhi krty is pe

    9. #9
      ....You don't need to follow trends to be stylish..... Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 Admin's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Dubai , Al Mamzar
      Posts
      8,008
      Threads
      254
      Thanks
      372
      Thanked 294 Times in 242 Posts
      Mentioned
      681 Post(s)
      Tagged
      6427 Thread(s)
      Rep Power
      21474854

      Re: کس میں کتنا ہے دَم؟! بھارت اور پاکستان کی ب&

      Quote Originally Posted by Arosa Hya View Post
      chaliye hm behas nhi krty is pe
      waise bahas tu ni hu rai

    10. #10
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: کس میں کتنا ہے دَم؟! بھارت اور پاکستان کی ب&

      Quote Originally Posted by Admin View Post
      waise bahas tu ni hu rai
      Quote Originally Posted by Arosa Hya View Post
      chaliye hm behas nhi krty is pe
      Quote Originally Posted by Rania View Post
      Buhat achi maloomati post
      Thanks for sharing
      Quote Originally Posted by Admin View Post
      india k.muslims kitna khush hy yw tum ni jaanti. waha ab b job vicancy empty hu tu khai jaga mention hu ta hy ye vicancy muslim k liye ni hy.. india ki ak keyrla state hy wo tu khud ko india ka manti e ni wo tu saf saf kahti hy hum alag state hy...lekin pakistan aik itemi quwaat hy or india se bht aagy hy pakistan itmemi quwaat k lehaz se..
      Quote Originally Posted by Arosa Hya View Post
      siyany kehty hain
      apny dushman ki taqat ko kbi underestimat nhi krna chahiye yani kamzor nhi krna chahiye
      dosra ye k wo lakh buzdil hon magar bewaqof nhi makkar b hain aur chalak b
      teesra wo hmain shikast de chuky hain us slow poison se jo hmary zehno mai un ka media aur artist bhar chuky hain kehny ko boht kuch h per nhi kahon gi.......... kuch hasil nhi
      aur ek aur eham baat india ki army mai sirf hindu nhi musalman b shamil hain
      Quote Originally Posted by Arosa Hya View Post
      excellent
      thanks to share
      ameen
      boht acha laga jaan ker itni sari maloomat ....
      ibtada aur ikhtatam boht khobsorat likhy inho ne ......
      ikhtatam khas tor pe hmary amanpasand hony ka akkas hai

      boht shukria
      Quote Originally Posted by UmerAmer View Post
      Nice Sharing
      Thanks For Sharing
      Quote Originally Posted by Admin View Post
      haahhaha india 47 arab kia 47 carooor arab ka le ley Asla..
      per humare dill mai Emaan ki taqaat or khuda pr emaan hy... soo humare emaan ki taqat k aagy ye topay shopay kuch ni... aj jang ho tu apne jisam k sath bomb band kr b jaana paray indian se larne k liye tu khushi khushi jaou.

      bht buzdil qom kr darpook qom hy india
      خوب صورت آراء اور پسند کا بہت بہت شکریہ

      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •