SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: کم وقت میں زیادہ کام کرنے کے گْر

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      کم وقت میں زیادہ کام کرنے کے گْر



      بعض لوگ کام کے معاملے میں اتنے چست ہوتے ہیں کہ جتنے کام عام انسان سارے دن میں کرتا ہے‘ وہ ناشتے سے پہلے کر لیتے ہیں۔ یقین جانئے کہ کامیاب لوگوں کی یہی عادت ہوتی ہے۔ مارک زوکربرگ، ہیلری کلنٹن،، سٹیو جابز، بل گیٹس اور ان جیسے سب لوگوں نے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ کام کرنے میں مہارت حاصل کرلی تھی۔ جی ہاں! اپنے وقت کا کارآمدترین استعمال بھی ایک ہنر سے کم نہیں اور یہ آپ بھی سیکھ سکتے ہیں۔ اس عمل کو آسان بنانے کے لیے ذیل میں کچھ مشورے دئیے گئے ہیں۔ انہیں پڑھیں اور دیکھیں کہ ان میں سے آپ کون سا کام کرتے ہیں اور کون سا نہیں۔ اور جو نہیں کر رہے وہ کام ابھی سے کرنا شروع کردیں اور اسے اپنی عادت بنا لیں۔ -1کھانے کی عادات کو وقت کا پابند کریں۔ -2صحت بخش غذا کھائیں۔ -3اگر آپ کھانا وغیرہ خود بناتے ہیں تو اس سے بچیں اور ریڈی میڈ کھانا منگوا لیں۔ -4کسی ایک ہوٹل یا کیفے سے ڈیل کر لیں کہ وہ آپ کو روزانہ کھانا بھجوا دیا کرے۔ -5تھکن اور ذہنی دبائو سے بچنے کے لیے ورزش کو معمول بنائیں۔ -6اپنی نیند پوری کریں۔ تازہ دم ہو کر جاگنے کے بعد زیادہ کام کر پائیں گے۔ -7دن کے دوران تھوڑی دیر کے لیے ہلکی پھلکی نیند لے لیں۔ -8اپنا ایک یونی فارم طے کر لیں اور روزانہ یہی پہنیں۔ -9ہر موقع پر پہنے جانے والا لباس اپنے ساتھ یا دفتر میں رکھیں۔ -10کام شروع کرنے سے پہلے اس کا نتیجہ طے کر لیں۔ -11جو کام فی الوقت ممکن نہ ہوں انہیں ایک ڈائری میں لکھنے کی عادت ڈالیں۔ -12وقت ضائع کرنے والے فیصلوں سے بچیں، جیسا کہ کون سے کپڑے پہنوں۔ -13نظر انداز کرنا سیکھیں۔ ضروری نہیں کہ آپ ہر بات کا جواب دیں۔ -14چاہے برا ہی ہو، پہلے جو ذہن میں ہے وہ لکھیں اسے بعد میں ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔ -15وقت کو پیسے کی طرح سمجھیں۔ -16پہلے آسان کام کریں۔ -17اپنی ترجیحات کا تعین کریں۔ -18اپنے معمولات طے کر لیں۔ -19جب تک ملاقات نتیجہ خیز ہونے کا امکان نہ ہو، اس سے گریز کریں۔ -20کام کو کر ڈالیں، پرفیکٹ انداز میں کرنے کا انتظار مت کریں۔ -21ای میل کا جواب دینے کے معمول کو ایک جواب فی منٹ تک محدود کریں۔ -22اگر کسی ای میل کی سمجھ نہیں آ رہی تو جواب دینے سے گریز کریں۔ -23خبروں کی طرف کم توجہ دیں۔ اکثر غیر اہم خبریں ہی چلتی ہیں۔ -24جب تک واقعی ایمرجنسی نہ ہو فون کا جواب مت دیں۔ -25کی بورڈ شارٹ کٹس استعمال کریں۔ 26کسی موقع پر ذہن میں شک ہو تو خود کو ہی صحیح سمجھیں۔ -27ذہن کسی نکتے پر اٹک جائے تو اپنی سوچ کو کاغذ پر اتار لیں۔ -28خیالات لکھنا ممکن نہ ہو تو ریکارڈ کر لیں۔ -29کوئی مفید بات پڑھنے کو ملے تو اس کے مصنف کو جواب ضرور دیں۔


      Similar Threads:

    2. #2
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 PRINCE SHAAN's Avatar
      Join Date
      Apr 2015
      Posts
      773
      Threads
      103
      Thanks
      2
      Thanked 6 Times in 6 Posts
      Mentioned
      51 Post(s)
      Tagged
      1569 Thread(s)
      Rep Power
      38

      Re: کم وقت میں زیادہ کام کرنے کے گْر

      بہت خوبصورت شیئرنگ



    3. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: کم وقت میں زیادہ کام کرنے کے گْر

      Quote Originally Posted by PRINCE SHAAN View Post
      بہت خوبصورت شیئرنگ






    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •