SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: حضرت علی سے تین عجیب وغریب سوالات مع جوابا

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      حضرت علی سے تین عجیب وغریب سوالات مع جوابا

      حضرت علی رضی اللہ عنہ سے تین عجیب وغریب سوالات مع جوابات​


      ابن عمر:. ایک دفعہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے پو چھاکہ اکثر اوقات آپ رحمت عالم ﷺ کے پاس ہو تے تھے مگر ہم نہیں ہوتے ۔اور کبھی ہم ہوتے آپ نہیں ہوتے ۔ میں آپ سے تین سوالات کرتا ہوں ۔ اگر آپکو جوابات معلوم ہوں تو بتا ئیے ۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فر مایا پو چھئے ۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فر مایا ۔ کسی کو کسی سے محبت ہو تی ہے حالانکہ وہ اس کا کوئی سلوک نہیں دیکھتا ۔کسی کو کسی سے عداوت ہو تی ہے حالانکہ اس نے اس سے کوئی برائی نہیں دیکھتا ۔حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فر مایا !ہاں میں رحمت عالم ﷺ سے سنا آپ فر ماتے تھے کہ روحیں جمع شدہ لشکر ہیں اور فضا میں ملتی جلتی رہتی ہیں ۔ پھر جن روحوں میں تعارف ہو جاتا ہے ان میں محبت ہو جاتی ہے اور جن میں اجنبیت رہتی ہے ان میں دنیا میں بھی اجنبیت رہتی ہے ۔حضرت عمر رضی اللہ نے فر مایا ایک کا توجواب ہوا حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا!(۲)انسان بات کرتے کرتے کوئی بات بھول جاتا ہے پھر اچانک اسے بات یاد آجاتی ہے اس کی کیا وجہ ہے؟ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فر مایا ۔ہاں میں نے رحمت عالم ﷺ سے سنا فر ماتے تھے ہر دل کیلئے چاند کے بادل کی طرح بادل ہوتا ہے ۔ پھر جیسے چاند پر بادل چھا کر اس کی روشنی مٹا دیتا ہے اور جب ہٹ جاتا ہے تو پھر چاند روشن ہو جاتا ہے اسی طرح انسان کے ذہن پر اثنائے گفتگو میں بادل آ جاتا ہے اور وہ بات بھول جاتا ہے اور جب وہ ہٹ جاتا ہے تو اسے وہ بات یاد آجاتی ہے ۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فر مایا ! دو کا جواب ہوا ۔(۳)پھر حضرت عمر رضی اللہ نے فر مایا ! انسان خواب دیکھتا ہے پھر کوئی خواب تو سچا ہوتا ہے اور کوئی جھوٹا اسکی وجہ؟ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فر مایا ہاں میں رحمت عالم ﷺ سے سنا ۔آپ نے فر مارہے تھے کہ جب انسان گہری نیند سو جاتا ہے تو اسکی روح عرش تک چڑھتی ہے پھر عرش کے ورے بیدار نہیں ہوتا ( اور کچھ خواب میں دیکھتا ہے ) تو اس کا خواب سچا ہوتا ہے ۔ ورنہ جھوٹا ۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فر مایا ۔الحمد للہ میں نے موت سے پہلے تینوں جواب پالیا ۔حضرت عمر رضی اللہ نے فر مایا حیرت کی بات ہے کہ کبھی انسان خواب میں ایسی بات دیکھتا ہے جس کا اسکے دل میں کھٹکا بھی نہیں گزرتا تھا اور اس کا وہ خواب سچا ہو جاتا ہے ۔اور بعض خواب کچھ بھی نہیں ہوتا ۔اس پر حضرت علی رضی اللہ نے نے کہا کہ حق تعالیٰ کا فر مان ہے اللہ یتوفی الانفس الخ ۔اللہ موت کے وقت بھی ،روحین قبض کر لیتا ہے اور جو فوت نہیں ہوئے ان کی روحین نیند ٘میں بھی قبض کر لیتا ہے ۔پھر وہ روحین روک لیتا ہے ۔ جن پر موت کا فیصلہ ہو چکا ہوتا ہے ۔اور دوسری روحیں ایک مقررہ مدت کے لئے چھوڑ دیتا ہے ۔ جن روحوں کو نیند میں چڑھایا جاتا ہے وہ جو کچھ آسمان میں دیکھ آتی ہیں وہ باتیں ٹھیک ہو تی ہیں ۔ پھر جب وہ اپنے جسموں کی طرف لوٹا ئی جاتی ہیں تو فضا میں انہیں شیطان مل جاتے ہیں اور ان کو جھوٹی باتیں بتا دیتے ہیں ۔ایسےخواب جھوٹے ہیں ۔


      Similar Threads:

      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. #2
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      158

      Re: حضرت علی سے تین عجیب وغریب سوالات مع جوابا

      JazakAllah


    3. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: حضرت علی سے تین عجیب وغریب سوالات مع جوابا







      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •